حارث رؤف اور آصف علی پاکستان کے ہیرو، نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹ سے فتح

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں انڈیا کے خلاف فتح کے بعد منگل کو پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ کریئر کی بہترین بولنگ کرنے والے حارث رؤف اور شاندار بیٹنگ سے میچ ختم کرنے والے آصف علی نے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

لائیو کوریج

عابد حسین and شجاع ملک

  1. کین ولیمسن کا پاکستان کا دورہ منسوخ ہونے پر بیان: ’یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہ ہو سکا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنا بہت ہی مایوس کن تھا۔

    ’میں جانتا ہوں کہ پاکستان جانے والی ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنے کے لیے بھرپور طور پر تیار تھی اور یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہ ہو سکا۔‘

  2. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی تین میں سے پانچ میچوں میں جیت

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں پانچ بار ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے جس میں سے تین بار پاکستانی ٹیم کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

    البتہ آخری بار یہ دونوں 2016 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلے تھے جہاں کیویز کو جیت ملی تھی۔

  3. گروپ ٹو میں پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہICC

    گروپ ٹو میں افغانستان اس وقت ایک میچ کے بعد سرفہرست ہے۔ انھوں نے گذشتہ شب سکاٹ لینڈ کو بھاری شکست سے دوچار کیا تھا جس کے بعد ان کا نیٹ رن ریٹ 6.50 ہو چکا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم نے اتوار کو انڈیا کے خلاف دس وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی اور ان کا نیٹ رن ریٹ 0.979 ہے۔

    آج نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ کھیلی گی جبکہ گروپ کی آخری ٹیم نمیبیا ہے جس نے ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

  4. پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: کیا ʹموقع موقعʹ کے بعد اب بات ʹبدلہ بدلہʹ کی ہے؟, عبدالرشید شکور، بی بی سی اردو ڈاٹ کام

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہget

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں منگل کی شام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہوں گی تو پاکستانی کرکٹ کے کرتا دھرتا ہوں یا عام شائقین، وہ چالیس روز قبل ہونے والا وہ واقعہ ضرور یاد کر رہے ہوں گے جب ان کے ساتھ ʹہاتھʹ ہوگیا تھا۔

    17 ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والی تھیں لیکن میچ کے آغاز سے کچھ ہی دیر قبل اس خبر نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ دورہ ختم کرکے وطن واپس جارہی ہے۔

    میچ شروع ہونے سے قبل بی بی سی اردو کے سپورٹس نامہ نگارعبد الرشید شکور کی جانب سے تحریر کیے گئے مضمون کو یہاں کلک کر کے پڑھیں۔

  5. پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہget

    ٹورنامنٹ کے 19ویں اور گروپ ٹو کے تیسرے میچ کی بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

    آج پاکستانی ٹیم شارجہ کے تاریخی میدان میں نیوزی لینڈ کا سامنے کرے گی۔ اتوار کو انڈیا کے خلاف ریکارڈ ساز فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کافی پراعتماد ہوگی۔

    ان کا سامنا کرنے والی کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے میچ سے قبل کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ میچ اچھے جذبے سے کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ستمبر کے مہینے میں کیوی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی لیکن میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل انھوں نے ’سیکورٹی وجوہات‘ کی بنا پر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