پاکستان میں 31 جولائی کے بعد 90 روز میں عام انتخابات ہوسکتے ہیں: رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت مردم شماری نوٹیفائی ہونے پر چار ماہ تک الیکشن نہیں ہوسکتے بلکہ نئی حلقہ بندیوں میں ’اگر کسی صوبے میں سیٹیں بڑھتی ہیں تو بڑھیں گی۔‘

لائیو کوریج

  1. عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لے کر پی ٹی آئی رہنما اور وکلا لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

    PTI

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    توشہ خانہ کیس میں عمران حان کی درخواست ضمانت لے کر اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

    قانونی ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی اس درخواست میں عمران حان کی 15 روزہ ضمانت کی اپیل کی گئی ہے۔

  2. بریکنگ, ’اپنی جان کو درپیش خطرے کے حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھ رہا ہوں‘

    عمران خان نے کہا کہ ’میری جان کو خطرہ ہے اور ملک کے وزیر داخلہ نے بھی مانا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو اپنے وکیلوں کے ذریعےخط لکھ رہا ہوں۔‘

    انھوں نے کہا کہ’تمام خطرات کے باوجود بار بار جعلی کیسز میں مجھے بلا رہے ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’حکمران اگر لوٹا گیا آدھا پیسہ بھی ملک میں واپس لے آئیں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔‘

    عمران خان نے دعوی کیا کہ جوں جوں وقت گزرا لوگ ذیادہ سے زیادہ تعداد میں جیل جانے کے لیے تیار ہو گئے۔

  3. قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کاروائی کی جائے گی: اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان رہائش گاہ پر موجود نہیں۔ قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کاروائی کی جائے گی-‘

    اسلام آباد پولیس نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی دہانی کروائی ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوں گے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ ملزم عمران خان کو 7 مارچ کی پیشی کے لئے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔‘

  4. بریکنگ, توشہ خانہ کیس کی سماعت پبلک کے سامنے کی جائے: عمران خان

    عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ ’ جب نواز شریف جیل میں تھے تو بطور وزیر اعظم مجھے پیغام ملا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے زمہ دار آپ ہوں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ توشہ حانہ کیس کی سماعت پبلک کے سامنے لائی جائے تاکہ قوم حقائق جان سکے۔

  5. جنرل (ریٹائرڈ) باجوہ نے شہباز شریف کی کرپشن کا کیس ختم کر کے انھیں وزیر اعظم بنوایا: عمران خان

    عمران خان نے کارکنوں اور پارٹی رہنماوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ’جب ملک کے فیصلے کرنے والے مجرم بیٹھوں ہوں تو کیا ملک کا دیوالیہ نہیں نکلے گا؟

    انھوں نے سابق آرمی چیف پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’ جنرل باجوہ نے شہباز شریف کو 16ارب روپے کی کرپشن کے کیس سے بچا کر ملک کا وزیر اعظم بنا دیا۔‘آضف زرداری اس سارے کھیل کے پیچھے موجود رہے۔‘

    عمران خان نے کہا کہ اگر ان کا مقصد پاکستان ہوتا تو ان کا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہوتا۔

  6. آپ کو حوصلہ افزائی کے لیے نہیں شکریہ ادا کرنے کے لیے بلایا ہے: عمران خان کا کارکنوں سے خطاب

    عمران حان نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ’ آپ کو یہاں اپنی حوصلہ افزائی کے لیے نہیں بلایا بلکہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بلایا ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’ہم اس وقت حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جن لوگوں نے ملک کو تباہ کیا ان کے پیسے ملک سے باہر ہیں۔‘

  7. بریکنگ, اپنے سامنے ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں: عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’نہ آج تک کسی انسان نہ ادارے کے سامنے جھکا نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔‘

    انھوں نے کہا ’اپنے سامنے ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔‘

    عمران خان زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

  8. شہباز شریف کو نیب مقدمات سے سابق آرمی چیف نے بچایا: عمران خان

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’اس ملک کامستقبل کیا ہو سکتا ہےجس پر حکمران بنا کر مجرم مسلط کر دیے جائیں۔‘

    ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیب مقدمات پر کارروائی کو التوا کا شکار کروا کر بچایا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک میں موجود

    توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ کے باہر موجود ہے۔

    تازہ ترین صورتحال کے لیے دیکھیے بی بی سی اردو کا فیس بُک لائیو۔۔۔

  10. عمران خان کے وارنٹ گرفتاری: توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سوموار کو دائر کریں گے، وکیل عمران خان, فرحت جاوید، اسلام آباد

    توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل علی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف حفاظتی ضمانت کے لیے کل (سوموار) عدالت سے رجوع کریں گے۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سینیئر رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے تاہم بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وکیل علی بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے لی جانے والی حفاظتی ضمانت محسن شاہنواز رانجھا کیس میں ہے ناکہ توشہ خانہ کیس میں۔

    علی بخاری سے جب پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کی محسن شاہنواز رانجھا کیس میں لی گئی حفاظتی ضمانت توشہ خانہ کیس پر بھی لاگو ہو گی؟ اس سوال کے جواب میں انھوں نے واضح کیا کہ ’محسن رانجھا کیس میں لی گئی حفاظتی ضمانت کا اطلاق توشہ خانہ کیس پر نہیں ہوتا، اور اس (توشہ خانہ) میں ضمانت کے لیے پیر کے روزعدالت سے رجوع کریں گے۔‘

    انھوں نے کہا ’یہ پرائیویٹ کمپلین ہے، اس میں کوئی ایف آئی آر نہیں۔ ایک پرائیویٹ کمپلین پر پہلے دن ہی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے جو کہ درست طریقہ نہیں ہے۔ پہلے قابل ضمانت وارنٹ اور پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے چاہییں تھے، جس کے بعد ضامن کے خلاف کاروائی ہوتی ہے۔‘

    علی بخاری کے مطابق ’یہ غلط فیصلہ تھا کیونکہ ہم ایک سینیئر کورٹ یعنی ہائی کورٹ میں بیٹھے تھے۔ ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کی وجہ سے اب ہم کل اس کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دیں گے۔‘

    اس سوال پر کہ اس سے پہلے اس وارنٹ کے خلاف درخواست کیوں نہیں دی گئی، علی بخاری کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ جج سے ہی تاریخ بدلنے کی درخواست کرنا چاہتے تھے۔

    ’ہم نے درخواست اس لیے روک لی تھی کہ عمران خان نے نو تاریخ کو ہائی کورٹ آنا تھا اس لیے ہمارا پلان تھا کہ ہم ان جج سے درخواست کریں گے کہ وہ سات کی بجائے نو تاریخ کو ہی عمران خان کو طلب کریں۔ مگر آج اسلام آباد کی پولیس اتوار کے دن وہاں عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچ گئی۔

  11. ’وکلا سے مشورے کے بعد اپنی حکمت عملی بتائیں گے، کارکنان پر امن رہیں‘

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’عمران خان کے نوٹس کے حوالے سے ہم اپنے وکلا سے مشورہ کرنے جا رہے ہیں۔ ان سے مشورے کے بعد اپنی حکمت عملی بتائیں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پر اعتماد ہیں کہ ہم قانون کے دائرے میں ہیں۔‘ شاہ محمود نے کارکنان سے اپیل کی کہ ’حکومت امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تمام کارکنان سے پر امن رہنےکی اپیل کرتے ہیں۔

  12. پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ کا ہنگامی اجلاس طلب

    عمران خان کی گرفتاری کے احکامات کے حوالے سے درپیش صورت حال پر مرکزی لیڈر شپ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے نوٹس اور آج کی صورت حال پر مکمل مشاورت ہو گی ۔

    حکام کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لے گی۔

  13. اسلام آباد پولیس حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا حکم لے کر زمان پارک پہنچی ہے: وفاقی وزیر داخلہ

    رانا ثنا اللہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا حکم لے کر زمان پارک پہنچی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی کی صورت میں عدالت کو بتایا جائے گا کہ زمان پارک میں یہ صورتحال تھی اور اس پر دیکھیں گے کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

  14. بریکنگ, عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کو جو تعاون درکار ہو گا، فراہم کریں گے:نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر

    zaman khan

    نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ’عمران خان کی گرفتاری کے لیے عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ‘

    نامہ نگار بی بی سی ترہب اصغر سے عامر میر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’عمران خان کی گرفتاری کے لیے پنجاب حکومت ہرسپورٹ فراہم کرے گی اور اسلام آباد پولیس کو اس گرفتاری کے لیے جو بھی بیک اپ چاہیے ہو گا ، پنجاب حکومت وہ تعاون فراہم کرے گی۔‘

    عامر میر کا کہنا تھا کہ اس وقت جب عمران خان کارکنان سے گرفتاری کروا رہے ہیں تو قانونی اور اخلاقی طور پر ان کو اپنی گرفتاری بھی فوری دینا چاہیے۔

