کورونا وائرس کتنا خطرناک ہے؟, جیمز گلیگہر، بی بی سی
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کورونا وائرس کو آئے بہت وقت گزر چکا ہے لیکن ہمیں اس کے بارے میں دستمبر 2019 یعنی چند ماہ پہلے ہی پتا لگا تھا۔
سائنسدان اسے سمجھنے کی انتھک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن اب بھی کچھ باتیں واضح نہیں، جیسے:
یہ کتنا خطرناک ہے؟
اموات کی شرح کے بارے میں مکمل یقین سے کہنا ممکن نہیں۔ اب تک کے اندازوں کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایک فیصد لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
اگر ایسے زیادہ لوگ موجود رہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں تو اموات کی شرح مزید کم ہوسکتی ہے۔
کیا وقت کے ساتھ اس کا اثر کم ہوجائے گا؟
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ موسم گرما آنے سے متاثرین کی تعداد کم ہو جائے گی، جیسے بخار یا فلو کی صورت میں ہوتا ہے۔
لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ آیا گرمیوں کا موسم آنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ رک جائے گا۔ حکومت برطانیہ کے مطابق یہ بات غیر واضح ہے کہ موسم بدلنے سے یہ کتنا اثر کرے گا۔
اگر اس بات کو مان بھی لیا جائے کہ موسم گرما آنے سے کورونا کے متاثرین کم ہو جائیں گے تو سردیاں آنے سے اس کے متاثرین دوبارہ بڑھ سکتے ہیں۔