پاکستان میں 31 جولائی کے بعد 90 روز میں عام انتخابات ہوسکتے ہیں: رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت مردم شماری نوٹیفائی ہونے پر چار ماہ تک الیکشن نہیں ہوسکتے بلکہ نئی حلقہ بندیوں میں ’اگر کسی صوبے میں سیٹیں بڑھتی ہیں تو بڑھیں گی۔‘

لائیو کوریج

  1. تحریک انصاف کی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت: ’عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو خراب کرے گی‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ’عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔‘

    ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

    SS

    ،تصویر کا ذریعہradio pakistan

    وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔ ٹوئیٹرپر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ’ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچا ہوں جن سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ‘

    شہباز شریف نے لکھا کہ ’قطر میں ترقی پذیر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ایشیا اور افریقہ میں ایل ڈی سی کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کروں گا۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    ایک اور ٹویٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ کم ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض خوراک اور توانائی کی فراہمی سمیت جیو اسٹریٹجک رکاوٹ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔‘

    وزیر اطلاعات کے مطابق شہباز شریف 6 مارچ کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

  3. تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کی تقرری مسترد کر دی

    تحریک انصاف نے چیئرمین نیب نذیر بٹ کی تقرری کو متنازع قرار دیتے ہوئے اے مسترد کیا ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع ہے۔ عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے اور تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے۔

    ’اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ چیئرمین نیب تعینات

    نذیر بٹ

    ،تصویر کا ذریعہISPR

    وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا ہے۔

    نذیر احمد بٹ دو وزرائے اعظم (شوکت عزیز اور یوسف رضا گیلانی) کے ملٹری سیکریٹری اور واشنگٹن میں ڈیفنس اتاشی رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے پی ایم اے کے کمانڈنٹ کا عہدہ سنبھالا۔

    ان کے والد اور بھائی دونوں فوج میں بطور کرنل ریٹائر ہوئے۔

  5. عمران خان ’اپنے اوپر قاتلانہ حملہ معاف کرنے کو تیار‘

    چیئرمین تحریک انصاف نے اس خطاب کے ذریعے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے جس میں انھوں نے رول آف لا پر بھی زور دیا اور کہا ’کبھی یورپ میں قبضہ گروپ کا نام سنا ہے؟‘

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ 60 فیصد ملک میں الیکشن کے بجائے پورے ملک میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہونے چاہییں۔

    عمران حان نے کہا کہ ’لیول پلیئنگ فیلڈ تب آتی ہے جب ملک میں انصاف ہوتا ہے۔‘

    ’26 سال سے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سیاستدان سب سے بات کرتا ہے اور بیچ کا راستہ نکالتا ہے۔ جو لوگ ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے ان سے کیسے بات کی جاسکتی ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا ان کو این آر او دے دیں۔ سب سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اپنے اوپر قاتلانہ حملہ معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

    عمران خان نے کہا کہ ’اگلے ہفتے پہلا جلسہ کر کے انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔ دو ہفتے تک تمام ٹکٹ بانٹ دوں گا۔ پچھلی بار ہمارے ٹکٹ بِکے مگر اس بار سارے ٹکٹ خود دوں گا۔ جو پارٹی ڈسپلن توڑے گا اسے پارٹی سے نکال دیں گے۔‘

  6. ’عوام اور اداروں کو ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کا واحد طریقہ الیکشن ہے تاکہ ایک مستحکم حکومت آئے جس کے پاس عوامی مینڈیٹ اور اعتماد ہو۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’سپریم کورٹ نے دو صوبوں میں الیکشن کا کہہ دیا ہے۔ امید کر رہا تھا کہ یہ عام انتخابات کرا دیں گے۔ عام انتخابات سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور اسی سے معاشی استحکام آئے گا۔‘

