پنجاب پولیس کے چھاپے، 12 ن لیگی رہنماؤں کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود سمیت 12 رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دی ہے۔ یہ درخواست پنجاب اسمبلی میں تشدد، توڑ پھوڑ اور ماورائے قانون سرگرمیوں کے الزام میں پنجاب حکومت کی مدعیت میں مسلم لیگ ن کے 11 ایم پی ایز کے خلاف مقدمات درج ہونے کے بعد کی گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. 13 اگست کے جلسے میں قوم کو بتائیں گے کہ حقیقی آزادی لیتے کیسے ہیں: عمران خان

    پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ 13 اگست کے جلسے میں قوم کو بتائیں گے کہ حقیقی آزادی لیتے کیسے ہیں۔

    عمران خان اقلیتی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں۔

    انھوں نے حکومتی اتحاد کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوٹ مار کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ مجھے این آر او دو، اب ایسے نہیں چلے گا۔‘

  2. نیپرا کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے 11.10 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کی منظوری, تنویر ملک، کراچی

    پاکستان میں بجلی کے شعبے کے ریگولیٹر نیپرا کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اگست اور ستمبر کے بلوں میں 11.10 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے یہ اضافہ جون کے مہینے میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں منظوری دی گئی ہے جو اگست اور ستمبر کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے جون کے مہینے کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 11.389 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی تھی۔

    نیپرا کی جانب سے سماعت کے بعد فی یونٹ 11.10 روپے فی یونٹ کی منظوری دی گئی جو کے الیکٹرک ہے لیے منظور کیا جانے والا سب سے بڑا فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اضافہ ہے۔

  3. بریکنگ, وزیرِ داخلہ پنجاب کا 25 مئی واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان

    minister

    ،تصویر کا ذریعہGovt. of Punjab

    پنجاب حکومت کے وزیرِ داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے اعلان کیا ہے کہ 25 مئی واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف حکومت نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس 25 مئی کو تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔

    انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’12 ایس ایچ اوز معطل کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ’پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے۔

    ’ن لیگ کے جن رہنماوں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئی ہیں ان کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف بیانات سب کے سامنے موجود ہیں۔‘

    وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر رہنماوں کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔‘

  4. بریکنگ, ہم پر دباؤ اور جبر سے ان کی حکومت کو تسلیم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے: فواد چوہدری

    fawad

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’ہم پر دباؤ اور جبر سے ان کی حکومت کو تسلیم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

    لاہور میں ہونے والا جلسہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کروانے کے تنازع کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’پنجاب کے صوبائی وزیرِ کھیل کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ یہ آسٹرو ٹرف تبدیل ہونی تھی اور اس کا خرچہ خود تحریک انصاف نے اٹھانا ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’اگر آپ نے پوچھنا ہے کہ عارف نقوی کون ہیں تو مفتاح اسماعیل سے پوچھ لیں، کیونکہ وہ ان کے سب سے اچھے دوست ہیں، اور انھیں ن لیگ کے دور میں کے الیکٹرک کیوں دیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم پر دباؤ اور جبر سے ان کی حکومت کو تسلیم کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کو ایسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔‘

  5. عمران خان کے ایجنڈے کا ادارک نہ کیا تو خدانخواستہ یہ ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے: جاوید لطیف

    javed lateef

    ،تصویر کا ذریعہScreen Grab Dawn Tv

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک ٹویٹ میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا عمران خان نے ملک کے تین ٹکڑوں کی بات کی، فوج میں تقسیم، بغاوت اور ایٹمی پروگرام غیر محفوظ ہونے کی بات کی، قوم کو گمراہ کرنےکی کوشش کی۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’اگر ہم نے اس کا ادراک نہ کیا تو خدانخواستہ یہ ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ ملک وقوم مزید کسی ایڈونچر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. سیاستدانوں کو فوج سمیت ساکھ رکھنے والے اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے: خواجہ آصف

    K asif

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام کرنے کی ذمہ داری تمام سیاسی جماعتوں پر عائد ہوتی ہے۔

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’سیاستدانوں کو فوج سمیت ساکھ رکھنے والے اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، لڑائیاں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھیں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف کی حکومت ختم ہوئے طویل عرصہ ہو چکا ہے اس لیے سیاستدانوں کو یہ لڑائی اپنی حدود میں رکھنی چاہیے اور اس لڑائی کو کسی اور کی حدود میں نہیں لے جانا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دعا ہے کہ حالات سنبھل جائیں کیونکہ خرابی سب کے لیے مسائل پیدا کرے گی، ملک میں سیاسی استحکام آنا چاہیے تاکہ اقتصادی استحکام بھی آئے۔‘

    شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا ’قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق نمٹیں گے۔‘

    ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا ’سوات میں طالبان کی موجودگی کی اطلاعات کو دیکھ رہے ہیں، ہم افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔‘

  7. حکومت صرف مزید عدم استحکام لا رہی ہے: عمران خان

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ’رات کی تاریکی‘ میں عماد یوسف کی گرفتاری اور شہباز گِل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی مبینہ حراست کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

    اُنھوں نے کہا کہ وہ قانونی برادری سے پوچھتے ہیں کہ کیا اب بنیادی حقوق باقی نہیں رہے؟

    عمران خان نے کہا کہ ’غیر ملکی حمایت یافتہ‘ رجیم چینج کی سازش کے ذریعے لائی گئی حکومت میڈیا اور عوام میں خوف کے ذریعے قبولیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر یہ صرف مزید عدم استحکام لا رہے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صرف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہی واحد حل ہیں۔

  8. ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے سے زائد کی کمی, تنویر ملک، صحافی

    dollar

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جمعرات کے روز بھی برقرار ہے جب ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے آغاز سے لے کر اب تک پانچ روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    گذشتہ روز ایک ڈالر 221.91 روپے پر بند ہوا تھا تاہم جمعرات کے روز کاروبار کے دوران اس وقت 216.39 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ روپے کے حق میں پیدا ہونے والا مثبت رجحان ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق اس وقت ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں لا رہے ہیں جبکہ امپورٹر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کی وجہ سے ڈالر خریدنے سے گریز کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت خبریں ڈالر کی قیمت پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

  9. پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید!

    politics

    پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید!

    یہاں آپ پاکستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس ملتی رہیں گی۔ آج سے پہلے کی صورتحال جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