رضوان، بابر کی سنچری شراکت، نمیبیا کی شکست کے ساتھ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو دن کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو کی سرفہرست ٹیم پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالی فائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے باآسانی بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. ’بارڈ کا حارث رؤف کو ’فلک‘ پر چھکا، نمیبیا بہت اچھا کھیل رہا ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ایک سوشل میڈیا صارف ستبیر سنگھ لکھتے ہیں کہ بڑی ٹیموں کے خلاف ناتجربہ کاری کے باوجود نمبییا بہت اچھا کھیل رہا ہے۔ (حارث رؤف کو) وہ چھکا بھی بہت اچھا تھا۔‘

  2. بریکنگ, حارث رؤف کے پہلے اوور میں نمیبیا کا پہلا چھکا!, نمیبیا کا سکور: 34/1، چھ اوور مکمل

    rj

    ،تصویر کا ذریعہGetty Imagescr

    پاور پلے کے آخری اوور میں پاکستانی کپتان نے حارث رؤف کو بولنگ دی تو ان کی پہلی چار گیندیں اچھی تھیں لیکن پانچویں گیند پر سٹیفن بارڈ نے خوبصورت فلک کیا اور سکوائر لیگ پر چھ رنز حاصل کیے۔

  3. نمیبیا کے بلے باز عماد کے اوور میں ایک رن حاصل کر سکے, نمیبیا کا سکور: 25/1، پانچ اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عماد وسیم نے اننگز میں اپنا پہلا اوور کرایا جس میں انھوں نے صرف ایک رن دیا۔

  4. نمیبیا کا ایک اور چوکا!, نمیبیا کا سکور: 23/1، چار اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حسن علی کے دوسرے اوور کی پہلی چار گیندوں پرتین رنز بنے لیکن پانچویں گیند پر کریگ ولیمز ایک چوکا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

  5. شاہین آفریدی کو ایک اور چوکا, نمیبیا کا سکور: 15/1، تین اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاہین آفریدی کی رفتار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹیفن بارڈ نے ان کو اس اوور میں بھی ایک چوکا لگایا اور نمیبیا نے سات رنز حاصل کیے۔

  6. بریکنگ, حسن علی کی وکٹ! نمیبیا کو پہلا نقصان, نمیبیا کا سکور: 8/1، دو اوور مکمل

    CRK

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی جانب سے اس ورلڈ کپ میں حسن علی اچھی بولنگ کے باوجود تسلسل برقرار نہ رکھ سکے ہیں اور ہر میچ میں سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے ہیں۔

    لیکن اس بار کپتان بابر اعظم نے انھیں دوسرے اوور میں متعارف کرایا اور انھوں نے ان تیسری گیند پر بہترین انداز میں گیند اندر لائی اور وان لنگن کو بولڈ کر دیا۔

  7. شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں سات رنز, نمیبیا کا سکور: 7/0، ایک اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاہین آفریدی نے اننگز کا پہلا اوور پھینکا جس میں نمیبیا کے وان لنگن نے ایک چوکے کی مدد سے اپنی ٹیم کو سات رنز دلائے۔

  8. ’اوس میں بولنگ کر کے خود کو ٹیسٹ کرنے کا وقت‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کے پہلے بیٹنگ کر کر ایک بڑا ٹوٹل کرنے پر خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ’اب اپنی بولنگ کو ٹیسٹ کریں کہ وہ اوس میں کیسے بولنگ کرتی ہے۔‘

  9. رضوان نے اب تک 18 اننگز میں اوپن کیا، آٹھ میں ناٹ آؤٹ رہے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    رضوان جنھوں نے اس سال کے کے آغاز میں پاکستان کے لیے اوپننگ شروع کی تھی، اب تک آٹھ مرتبہ ناقابلِ تسخیر رہے ہیں۔

  10. رضوان نے پہلی 25 گیندوں پر 16 رنز بنائے، آخری 25 گیندوں پر 63

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    رضوان جو اننگز کے آغاز میں خاصے آف کلر دکھائی دے رہے تھے اننگز کے آخر میں خاصے جارحانہ انداز میں کھیلتے دکھائی دیے۔

    انھوں نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔

  11. بریکنگ, محمد رضوان نے اننگز کے 20ویں اوور میں میلہ لوٹ لیا! نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز درکار, پاکستان کا سکور: 189/2، 20 اوور مکمل

    c rck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جب پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو پہلے اوور میں ٹرمپلمین نے رضوان کو تین بار گیند مس کرائی اور میڈن پھینکا۔

    اس کے بعد رضوان جے جے سمٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو بھی قرار دیے گئے لیکن انھوں نے ریویو لیا اور بچ گئے۔

    گویا میچ کی پہلی 60 گیندوں پر نمیبیا نے پاکستان کو دباؤ میں رکھا اور صرف 59 رنز دیے۔ لیکن ان کے لیے سب سے پریشان کن بات تھی کہ دونوں پاکستانی اوپنرز کریز پر رہے اور یہی امر نمیبیا کے لیے بھاری پڑ گیا۔

    پاکستان کے لیے 19 بار اوپننگ کرنے والے اس جوڑے نے پانچویں بار سنچری کی شراکت جوڑی اور کپتان بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری حاصل کی۔

    جب وہ 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت اننگز میں پانچ اوور باقی تھے۔ مگر پھر 16ویں اوور میں فخر کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ آئے اور پھر پاکستان نے اپنی آخری 24 گیندوں پر نمیبیا پر اپنی بیٹنگ کا ایسا اثر چھوڑا کہ ان کی فیلڈنگ خراب تر ہوتی گئی۔

