پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

پاکستان کے صوبے پنجاب کے تین دریاؤں میں سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مخصوص علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کہا گیا ہے۔ تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سیلاب زدگان کے لیے جمع کردہ فنڈز کے استعمال کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ بندی کی خواہش مند تھی۔

لائیو کوریج

  1. سیلاب سے اب تک ہونے والی ہلاکتیں

    سیلاب

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی تفصیل:

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 41 ہلاکت 21 زخمی

    بلوچستان: 253 ہلاک ، 164 زخمی

    گلگت بلتستان: 22 ہلاک، 5 زخمی

    خیبر پختونخوا: 264 ہلاک ، 327 زخمی

    پنجاب: 188 ہلاک ، 2023 زخمی

    سندھ: 422 ہلاک ، 1101 زخمی

  2. سیلاب سے متعلق آج کی صورتحال بی بی سی اردو کے فیس بک لائیو میں۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانی سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آج ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال جانیے بی بی سی اردو کے فیس بک لائیو میں۔

  3. 24 گھنٹوں میں آٹھ بچوں سمیت مزید 27 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ این ڈی ایم اے

    سیلاب

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزید 27 افراد سیلاب کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

    سو سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں جہاں 15 افراد ہلاک ہوئے مرنے والوں میں آٹھ بچے شامل ہیں جن میں سے 7 کشمور میں ہلاک ہوئے۔

    سیلاب سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    اب تک 14 جون کے بعد سے ملک بھر میں سیلابی ریلوں اور اس سے ہونے والے نقصانات کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1191 ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں 3641 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    مرنے والوں میں 399 اور زخمیوں میں 553 بچے شامل ہیں۔ این ڈی ایم سے کے مطابق سیلاب سے اب تک 11 لاکھ چھ ہزار سے زائد مکانات جزوی یا مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔

    243 پل سیلابی ریلوں کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ 5063 کلو میٹر سڑکیں تباہ ہوئی ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے سات لاکھ 31 ہزار آٹھ سو سے زائد مویشی مارے گئے ہیں۔

  4. سیلاب زدگان کی مدد جاری رہے گی، یوم دفاع کی تقریب ملتوی۔ آئی ایس پی آر

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے چھ ستمبر کو جی ایچ کیو میں ہونے والی یوم دفاع کی مرکزی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکار سیلاب سے متاثرہ بھائی بہنوں کی خدمت میں مصروف رہیں گے۔

  5. پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

    پاکستان میں سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والی نقصانات پر بی بی سی کی لائیو کوریج میں خوش آمدید۔

    پاکستان میں 2022 کا مون سون غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے جس نے ملک کے طول و عرض میں سیلابی کیفیت پیدا کی ہے۔ ملک کے شمال میں گلگت بلتستان سے لے کر جنوب میں کراچی تک ہلاکتوں اور تباہی کا سلسلہ اب تک نہیں رکا ہے اور حکومت کو اس سے ہونے والے مالی نقصان کا مکمل تخمینہ لگانے میں مشکلات ہیں۔

  6. پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