حارث رؤف اور آصف علی پاکستان کے ہیرو، نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹ سے فتح

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں انڈیا کے خلاف فتح کے بعد منگل کو پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔ کریئر کی بہترین بولنگ کرنے والے حارث رؤف اور شاندار بیٹنگ سے میچ ختم کرنے والے آصف علی نے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

لائیو کوریج

عابد حسین and شجاع ملک

  1. پاکستان کی فیلڈنگ اس بات کا پیمانہ ہے کہ کیا وہ جاگ رہی ہے: شین وارن

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فیلڈنگ اس بات کا پیمانہ ہے کہ کیا وہ جاگ رہی ہے کے نہیں!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. پاکستانی بولنگ کا کیوی بیٹنگ پر دباؤ جاری, نیوزی لینڈ کا سکور: 48/1، آٹھ اوور مکمل

    cr

    ،تصویر کا ذریعہget

    شاداب خان اننگز کا آٹھواں اوور کرانے آئے اور انھوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔

    اس کے بعد کیوی بلے بازوں نے ان کو احتیاط سے کھیلا اور اوور میں صرف تین رنز حاصل کیے۔

  3. عماد وسیم کا عمدہ اوور، کیویز صرف تین رنز حاصل کر سکے, نیوزی لینڈ کا سکور: 45/0، سات اوور مکمل

    crick

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عماد وسیم نے ہر اوور میں باؤنڈری لگنے کے سلسلے کو اپنے اوور میں روک لیا جب انھوں نے انتہائی عمدہ گیند کرتے ہوئے صرف تین رنز دیے۔

  4. بریکنگ, پاکستان کی پہلی کامیابی! حارث رؤف نے گپٹل کو بولڈ کر دیا, نیوزی لینڈ کا سکور: 42/1، چھ اوور مکمل

    gety

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاور پلے کے آخری اوور کے لیے حارث رؤف کو بولنگ کے لیے لایا گیا جنھوں نے پہلی گیند پر یارکر کرا کر گپٹل کو اپنے عزائم سے آگاہ کیا اور اگلی ہی گیند پر 149 کلو میٹر کی رفتار سے ایک اور یارکر کرا کر انھیں بولڈ کر دیا۔

    اوور کی باقی گیندوں پر انھوں نے صرف دو رنز دیے لیکن پاکستان نے دوسرے اوور کے بعد ہر اوور میں باؤنڈری دینے کا سلسلہ جاری رکھا اور لیگ سائیڈ پر جاتی ہوئی ان کی آخری گیند پر نئے بلے باز کین ولیمسن نے آسان چار رنز حاصل کیے۔

  5. بریکنگ, بولنگ کے لیے حسن علی کی آمد، مچل کا پہلی گیند پر چھکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 36/0، پانچ اوور مکمل

    cric

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اننگز کے پانچویں اوور کے لیے حسن علی گیند کرنے آئے اور ڈیرل مچل نے چھکا مار کر انھیں خوش آمدید کیا۔

    اگلی چار گیندوں پر حسن علی نے کم بیک کرتے ہوئے صرف تین رنز دیے لیکن آخری گیند پر ایک بار پھر گپٹل نے پوائنٹ پر زوردار کٹ مار کر چوکا رسید کیا۔

    یہ نو بال ثابت ہوئی لیکن فری ہٹ کی گیند پر حسن علی نے یارکر کرائی اور ایک رن دیا۔

  6. عماد وسیم کو ایک بار پھر آخری گیند پر چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 21/0، چار اوور مکمل

    curi

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عماد وسیم نے چوتھے اوور میں بھی عمدہ بولنگ جاری رکھی اور پہلی پانچ گیندوں پر صرف دو رنز دیے لیکن آخری گیند پر مارٹن گپٹل نے دوسرے اوور کی طرح کٹ مار کر چار رنز حاصل کر لیے۔

  7. شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں ڈیرل مچل کا چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 15/0، تین اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاہین آفریدی نے اننگز کا تیسرا اوور کرایا جس میں کیوی اوپنرز نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور آٹھ رنز حاصل کیے جس میں ڈیرل مچل کا ایک چوکا بھی شامل تھا۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیرل مچل اوپننگ کر رہے ہیں۔