    پاکستان نے اپنی آخری 24 گیندوں پر حفیظ کے 32 اور رضوان کے ناقابل شکست 79 رنز کی بدولت نمیبیا کے خلاف 61 رنز حاصل کیے اور میچ میں بھرپور فیورٹ کے طور دوسری اننگز میں کریز پر آئیں گے۔

    محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی۔ انھوں اپنی پہلی 50 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور آخری 25 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 24 رنز صرف آخری اوور میں تھے۔

  12. گراؤنڈ میں موجود پاکستانی مداحوں کی تصاویر: ’یہ کپ ہمارا ہے‘

    پاکستانی مداح

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ویسے تو آج کے میچ میں اتنے تماشائی نہیں ہیں جتنے پاکستان کے پچھلے میچوں میں تھے، لیکن پھر بھی جتنے بھی تماشائی موجود ہیں ان میں سے زیادہ تر پاکستانی کی سپورٹ کر رہے ہیں۔

    مداح

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مداح

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. محمد رضوان کا شاندار چھکا، نصف سنچری مکمل!, پاکستان کا سکور: 165/2، 19 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد رضوان نے 19ویں اوور میں ویزے کو لیگ سائیڈ پر بہترین انداز میں چھکا مارا اور ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کر لی۔

    اس اوور میں پاکستان نے 10 رنز حاصل کیے۔

  14. محمد حفیظ کے دو اور چوکے!, پاکستان کا سکور: 155/2، 18 اوور مکمل

    ck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد حفیظ نے اپنی تیز بیٹنگ جاری رکھی اور انھوں نے بھی ٹرمپلمین کے اوور میں دو چوکے لگائے۔

    محمد رضوان نے بھی اوور کی آخری گیند پر ایک چوکا لگایا اور ٹرمپلمین جنھوں نے اپنا پہلا اوور میڈن کرایا تھا، چار اوور میں 36 دے بیٹھے۔

    لیکن یہ کہنا ضروری ہوگی کہ نمیبیا کی فیلڈنگ کافی ناقص رہی ہے۔

  15. اس ٹورنامنٹ میں آخری چار اوورز میں پاکستان کا رن ریٹ 11.58

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اس ٹورنامنٹ میں آخری چار اوورز میں پاکستان کا رن ریٹ 11.58 رہا ہے۔ صرف انگلینڈ کا ان چار اوورز میں رن ریٹ تھوڑا سا بہتر ہے اور وہ 11.6 ہے۔

  16. محمد حفیظ کے جے جے سمٹ کو دو چوکے!, پاکستان کا سکور: 138/2، 17 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد حفیظ کو اپنی پوزیشن پر آنے پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے گئے کہ آصف علی کو کیوں نہیں بھیجا گیا لیکن انھوں نے جے جے سمٹ کے اس اوور میں نہایت خوبصورت سے دو چوکے لگائے اور اوور میں 11 رنز حاصل کر لیے۔

  17. پاکستانی ٹیم کی پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سوشل میڈیا پر اکثر صارفین پاکستانی ٹیم کی اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں جس میں بابر اعظم پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے پیچھے دیگر پاکستانی کھلاڑی موجود ہیں۔

    پاکستان کی ٹیم پریکٹس سیشنز میں بھی پاکستان کا جھنڈا ساتھ رکھتی ہے اور اسے میدان میں مختلف جگہوں پر لگایا جاتا ہے۔

    جھنڈا ساتھ رکھنا، اور اسے پریکٹس کے دوران بھی گراؤنڈ میں مختلف جگہوں پر لگانا دراصل پاکستان ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا آئیڈیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ جائے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں اور انھیں اس چیز پر فخر بھی ہو اور ساتھ اس بات کی ذمہ داری بھی محسوس کریں۔

  18. بریکنگ, یان فرائی لنک کی بھی وکٹ، فخر زمان آؤٹ, پاکستان کا سکور: 126/2، 16 اوور مکمل

    crj

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یان فرائی لنک کی عمدہ بولنگ جاری رہی اور پاکستان بلے باز ان کے خلاف شاٹ مارنے کی کوشش میں کامیاب نہ ہوئے۔ اس اوور میں انھوں نے فخر زمان کو آؤٹ بھی کر دیا جن کا بہترین کیچ ٹیم کے کیپر نے پکڑا۔ فخر نے پانچ رنز بنائے۔

    اوور کی پانچویں گیند پر حفیظ نے آتے ہی ایک چوکا مارا اور اوور میں کل نو رنز حاصل کیے گئے۔

  19. بریکنگ, کپتان بابر اعظم آؤٹ! ویزے کی پہلی وکٹ, پاکستان کا سکور: 118/1، 15 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اوور کی پہلی گیند پر چار رنز حاصل کیے جس میں فیلڈرکی مس فیلڈنگ کا بڑا ہاتھ شامل تھا۔

    لیکن اگلی گیند ویزے نے سلو کرائی اور بابر مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 49 گیندوں پر 0 رنز بنائے جس میں سات چوکے شامل تھے۔

    وکٹ گرنے کے باوجود اس اوور میں پاکستان نے نو رنز حاصل کیے۔

  20. یان فرائی لنک کا بہتر اوور مگر اس میں بھی آٹھ رنز, پاکستان کا سکور: 109/0، 14 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہget

    نمیبیا کے میڈیم فاسٹ بولر یان فرائی لنک نے اننگز کا 13واں اوور کرایا تو اس میں انھوں نے سنگل اور ایک ٹرپل کی مدد سے آٹھ رنز دیے۔