    ’یہ دلدل سے نکلنے کا پہلا قدم ہے۔ قوم کو یقین ہوگا کہ یہ حکومت پانچ سال کے لیے آئی ہے۔ جب ڈالر 300 روپے کا ہوجائے گا تو تیل، بجلی مہنگے ہوں گے۔ ساری مہنگائی روپے کے گرنے سے شروع ہوتی ہے اور درآمد شدہ چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ ’روپیہ گرنے سے ملک کی آمدنی گرتی ہے اور خسارہ بڑھتا ہے۔۔۔ مشکل سے نکلنے کے لیے ملک کو متحد ہونا پڑے گا۔ عوام، اداروں کو ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ ہر وہ ادارہ جو ملک پر بوجھ کر ہمیں سوچنا ہے کہ انھیں کیسے ٹھیک کرنا ہے۔ ملک کا علاج قرضوں سے نہیں ہوسکتا ہے۔ ہمیں خرچے کم کرنے ہیں اور آمدن بڑھانی ہے۔‘

    عمران خان نے کہا کہ ’ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ڈالر کیسے ملک میں آئیں گے۔‘

  7. پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے: عمران خان

    عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’پوری قوم سپریم کورٹ کی شکر گزار ہے جنھوں نے آئین کے تحت الیکشن کرانے کا حکم دیا۔ دشمن بھی ملک سے وہ نہ کرے جو ان ساری جماعتوں نے مل کر کیا ہے۔ آتے ساتھ ہی اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرائے۔ ہمارے دور میں نیب نے 480 ارب روپے ریکوور کیا۔ اب نیب کا کام صرف مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کرنا رہ گیا ہے۔‘

    ’یہ سب الیکشن سے ڈر رہے ہیں۔ ہمارے خلاف دو بار مہنگائی مارچ کی گئی، آج پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔‘

  8. ظلم و خوف پھیلا کر تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی: عمران خان

    سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک فیصلے کے تحت ان کے کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی گئی تاکہ ’تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔‘

    لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’میری بات سننے کے بجائے ہمارے کارکنوں پر سختی کی گئی۔ مشرف کے مارشل لا کے دوران جیل میں گیا لیکن اس وقت بھی اتنی سختی نہیں دیکھی۔‘

    ’لوگوں کے گھروں میں گھس کر انھیں اٹھا کر لے گئے۔ ڈرانے کے لیے میرے پر 74 ایف آئی اے کی گئیں۔ جو ارشد شریف کے ساتھ ہوا وہ قوم کبھی نہیں بھولے گی۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ ’اعظم سواتی، شہباز گل۔۔۔ ہمارے لوگوں کو پکڑ کر تشدد کیا گیا۔ انھیں ننگا کر کے تشدد کر کے ویڈیو بنائی گئی۔ تشدد کرتے ہوئے اعظم سواتی کی ویڈیو ایک ایم پی اے کو دکھائی گئی۔ کبھی اس ملک میں ایسا نہیں ہوا۔‘

    ’کوشش کی گئی کہ ظلم و خوف پھیلا کر تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے باوجود تحریک انصاف کے ضمنی انتخابات جیتے۔

  9. ن لیگی وکلا کی جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت

    سپریم کورٹ

    پاکستان مسلم لیگ ن کے وکلا فورم نے ’سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو کلپس‘ کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی ہے اور ان پر ’مِس کنڈکٹ‘ (ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی) کا الزام لگایا ہے۔

    ن لیگی وکلا کی درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی نے ’کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی‘ لہذا ان کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔

    درخواست کے متن کے مطابق مذکورہ جج نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

    ن لیگی وکلا کا الزام ہے کہ مبینہ آڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ’معزز جج نے فریقین کی جانب سے رابطہ کیے جانے کے دوران فیصلے دیے۔‘

    خیال رہے کہ پرویز الہی نے مبینہ آڈیو سے متعلق کہا تھا کہ ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف ’منظم مہم چلا رہی ہے۔‘

  10. ’2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’دوہرے نظام پہ اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔‘

    ٹوئٹر پر پیغام میں وہ کہتی ہیں کہ ’200 پیشیاں بمقابلہ 2 پیشیاں۔ 2 سال جیل بمقابلہ فوری بیل۔ 6 ماہ تک بیل نہیں بمقابلہ ایک دن میں چار بیلیں۔

    ’بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا، غیر ملکیوں سے فنڈ لینے پر خاموشی! سب چھوڑیں آئین توڑنے پہ تو سزا دیں۔‘

