رضوان، بابر کی سنچری شراکت، نمیبیا کی شکست کے ساتھ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو دن کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو کی سرفہرست ٹیم پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالی فائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے باآسانی بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا

    آج کے دن کے دونوں میچوں کی کوریج مکمل ہونے کے بعد اب یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بی بی سی اردو کی مزید کوریج، مضامین اور تجزیہ پڑھنے کے لیے قارئین ہمارے خصوصی سیکشن پر کلک کریں۔

  2. بدھ کو دو میچز، انڈیا کے لیے اب غلطی کی کوئئ گنجائش باقی نہیں!

    rk

    ،تصویر کا ذریعہICC

    بدھ تین نومبر کو کھیلے جانے والے دونوں میچز گروپ ٹو کے ہوں گے۔

    دن کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا سامنا دبئی کے میدان میں سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ کا یہ تیسرا میچ ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس میچ کی مدد سے اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنائیں تاکہ افغانستان کے قریب پہنچ سکیں۔

    اپنے پہلے دونوں میچوں میں انھیں پاکستان سے شکست ہوئی اور انڈیا کو انھوں نے ہرا دیا۔ سکاٹ لینڈ اپنے دونوں میچ افغانستان اور نمیبیا کے خلاف ہار چکی ہے۔

    crk

    ،تصویر کا ذریعہICC

    دن کا دوسرا میچ ابو ظہبی کے میدان پر کھیلا جائے گا اور یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

    پاکستان سے شکست کے باوجود افغانستان نے اپنے دونوں میچ جن میں فتح حاصل کی، انھیں بڑے مارجن سے جیتا اور ان کا نیٹ رن ریٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے بعد سب سے اچھا ہے۔

    اگر وہ انڈیا کو کسی طرح سے شکست دینے میں کامیاب ہو گئے تو اس سے نہ صرف انڈیا کا ٹورنامنٹ ختم ہو جائے گا، بلکہ نیوزی لینڈ کے لیے سیمی فائنل میں کوالی فائی کرنا بے حد دشوار ہو جائے گا۔

    انڈیا نے اپنے پہلے دونوں میچوں میں شکست کھائی ہے اور ان کا نیٹ رن ریٹ بھی بہت متاثر ہوا ہے۔ انھیں اب اپنے تینوں میچوں میں نہ صرف بہت بڑے مارجن سے جیت حاصل کرنی ہے بلکہ ساتھ ساتھ یہ امید بھی کرنی ہے کہ دیگر نتائج بھی ان کے حق میں جائیں لیکن ان کی تقدیر اب ان کے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے۔

  3. آج کے میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

    crcik

    ،تصویر کا ذریعہICC

    منگل کو ورلڈ کپ میں گروپ ون کا ایک میچ اور گروپ ٹو کا ایک میچ کھیلا گیا۔

    دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو باآسانی شکست دے دی اور اب وہ چار میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کا نیٹ رن ریٹ بھی مثبت 0.742 ہے۔

    لیکن ان کے لیے پریشان کن بات یہ ہے کہ ان کا آخری میچ گروپ کی اولین ٹیم انگلینڈ سے ہے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم سری لنکا کے ساتھ گروپ ون کی دوسری ٹیم بن گئی ہے جو کہ اب سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ انھیں اپنے چاروں میچوں میں شکست ہوئی ہے اور ان کا صرف ایک میچ رہ گیا ہے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

    ادھر گروپ ٹو میں پاکستان انگلینڈ کے ساتھ چاروں میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ سات نومبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلی گی جو کہ ابھی تک اپنے دونوں میچوں میں افغانستان اور نمیبیا سے ہار چکی ہے۔

  4. پلیئر آف دا میچ کا اعزاز رضوان کے نام

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد رضوان کو ان کی 79 رنز کی زبردست اننگز پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔

    انھوں نے اپنا ایوارڈ لینے کے بعد کہا کہ نمیبیا کے بولرز نے اچھی گیند کرائی اور ان کی کوشش تھی کہ اننگز میں دیر تک رکیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ آخر تک جائیں تاکہ سکور حاصل کر سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور ان کا یہ پلان تھا کہ وہ پاور پلے میں وکٹ نہ کھوئیں۔

  5. بریکنگ, پاکستان کی نمیبیا کے خلاف 45 رنز سے جیت، سیمی فائنل میں جگہ پکی!, نمیبیا کا سکور: 144/5، 20 اوور مکمل

    get

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کے سامنے ایک پہاڑ جیسا ہدف تھا لیکن ان کے بلے بازوں نے اپنے تئیں پوری کوشش کی اور پاکستان کو ایک اچھا مقابلہ دیا۔

