عثمان خواجہ کا مڈ وکٹ پر چھکا
عثمان خواجہ نے کلدیپ یادو کو مڈ وکٹ باؤنڈری پر سلاگ سویپ کرتے ہوئے چھ رنز حاصل کیے اور اوور میں 14 رنز حاصل کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔
ذیشان حیدر and محمد صہیب
عثمان خواجہ نے کلدیپ یادو کو مڈ وکٹ باؤنڈری پر سلاگ سویپ کرتے ہوئے چھ رنز حاصل کیے اور اوور میں 14 رنز حاصل کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سمتھ نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 21 ویں نصف سنچری 60 گیندوں میں مکمل کر لی۔ انھوں نے اس اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا مارا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
عثمان خواجہ کے دو اوورز میں دو چوکوں کے باعث آسٹریلیا کو بالاخر چوکوں کے قحط سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے۔
آسٹریلیا کو تقریباً 10 رنز کی اوسط سے 20 اوورز میں 198 رنز درکار۔
پچھلے سات اوورز سے آسٹریلیا نے کوئی چوکا یا چھکا نہیں مارا۔ سٹیو سمتھ اور عثمان خواجہ اس وقت کریز پر موجود ہیں اور انڈین سپنرز نے انھیں اپنے شکنجے میں پھنسا لیا ہے۔
ایک سال قبل بال ٹیمپرنگ کرنے کی وجہ سے آسٹریلیا کو وارنر اور سمتھ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اب جب یہ دونوں ایک سال کی پابندی کے بعد واپس آئے ہیں تو احساس ہوا ہے کہ ان کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ اب 353 رنز کے تعاقب میں جب آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے زیادہ کی اوسط درکار ہے اور وارنر پوویلین لوٹ چکے ہیں، تو تمام ذمہ داری سٹیو سمتھ کے کندھوں پر ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وارنر آخر کار سست بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں چہل کی گیند پر مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیدر جھادو کو اپنے پہلے ہی اوور میں 16 رنز پڑ گئے۔ آسٹریلیا کو اس کے باوجود آٹھ رنز سے زیادہ کی اوسط درکار ہے۔
سٹیو سمتھ نے کیدھر جھادو کو مڈوکٹ اور لانگ آن باؤنڈری پر چھکا مار دیا۔
ڈیوڈ وارنر نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 19ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔ انھوں نے یہ رنز 77 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے حاصل کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عام طور پر جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے اب تک 38 ڈاٹ بالز کھیلی ہیں۔ انھوں نے اب تک 57 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جیسے ہی آسٹریلیا نے بہتر اوسط سے بیٹنگ شروع کی تو فنچ اپنی ہچکچاہٹ کے باعث جھادو اور پانڈیا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے تھے۔