  11. شہباز شریف قطر میں کم ترقی یافتہ ممالک کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کریں گے

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 5 اور 6 مارچ کو قطر میں منعقد ہونے والی کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سیز) کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم کو قطر کے دورہ کی دعوت قطر کے امیر کی جانب سے دی گئی تھی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کا انعقاد 5 تا 9 مارچ 2023 کو ہوگا جس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کے فروغ کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا عالمی رہنما عالمی امدادی کارروائیوں کو متحرک کریں گےتاکہ ان ممالک کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے۔

    اپنے دورہ کے دوران کانفرنس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف دوحہ میں مختلف عالمی رہنماؤں، وفود کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی رہنما کم ترقی یافتہ ممالک کی معاونت کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے اقدامات کا جائزہ لیں گے جن پر ترقیاتی شراکتداروں کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے فروغ کے اقدامات کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    سال 2022 کے دوران جی 77 اور چین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان نے ایل ڈی سیز کی امداد کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ قطر میں کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں کے تحت ہو رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کانفرنس میں شرکت سے کم ترقی یافتہ ممالک کی پاکستان کی جانب سے سپورٹ میں مدد ملے گی جس سے ایل ڈی سیز کی معاشی اور سماجی ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے 2030 کے ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن فریم ورک اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے ایجنڈا کے تحت موثر بین الاقوامی شراکتداری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

  12. تحریک انصاف کا پنجاب میں انتخابی مہم آج سے شروع کرنے کا اعلان

    فواد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    تحریک انصاف نے پنجاب انتخابات کے لیے آج سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’تحریک انصاف آج سے پنجاب انتخابات کی الیکشن مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے، عمران خان کی تقریر 40 اضلاع میں ویڈیو لنک پر دکھائی جائے گی۔‘

    فواد چوہدری کے مطابق ’آج عمران خان اپنا پالیسی بیان دیں گے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    واضح رہے کہ جمعے کی شام صدر پاکستان نے الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد 30 اپریل کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

    اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان عارف علوی کو پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تاریخیں تجویز کرتے ہوئے خط لکھا تھا کہ ’پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی 2023 کے دوران انتخابات کا انعقاد کے لیے تیار ہیں۔ ‘

  13. ’ملک کی معیشت قومی اسمبلی تحلیل کر کے 90 روز میں انتخابات کروانے کی متحمل نہیں ہو سکتی‘

    shahid khaqan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان قباسی نے کہا ہے کہ ’پنجاب میں انتخابات اسمبلی تحلیل کر کے کروائے گئے ہیں تاہم اس وقت اگر قومی اسمبلی تحلیل ہوتی ہے اور انتخابات 90 روز میں کروائے جاتے ہیں تو پاکستان کی معیشت اس کی ہرگز متحمل نہیں ہو سکتی۔‘

    جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ’اس وقت کوشش ہے کہ معیشت کو استحکام دیا جائے اور حالات درست کیے جائیں اور اس کے لیے مشکل فیصلے کیے جائیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’جب بھی مشکل فیصلے کرتے ہیں مہنگائی آتی ہے اور آج جو ہم فیصلے کر رہے ہیں وہ اج سے بہت پہلے ہو جانے چاہیے تھے۔ یہ غلطیوں کا تسلسل ہے جس کا حل بھی مشکل فیصلوں کا تسلسل ہو گا۔‘

    ایک سوال کے جوب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’مفتاح اسماعیل کی اپنی حکمت عملی تھی جس میں وہ کامیاب بھی رہے۔ اسحق ڈار کی اپنی حمکت عملی ہےاور جو فیصلے وہ کر رہے ہیں اس میں مشکلات ہیں تاہم اس کا تعین وہی کر سکتے ہیں کہ درست فیصلے کیا ہیں۔‘

    ان کے مطابق ’الیکشن میں ایک پارٹی جیتی اور ایک ہارتی ہے ہمیں کسی حوالے سے خدشہ نہیں تاہم جب بھی ایسے مشکل حالات میں حکومت لیتے ہیں اور مشکل فیصلے کرتے ہیں اس کی سیاسی قیمت ادا کرنا ہوتی ہے۔‘

