انڈین اننگز کے 35 اوورز مکمل, 206/1
انڈیا نے 35 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنا لیے۔ وراٹ کوہلی 32 جبکہ شکھر دھون 112 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔
ذیشان حیدر and محمد صہیب
انڈیا نے 35 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنا لیے۔ وراٹ کوہلی 32 جبکہ شکھر دھون 112 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت کرنے والی انڈین ٹیم نے 34 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنا لیے ہیں۔
انڈیا کی اننگز میں روہت شرما کی نصف سنچری اور شکھر دھون کی ناقابلِ شکست سنچری بھی شامل ہے۔
انڈین بلے بازوں نے اس سنگِ میل تک پہنچے میں 20 چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

شکھر دھون نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 17 ویں جبکہ ورلڈ کپ مقابلوں میں تیسری سنچری مکمل کر لی ہے۔
انھوں نے یہ سنگ میل 95 گیندوں 13 چوکوں کی مدد سے انڈین اننگز کے 33ویں اوور میں عبور کیا۔
میچ کے آغاز میں جب سب کی نظریں روہت شرما کے ریکارڈ پر تھیں ایسے میں شکھر دھون نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عمدہ اننگز کھیل کر انڈیا کو اچھا آغاز دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
روہت شرما کی وکٹ لینے کے باوجود آسٹریلوی بولر انڈین بلے بازوں کو دباؤ میں لینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں اور وراٹ کوہلی اور شکھر دھون وکٹ کے ہر جانب سٹروک کھیل رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
کرکٹ پر تحقیق اور تبصرے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق جس گیند پر روہت شرما آؤٹ ہوئے اسے پچ سے باقی گیندوں سے زیادہ باؤنس ملا تھا جس کی وجہ سے گیند روہت کے بلے کا باہری کنارا لیتی ہوئی کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف 150 رنز کا سنگِ میل 27ویں اوور میں عبور کر لیا ہے۔ اس سنگ میل تک پہنچانے میں اہم کردار شکھر دھون اور روہت شرما کی نصف سنچریوں کا رہا ہے۔
کرکٹ کمنٹیٹر میل جونز نے انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں آسٹریلیا کے شائقین کی کم تعداد کے بارے میں مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری وجہ سے شاید اوول میں آسٹریلوی شائقین کی تعداد دگنی ہو گئی ہے‘۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈیا کی اننگز اپنے نصف تک آ پہنچی ہے اور صرف ایک وکٹ کے نقصان اور شکھر دھون اور وراٹ کوہلی جیسے بلے بازوں کی کریز پر موجودگی کی وجہ سے اس سے ایک بڑے سکور کی توقع کی جا رہی ہے۔
انڈین اننگز کا 24واں اوور مکمل ہو چکا ہے اور روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز بنانے کی رفتار میں کچھ کمی آئی ہے۔
روہت شرما کی جگہ لینے کے لیے انڈین کپتان وراٹ کوہلی میدان میں آئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں کوہلی قابلِ ذکر اننگز نہیں کھیل سکے تھے تاہم آج ان کے پاس ایک اچھا پلیٹ فارم بھی ہے اور حالات بھی موافق ہیں سو دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا کو انڈیا کے خلاف ہہلی کامیابی روہت شرما کی شکل میں ملی جب نیتھن کولٹر نائل نے انھیں ایک اچھی لینتھ پر گیند کرائی اور وہ کیپر ایلیکس کیری کے ہاتھوں کیچ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ انھوں نے 70 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈیا نے اگرچہ مجموعی طور پر اننگز میں پونے چھ رنز فی اوور کی اوسط سے ہی رن بنائے ہیں لیکن گزشتہ پانچ اوورز میں یہ شرح آٹھ رنز فی اوور سے بھی زیادہ رہی ہے جس سے انڈین بلے بازوں کے جارحانہ عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈین اننگز کے 20 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور محتاط آغاز کے بعد اب دونوں انڈین اوپنرز کھل کر کھیل رہے ہیں اور دونوں نے نصف سنچریاں بنا لی ہیں۔
روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے بہترین ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری بنا دی ہے۔
یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی 42ویں نصف سنچری ہے جو انھوں نے 61 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو وہ آغاز فراہم کر دیا ہے جس کی توقع کپتان وراٹ کوہلی ٹاس جیتنے کے بعد کر رہے تھے۔
شرما اور دھون نے اوورز میں ٹیم کا سکور بغیر کسی نقصان کے تہرے ہندسوں میں پہنچا دیا ہے۔ 115 گیندوں پر بننے والے 100 رنز میں نو چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