انڈیا کی کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری فتح

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر and محمد صہیب

انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

کرکٹ کے 12ویں ورلڈکپ کا 14واں میچ اتوار کو اوول کے میدان پر انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

انڈیا نے ورلڈ کپ مہم کا فاتحانہ آغاز پانچ جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیا تھا جبکہ آسٹریلیا اب تک افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے چکا ہے۔