  14. پاکستان کو چین سے رول اوور کی منظوری کے بعد 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین کے بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مالیات کی تعریف میں روول اوور سے مراد کسی بھی خاص مالی معاہدے کوآگے بڑھانا ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ضروری کاروائیاں مکمل ہونے پر آئی سی بی سی بینک کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ قرض پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک آئی سی بی سی کوواپس لوٹایا تھا۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیرخزانہ کے مطابق ’اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔‘

    اسحق ڈار کے مطابق یہ رقم 3 اقساط میں پاکستان کو ادا دی جائے گی جس کی ابھی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔

  15. تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار رہنما رہا, ’عمران خان سے کہوں گا صرف وزیراعظم نہیں بننا، قوم بنانی ہے‘ شاہ محمود قریشی

    PTI

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند 83 کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے تمام کارکنان اور رہنماؤں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی نے جیل کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ’پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دینا ہے، پنجاب تاریخ میں ایک نئی کروٹ لے سکتا ہے اور پنجاب نے تحریک انصاف کو ایک بھاری مینڈیٹ دے سکتا ہے۔

    انھوں نے کارکنان سے کہا کہ آؤعمران خان کا ہاتھ بٹاؤ، ایک تحریک کا آغاز کریں، وہ جو خواب ہم نے دیکھا ہے وہ حقیقت بن جائے کیونکہ پرانے چوروں سے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ عمران خان سے ملنے جائیں گے اور ان سے کہیں گے کہ ’صرف وزیراعظم نہیں بننا، قوم بنانی ہے۔‘

    اسد عمر نے کہا کہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس ملک کی حقیقی آزادی کو اب کوئی روک ہی نہیں سکتا۔ یہ ملک اب حقیقی طور پر آزاد ہونے جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے اسد عمر سمیت 24 کارکنان جبکہ سرگودھا سے 59 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا۔ سر گودھا کی جیل سے تحریک انصاف کے ذلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی رہا کر دیا گیا جبکہ صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی سمیت دیگر بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال اور اعظم خان نیازی بھی جیل سے رہا کر گھر واپس آ گئے ہیں۔

  16. ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

    ملک عبدالولی کاکڑ

    ،تصویر کا ذریعہFACEBOOK

    ملک عبدالولی کاکڑ کو بلوچستان کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ گورنر کی حیثیت سے ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جمعہ کو جاری کیا گیا۔

    بلوچستان میں گورنر کا عہدہ گزشتہ سال مئی سے خالی تھا اور سپیکر میر جان محمد جمالی قائم مقام گورنر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

    ملک عبدالولی کاکڑ کا تعلق پی ڈی ایم میں شامل جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے ہے۔ وہ طویل عرصے تک جدوجہد کرنے والے سیاسی رہنما ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔

    ملک عبدالولی کاکڑ 1958میں کوئٹہ کے قریب واقع کچلاک میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا۔ انھوں نے کئی مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لیا لیکن انھیں کسی انتخاب میں کامیابی نہیں ملی۔ ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی میں مختلف سینیئر عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

    وہ سینیچر کے روز شام پانچ بجے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ وہ کسی جماعت کے نمائندہ نہیں بلکہ اپنے مظلوم عوام کے نمائندہ بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وفاق اور بلو چستان کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے گورنر کی حیثیت سے ان کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیرمتنازعہ شخصیت ہیں۔

  17. ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرو، نواز شریف کو انصاف چاہیے: مریم نواز

    مریم نواز

    ،تصویر کا ذریعہPTV

    مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز کا کہنا تھا ’نواز شریف کے خلاف فیصلے برق رفتاری سے آتے تھے۔اس مجرم کا فیصلہ کرنے والا کوئی ہے۔ یا اس کا فیصلہ قیامت والے دن پر چھوڑ دیا ہے۔ ‘

    وہ گوجرانوالہ میں ورکرز کنونش سے خطاب کر رہی تھیں۔

    خطاب میں مریم نواز نے پرویز الٰہی اور یاسمین راشد کے ساتھ ساتھ فواد چوہدری کے حالیہ آڈیو لیکس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’اب یہ نہ کہنا جو ٹرک کورٹ کے باہر کھڑا کیا وہ مریم نواز چلا رہی تھی۔‘