    دس اوور کے مرحلے پر نمیبیا کا سکور پاکستان سے زیادہ تھا اور میدان میں شدید اوس کے باعث یہ توقع بڑھ رہی تھی کہ شاید نمیبیا میچ کو قریب لے جائے۔

    لیکن پاکستان کے جامع بولنگ اٹیک نے ایسے کسی خیال کو پنپنے نہیں دیا اور وقتاً فوقتاً وکٹیں حاصل کر کے اس تعاقب کی کمر توڑ دی۔

    کریگ ولیمز کی اہم وکٹ تھی جو کہ شاداب خان نے حاصل کی اور شاید اگر وہ ڈیوڈ ویزے کے ساتھ اننگز کے آخر تک رک جاتے تو میچ اور قریب ہوتا۔

    ڈیوڈ ویزے اس ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنا چکے ہیں اور آج کے میچ میں بھی انھوں نے 43 رنز بنائے اور آؤٹ نہ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے خوش آئند بات حسن علی کی بولنگ تھی جنھوں نے صرف 22 رنز دیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

    ان کے علاوہ شاداب خان، عماد وسیم، حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی جبکہ سٹیفن بارڈ ایک ایسے موقع پر رن آؤٹ ہوئے جب نمیبیا اپنے پر تول رہا تھا کہ تعاقب پر تیزی سے جھپٹا جائے۔

  6. بریکنگ, ڈیوڈ ویزے کا آفریدی کو ایک زوردار چھکا!

    crj

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈیوڈ ویزے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار تو نہ کر سکیں گے لیکن انھوں نے شاہین آفریدی کو پہلےہ لیگ سائیڈ پر زوردار چھکا رسید کیا اور اگلی گیند پر چوکا بھی مارا۔

    آخری اوور ہونے کے باوجود وہ دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں اور ایک ایسے بولر کے ساتھ جو لاہور قلندرز میں ان کا اپنا ساتھی ہے۔

  7. بریکنگ, ڈیوڈ ویزے کا پہلا چھکا!, نمیبیا کا سکور: 128/5، 19 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اننگز کا 19واں اوور کرانے کے لیے حارث رؤف آئے تو ڈیوڈ ویزے نے اوور کی پہلی گیند پر ہی ان کے سر کے اوپر سے چھکا مار کے اوور کا اچھا آغاز کیا۔ لیکن اگلی پانچ گیندوں پر مزید پانچ رنز حاصل کر لیے۔

  8. حسن علی کا ایک اور عمدہ اوور!, نمیبیا کا سکور: 116/5، 18 اوور مکمل

    crj

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حسن علی نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی سب سے اچھی نولنگ کی اور چار اوورز میں صرف 22 رنز دیے۔

    اس اوور میں بھی نمیبیا کے بلے باز صرف پانچ رنز ہی حاصل کر سکے اور اب صرف 12 گیندوں کا کھیل باقی رہ گیا ہے۔

  9. حارث رؤف کی ایک اور وکٹ، نمیبیا شکست کے قریب, نمیبیا کا سکور: 111/5، 17 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حارث رؤف نے اننگز کے 17ویں اوور میں صرف چر رنز دیے اور جے جے سمٹ اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔

    آخری گیند پر حارث نے تیز گیند کرائی جو سیدھی ویزے کی ہیلمٹ پر جا لگی۔

    اس اوور کے بعد نمیبیا کو 18 گیندوں پر 79 رنز کی ضرورت ہے۔

  10. شاہین آفریدی کو بھی ویزے کا چوکا!, نمیبیا کا سکور: 107/4، 16 اوور مکمل

    cj

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کے لیے بلایا گیا اور ڈیوڈ ویزے نے ان کو ایک چوکا مارا لیکن اس کے علاوہ اوور میں صرف دو اور رنز بن سکے۔

    ایک ایسے وقت میں جب انھیں فی اوور 20 رنز چاہیے، پاکستان اس سے پریشان نہیں ہوگا۔

  11. نمیبیا کی نظریں ڈیوڈ ویزے پر, نمیبیا کا سکور: 101/4، 15 اوور مکمل شش

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کی اب ساری امیدیں ان کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے سے وابستہ ہیں۔ ان کے معروف فنشر کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف ہے اور اس کے جواب میں انھوں نے حسن علی کے اوور میں چوکا مار کر آٹھ رنز حاصل کیے۔

