کورونا: راہل گاندھی کی حکومت کی ناقص حکمتِ عملی پر تنقید
انڈیا میں حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس اور لوک سبھا کے رکن راہل گاندھی نے حکومت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر بنائی جانی والی حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کو جانے کے لیے بس اڈوں کا رخ کیے ہوئے ہے۔
راہل گاندھی نے لکھا کہ غیر یقینی مستقبل کے باعث لاکھوں افراد کو واپس اپنے گھروں تک جانے میں مشکلات درپیش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ شرمناک کہ ہم اپنے ملک کی عوام کے ساتھ یہ سلوک ہونے دے رہے ہیں اور حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی متبادل حکمتِ عملی نہیں ہے۔‘