    انھوں نے کہا ’مریم نواز شیشہ دکھاتی ہے تو توہینِ عدالت یاد آ جاتی ہے۔ توہین عدالت تب نہیں ہوتی جو آپ کا منتخب وزیر اعظم نواز شریف ایک اقامہ رکھنے پر اس کو وزیر اعظم کے دفتر سے نکال باہر کرتے ہوئے‘۔

    مریم نواز نے کہا ’باپ بیٹی کے خلاف ہفتے میں پانچ دن عدالت لگتی تھی۔ کہا جاتا تھا نواز شریف ایک گھنٹے میں پیش ہو۔‘

    انھوں نے عمران خان پر تنقید کی کی ’پانچ مہینے ہو گئے کہ ایک پلستر نہیں اتر رہا۔ عدالت بلاتی ہے تو وہ پلاسٹر والی ٹانگ دکھا دیتے ہیں۔‘

    مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ’نواز شریف کو سازش کے ذریعے اپنی سہولت کاروں کے ساتھ نکالا۔ ‘

    انھوں نے جسٹس ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر عمران خان کا سہولت کار ہونے کا الزام عائد کیا۔

    انھوں نے کہا ’جو آج بھی اس (عمران خان) کے سہولت کار ہیں میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیوں ایسے شخص کو بچانا چاہتے ہو جس کی کشتی گہرے پانیوں میں ڈوب چکی ہے۔ ‘

    مریم نوازکا کہنا تھا ’ یہ نہ ہو نواز شریف کو الیکشن مہم یہ کہہ کر چلانی پڑے کہ الیکشن کرواؤ لیکن ترازو کے دونوں پلڑے برابر کرو۔‘

    ’نواز شریف کو انصاف چاہیے اور یہ انصاف ہم لے کر رہیں گے۔‘

  18. بریکنگ, آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، اب کوئی بات کرنے پر تیار نہیں تو میں کیا کروں: عمران خان

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی اسٹیبلیشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے بلکہ وہ ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہیں مگر ’اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں۔‘

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ گھٹنے ٹیک دیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر یا میری اہلیہ پر کرپشن کا ایک بھی کیس ثابت کر دیں۔ پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہی میرا ساتھ چھوڑ دیں مگر انھوں نے وفاداری دکھائی اور اب ہمیں پرویز الہی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے۔‘

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ بےوفائی نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی جان کو درپیش خطرے سے متعلق ان کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بیرون ملک موجود ہے اور ’جنھوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے۔‘

    سابق آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے میری پیٹھ میں چاقو مارا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ایک موقع پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے روس کی مخالفت میں تقریر کی اور اس تقریر پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

    آئندہ الیکشنز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ ابھی کر لیا تو قتل عام ہو جائے گا کیونکہ مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین بھی چاہتی ہیں وہ وزیراعلی پنجاب بنیں۔‘

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اب بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  19. بریکنگ, عدالت کا شاہ محمود قریشی ،اسد عمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی ،اسد عمر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ان رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

    یہ درخواست فواد چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی تھی اور ان کا موقف تھا کہ جیل میں ان رہنماؤں کے ساتھ بہتر سلوک نہیں کیا جا رہا۔

    پنجاب کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کردیا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’گرفتار رہنماؤں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا، انھوں نے کوئی قانون نہیں توڑا، رہنماؤں کے ساتھ جیلوں میں بدسلوکی ہوئی۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جیل میں شاہ محمود قریشی کو میڈیسن نہیں دی گئی‘۔

  20. بریکنگ, پنجاب میں انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، صدر نے منظوری دے دی

    صدر پاکستان نے الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد 30 اپریل کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

    اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان عارف علوی کو پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تاریخیں تجویز کرتے ہوئے خط لکھا تھا کہ ’پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی 2023 کے دوران انتخابات کا انعقاد کے لیے تیار ہیں۔ ‘

    خط میں مزید کہا گیا تھا کہ ’صدر مملکت کی جانب سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض سر انجام دینے کےلیے تیار ہے۔‘