    آخری 30 گیندوں پر نمیبیا کو 89 رنز چاہیے۔

  12. نمیبیا کی تمام امیدیں ڈیوڈ ویزے سے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ڈیوڈ ویز فاسٹ بولرز کے برعکس سپن بولرز کے خلاف اتنی برق رفتاری سے سکور نہیں کرتے۔

  13. بریکنگ, شاداب خان کے اوور میں کریگ ولیمز کا چوکا لیکن پھر کیچ آؤٹ, نمیبیا کا سکور: 93/4، 14 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کریگ ولیمز مسلسل کوشش کر رہے تھے کہ شاداب خان کے خلاف باؤنڈری حاصل کی جائے، اوور کی پانچویں گیند پر پوائنٹ کے اوپر سے ایک چوکا مارنے میں کامیاب ہو گئے۔

    لیکن ایک ایسے وقت میں جب ان کے ہمراہ ٹیم کے فنشر ڈیوڈ ویزے موجود ہیں اور وہ دونوں اپنی ٹیم کے لیے ایک معجزہ حاصل کر سکتے ہیں، ولیمز آخری گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    انھوں نے 40 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل ہیں۔

  14. بریکنگ, ولیمز کا چوکا لیکن کپتان گرہارڈ ایراسمس عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ, نمیبیا کا سکور: 84/3، 13 اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کو بالآخر وہ بریک تھرو مل گیا جس کا اس کو کافی وقت سے انتظار تھا کیونکہ ولیمز اور ایراسمس کی شراکت خطرناک ہوتی جا رہی تھی۔

    عماد وسیم کے اوور میں ولیمز نے چوکا لگایا، لیکن پھر ایراسمس ایکسٹرا کور پر کھڑے عماد کو کیچ دے بیٹھے۔

  15. شاداب کے اوور میں شاہین آفریدی کا ڈراپ، کریگ ولیمز کا چوکا, نمیبیا کا سکور: 78/2، 12 اوور مکمل

    cek

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاداب خان نے اپنے گذشتہ اوور کے مقابلے میں یہ اوور قدرے بہتر کرایا اور اگر شاہین آفریدی ایراسمس کا کیچ نہ چھوڑتے تو وہ وکٹ حاصل کر پاتے۔

    لیکن ایسا نہ ہوا اور اگلی ہی گیند پر کریگ ولیمز نے ان کو چوکا مار دیا۔

  16. حارث رؤف کا تیز اوور، کریگ ولیمز صرف ایک رن بنا سکے, نمیبیا کا سکور: 71/2، 11 اوور مکمل

    ak

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حارث رؤف نے 11ویں اوور میں مسلسل گیند 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اوپر کرائیں اور کریگ ولیمز صرف ایک رن بنانے میں کامیاب ہوئے جو اوور کی آخری گیند پر تھا۔

  17. نمیبیا کا ایک اور چھکا!, نمیبیا کا سکور: 70/2، دس اوور مکمل

    s

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاداب خان کی جانب سے کرائی گئے 10ویں اوور میں نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ایراسمس نے اوس کا فائدہ اٹھایا اور لیگ سپنر کو ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔

    اس موقع پر پاکستان نے 59 رنز بنائے تھے۔

  18. بریکنگ, حفیظ کو ولیمز کا چھکا لیکن بدقسمتی سے بارڈ اسی اوور میں آؤٹ, نمیبیا کا سکور: 56/2، نو اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کے سب سے اہم بلے باز کریگ ولیمز رہے ہیں پورے ٹورنامنٹ میں اور انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد حفیظ کو آگے نکل کر چھکا مارا۔

    لیکن بدقسمتی سے دو گیند بعد ان کے ایک شاٹ پر ساتھی سٹیفن بارڈ نے دو رنز لینے کی کوشش کی لیکن وہ حارث رؤف کی تھرو پر رضوان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

  19. شاداب خاب کا پہلا اوور, نمیبیا کا سکور: 45/1، آٹھ اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی جانب سے ایک اور تبدیلی کی گئی اور شاداب خان کو متعارف کرایا گیا۔ ان کے اوور میں پانچ سنگلز کی مدد سے پانچ رنز بنے۔

  20. کریگ ولیمز کا عماد کو چوکا!, نمیبیا کا سکور: 40/1، سات اوور مکمل

    crk

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نمیبیا کے بلے باز پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح ہر اوور میں ایک چوکا ضرور حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور عماد وسیم کے اوور کی آخری گیند پر کریگ ولیمز نے کوور پر ایک چوکا لگا لیا۔