  8. دوسرے اوور میں کیویز کی پہلی باؤنڈری, نیوزی لینڈ کا سکور: 7/0، دو اوور مکمل

    عماد وسیم نے دوسرے اینڈ سے دوسرا اوور کرایا اور پہلی پانچ گیندوں پر صرف تین سنگل دیے لیکن آخری گیند پر مارٹن گپٹل نے انھیں کٹ کر کے چار رنز حاصل کیے۔

  9. پاکستان کا عمدہ آغاز، شاہین آفریدی کا پہلا اوور میڈن, نیوزی لینڈ کا سکور: 0/0، ایک اوور مکمل

    circket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاہین شاہ آفریدی نے انڈیا کے میچ کی طرح اس بار بھی انتہائی عمدہ بولنگ کے ساتھ پہلا اوور کرایا لیکن اس بار وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

    مارٹن گپٹل جیسے جارحانہ بلے باز کو انھوں نے باندھے رکھا اور پہلا اوور میڈن کروایا۔

  10. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل کی جانب سے اننگز کا آغاز

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے پہنچ چکے ہیں جہاں میچ کا پہلا اوور پاکستان کے شاہین آفریدی کریں گے۔

  11. ’بیٹنگ کے کئی آپشنز کے باوجود نیوزی لینڈ کے پاس کافی بولنگ آپشن موجود ہیں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کرکٹ پر تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ کرک وز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کیویز کی ٹیم سلیکشن پر کہا کہ دیکھنے میں لگتا ہے کہ ان کے پاس بیٹنگ کے بہت سارے آپشن ہیں لیکن اگر ٹیم کا جائزہ لیں تو ان کے پاس صرف تین ایسے کھلاڑی ہیں جو بولنگ نہیں کرتے۔

  12. ’یہ جگہ آج شام کو جشن منا رہی ہوگی‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    آئرلینڈ کے سابق کرکٹر نائل او برائن نے میچ شروع ہونے سے قبل اپنی ٹویٹ میں شارجہ کے میدان کی ویڈیو لگائی جہاں شائقین کا جوش کو خروش دیدنی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’ڈی جے بہت زبردست موسیقی چلا رہا ہے!‘

  13. اسلام آباد میں سینٹارس مال میں میچ دیکھنے کی تیاریاں

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کھیلوں کے صحافی عرفہ فیروز نے ٹوئٹر پر اسلام آباد کے سینٹارس شاپنگ مال کی تصاویر شئیر کی ہیں جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دکھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

  14. بریکنگ, نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکہ، لاکی فرگوسن ٹورنامنٹ سے باہر

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے خلاف میچ شروع ہونے سے قبل ہی نیوزی لینڈ کو ایک بڑا دھچکہ اس وقت ملا جب ان کے فاسٹ بولر لاکی فرگوسن پنڈلی میں انجری ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    ان کی جگہ ایڈم ملنے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیون میں کون کون شامل ہے؟

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

    مارٹن گپٹل

    ڈیون کون وے

    گلین فلپس

    کین ولیمسن (کپتان)

    ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)

    ڈیرل مچل

    جمی نیشم

    مچل سانٹنر

    ٹم ساؤتھی

    ٹرینٹ بولٹ

    اش سودھی

  16. بریکنگ, پاکستان کی پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آج کے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم انھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنھوں نے انڈیا کے خلاف کھیلا تھا۔

    بابر اعظم (کپتان)

    آصف علی

    فخر زمان

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    محمد حفیظ

    شعیب ملک

    عماد وسیم

    شاداب خان

    حسن علی

    شاہین شاہ آفریدی

    حارث رؤف

  17. بریکنگ, پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

    cricket
  18. پاکستانی کھلاڑیوں کی میچ شروع ہونے سے پہلے تیاریاں!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستانی کھلاڑی اور شائقین، دونوں ہی شارجہ کے میدان میں موجود ہیں اور جہاں ایک جانب شائقین ان کی ہمت بڑھا رہے ہیں، وہیں پاکستانی کھلاڑی میچ میں ٹاس سے قبل تیاریاں کر رہے ہیں۔

  19. میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا، دلچسپی انڈیا کی!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    سابق انڈین کرکٹر وسیم جعفر نے انڈین کرکٹ فینز کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کی جس میں انھوں نے اشارہ کیا کہ انڈین شائقین اس میچ میں کیا سوچ رہے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ انڈیا اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان کے خلاف ہار گیا تھا اور نیوزی لینڈ اور ان کا میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ وہ میچ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہوگا۔