انڈیا کی کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری فتح

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر and محمد صہیب

  1. بریکنگ, کوہلی بھی آخری اوور میں آؤٹ

    انڈین کپتان وراٹ کوہلی آخری اوور کی پانچویں گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ یہ اس اوور میں سٹائنس کی دوسری وکٹ ہے۔

    کوہلی نے 77 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

  2. ُآسٹریلیا کے سٹار بولر کی دھلائی, جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

    انڈین بیٹسمینوں نے آسٹریلوی سٹار بولر مچل سٹارک کو اس میچ میں تختۂ مشق بنائے رکھا۔

    سٹارک جنھوں نے پچھلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں لی تھیں انھیں اس میچ میں دس اوورز میں 74 رنز پڑے جن میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے اور وہ صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہو سکے۔

    سٹارک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. بریکنگ, آسٹریلیا کی چوتھی کامیابی، دھونی آخری اوور میں آؤٹ

    انڈیا کے وکٹ کیپر اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر بولر سٹائنس کے ہاتھوں ہی کیچ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے 14 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

  4. انڈیا 316/3, وراٹ کوہلی 78، مہندر دھونی 07

    انڈین اننگز کے 46 اوور مکمل ہو گئے ہیں اور سست رفتاری سے اننگز کا آغاز کرنے والے وراٹ کوہلی اننگز کے آخری اوورز میں جارحانہ انداز میں کھیل رہے ہیں اور انھوں نے مچل سٹارک کو لگاتار دو اوورز میں چھکے لگائے ہیں۔ دوسرے اینڈ سے ان کا ساتھ دینے کے لیے تجربہ کار دھونی کریز پر ہیں

  5. پانڈیا جارحانہ اننگز کے بعد آؤٹ, انڈیا 46 اوورز میں 301/3

    ہاردک پانڈیا ایک ایسے موقع پر کریز پر آئے جب انڈیا کو تیز رفتار سے رنز کی ضرورت تھی۔ انھوں نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

    ان کی وکٹ پیٹ کمنز نے حاصل کی جو آج آسٹریلوی بولرز میں نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر پائے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. بریکنگ, انڈین اننگز کے 300 رنز مکمل, وراٹ کوہلی 71، ہاردک پانڈیا 48

  7. پاکستانیو کیا تم دیکھ رہے ہو؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. آخری اوورز میں پانڈیا کو روکنا مشکل ہی نہیں ۔۔۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. آخری پانچ اوور کا کھیل باقی, انڈیا 45 اوورز میں 293/2

    انڈیا کی اننگز کے آخری پانچ اوور باقی بچے ہیں اور صرف دو وکٹوں کا نقصان اٹھانے والی انڈین ٹیم کی نظریں ایک بڑے مجموعے پر ہیں۔

    کریز پر کپتان وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا موجود ہیں اور سکور تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ انڈین اننگز کے 40ویں سے 45ویں اوور کے درمیان رنز بنانے کی شرح 11 رنز فی اوور رہی ہے۔

  10. 310 رنز سے زیادہ کا ہدف مشکل ہوگا

    انگلینڈ کے سابق سپنر فل ٹفنل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کےناتجربہ کار بولرز نے انڈیا کو پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرنے کی مہلت دی ہے۔ اگر انڈیا نے 310 رنز سے زیادہ کا مجموعہ بنا لیا تو اس کا تعاقب کرنا آسٹریلیا کے لیے خاصا مشکل ہو گا۔

  11. بریکنگ, کوہلی اور پانڈیا کی 50 رنز کی شراکت

    کوہلی اور پانڈیا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نو رنز کی اوسط سے چھ اوورز میں 50 رنز کی شراکت قائم کی ہے اور اس دوران پانڈیا نے تین چھکے اور تین چوکے لگائے ہیں۔

    یہ جوڑی انڈیا کو ایک بڑے سکور تک لے جانے میں کلیدی ثابت ہو سکتی ہے۔

    pandya

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. بریکنگ, پانڈیا کا ایک اور چھکا, انڈیا 43 اوورز میں 267/2

  13. پانڈیا کی کریز پر آمد کا مقصد واضح, انڈیا 42 اوورز میں 257/2

    ہاردک پانڈیا کو جس مقصد کے لیے جلدی بھیجا گیا تھا، وہ اسے پورا کر رہے ہیں اور آنے کے بعد سے وہ دو چوکے اور ایک چھکا لگا چکے ہیں۔

    دوسری جانب وراٹ کوہلی نے بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ہاتھ کھولے ہیں اور وہ اب ٹیم کو ایک بڑے سکور کی جانب لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

  14. کیری کی وکٹوں کے پیچھے خراب کارکردگی

    آسٹریلیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیری نے اب تک سٹمپ کے چار مواقع ضائع کیے ہیں اور تین کیچ چھوڑے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. بریکنگ, کوہلی کی ون ڈے کرکٹ میں 50 ویں نصف سنچری, انڈیا 41 اوورز میں 246/2

    انڈین کپتان نے اپنی پسندیدہ مخالف ٹیم کے خلاف نصف سنچری بنا لی ہے۔ یہ ایک روزہ میچوں میں کوہلی کی 50ویں نصف سنچری ہے۔

    ان کی اننگز میں صرف تین چوکے شامل تھے جو اننگز کے آغاز میں ان کے محتاط انداز کی نشانی ہیں۔

    کوہلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. انڈیا 230/2, 39 اوورز: وراٹ کوہلی 49، ہاردک پانڈیا 2

  17. آتے ہی پانڈیا کا کیچ ڈراپ

    کولٹر نائل کی بولنگ پر وکٹ کیپر ایلیکس کیری نے پہلی ہی گیند پر ہارڈک پانڈیا کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔

  18. بریکنگ, بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پانڈیا کریز پر

    دھون کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈین ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو بدلا گیا ہے اور ہاردک پانڈیا کریز پر آئے ہیں۔

    اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈین ٹیم رنز بنانے کی رفتار مزید تیز کرنا چاہتی ہے۔

    pandya

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  19. بریکنگ, دھون شاندار سنچری کے بعد آؤٹ, انڈیا 220/2

    شکھر دھون 117 کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد مچل سٹارک کا شکار بنے۔

    انھوں نے سکوائر لیگ باؤنڈری پر چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن گیند زیادہ دور نہ جا سکی اور 12ویں کھلاڑی نیتھن لائن نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔

    starc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. دھون کا خوبصورت چوکا, شکھر دھون 112 وراٹ کوہلی 38

    اننگز کے 37 ویں اوور میں شکھر دھون نے سٹارک کو لانگ آف باؤنڈری پر خوبصورت چوکا لگا کر انڈیا کا سکور 219 رنز پر پہنچا دیا۔