  15. عمران خان کو نوٹس دے دیا ہے، عدالتی احکامات واضح ہیں جن کے تحت گرفتاری کے لیے پولیس زمان پارک موجود ہے: آئی جی اسلام آباد

    پولیس

    آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر نے کہا ہےکہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک موجود ہے نا کہ صرف وارنٹ کو موصول کروانے کے لیے۔

    نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ملزم کو نوٹس دیا جائے اور نوٹس دینے کے بعد فوراً گرفتار کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے باہر جو لوگ موجود ہیں ان سے گذارش ہے کہ وہ قانونی کارروائی میں مداخلت نہ کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قانون کی منشا یہ ہے کہ عمران خان کو عدالت کے احکامات کے مطابق گرفتار کیا جائے اور مقررہ تاریخ پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ مزاحمت کی صورت میں جو قانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالتا وہ قانون ہاتھ میں لیتا ہے اور یہ ایک الگ سے جرم ہے۔‘

  16. بریکنگ, تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو گھبرانے کی نہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے:شاہ محمود قریشی

    رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران حان کی گرفتاری کا نوٹس موصول کر لیا ہے اس پر ہمارا سیاسی رد عمل ہو گا تاہم گھبرانے کی ضرورت نہیں۔‘

    ان کے مطابق پوری قوم نے دیکھا کہ عمران خان کے کل کے خطاب میں جارحیت نہیں تھی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو گھبرانے کی نہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے دیا گیا نوٹس وصول کر لیا گیا ہے اور ’عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں آیا`۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے ردعمل وکلا سے مشاورت کے بعد ڈھائی بجے کے بعد دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ’ہم سیاسی جماعت ہیں، سیاسی ردعمل ہو گا اور قانونی طریقۂ کار اپنایا جائے گا‘۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’اب ہم عمران خان سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد اپنا ردعمل دیں گے‘۔

  17. بریکنگ, حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان عدالت میں جائیں اور ان پر حملہ ہو: فواد چوہدری

    فواد

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ’اسلام آباد پولیس اب سے کچھ دیر پہلے یہاں عمران حان کو گرفتار کرنے پہنچی تھی۔ اب تک عمران خان پر 74 مقدمے ہیں جن میں سے 34 کریمینل کیس ہیں۔‘

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ان مقدمات میں ایک دن میں عدالت کے سامنے پیش ہو جبکہ حکومت جانتے بوجھتے ایک، ایک دن میں بہت سے مقدمات سماعت کے لیے فکس کروا رہی ہے۔

    فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ ’یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالت میں جائیں اور ان کی سکیورٹی کو مسئلہ ہو اور وہاں ان کی جان لینے کے لیے ان پر حملہ ہوگ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کا مقصد صرف یہ ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ ہوں۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’عمران حان کی گرفتاری اس لیے کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو۔ ‘

    ان کے مطابق عمران خان اس سے پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی قانون کے مطابق کیسوں کا سامنا کریں گے۔

  18. بریکنگ, عمران خان کی گرفتاری کے لیے پہنچے ہیں مگر وہ موجود نہیں: ترجمان اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پہنچی ہے مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔‘

    ترجمان اسلام آباد کے مطابق ’عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔‘

    بیان کے مطابق لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

    ’عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی اور قانون سب کے لیے برابر ہے ۔‘

    عمران خان، گرفتاری

    ،تصویر کا ذریعہSocial Media

  19. بریکنگ, زمان پارک کو جانے والے تمام راستے پولیس نے بند کر دیے

    عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو جانے والے تمام راستے پولیس نے بند کر دیئے ہیں۔

    بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق اس وقت لاہور شہر میں سیکیورٹی کی صورت حال غیر معمولی ہے۔

    ترہب اصغر کےمطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہے جبکہ پولیس کے اہلکار بھی وہاں موجود ہیں ۔

  20. بریکنگ, توشہ خانہ کیس: اسلام آباد پولیس کی ٹیم زمان پارک پہنچ گئی

    توشہ خانہ ریفرنس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پہنچ چکی ہے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری کو ایڈیشن سیشن جج ظفر اقبال نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے کیونکہ وہ بارہا عدالت کی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

    وارنٹ گرفتاری کے نوٹس کے مطابق عمران خان کو متعدد بار عدالت میں پیش کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تاہم وہ بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

    عدالتی نوٹس کے مطابق سات مارچ کو ہونے والی اس کیس میں آئندہ پیشی کو یقینی بنانے کے لیے عمران خان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