پنجاب پولیس کے چھاپے، 12 ن لیگی رہنماؤں کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطا تارڑ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود سمیت 12 رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دی ہے۔ یہ درخواست پنجاب اسمبلی میں تشدد، توڑ پھوڑ اور ماورائے قانون سرگرمیوں کے الزام میں پنجاب حکومت کی مدعیت میں مسلم لیگ ن کے 11 ایم پی ایز کے خلاف مقدمات درج ہونے کے بعد کی گئی ہے۔
لائیو کوریج
محمد سلیم بیگ مزید تین سال کے لیے چیئرمین پیمرا تعینات
محمد سلیم بیگ کو دوسری مدت کے لیے چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا ہے۔
چئیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کو مزید تین سال کے لیے ملازمت میں توسیع ملی ہے۔
صدر عارف علوی نے چیئرمین پیمرا کے عہدے میں توسیع دینے کی منظوری دی ہے۔
چیئرمین پیمرا کے عہدے میں توسیع کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم بیگ 30 ستمبر 2025 تک اس عہدے پر کام کریں گے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے اے آر وائے نیوز کا این او سی منسوخ کر دیا, شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
،تصویر کا ذریعہARY
پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم ایس اے آر وائے کمیونیکیشن لمیٹڈ کو جاری کیا جانے والا این او سی تا حکم ثانی فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایجنسیوں کی جانب سے منفی رپورٹ کی بنیاد پر یہ این او سی منسوخ کیا گیا۔
ادھر سابق پیمرا چیئرمین ابصار عالم نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’این او سی کی منسوخی کا مطلب ہے کہ اس کمپنی کے جو جو ڈائریکٹرز تھے اُن کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی گئی ہے اور اب پیمرا کے جتنے لائسنس اس کمپنی کے ڈائریکٹرز کے نام پر تھے اُن کو یا تو کینسل کرنے کا عمل شروع ہو گا اور تجدید کے لیے درخواست آئی تو وہ مُسترد ہو جائے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اے آر وائے نیوز کے لائسنس کی تجدید کینسل ہو رہی ہے۔
،تصویر کا ذریعہMINISTRY OF INTERIOR
تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو میز پر لانے کے لیے مشاورتی عمل کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر آگے بڑھنے کے لیے ایک متفقہ راستہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔
گورنر ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ ’تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک دوسرے کی بات سننے کے لیے میز پر لانے کے لیے مشاورتی عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مشاورتی عمل کے ذریعے بہتری لانے کے بہت سے راستے موجود ہیں‘ لیکن ’صدر کا آئینی کردار انہیں باضابطہ طور پر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کی اجازت نہیں دیتا۔‘
صدر عارف علوی نے کہا کہ ’ایگزیکٹیو اور اپوزیشن اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پولرائزیشن کو ختم کرنے کے لیے کام کریں۔‘
’آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد اور معیشت کا ایک چارٹر تیار کرنے کے حوالے سے بات چیت کرنا ہوگی۔‘
صدر عارف علوی نے کہا کہ ’بطور صدر ملک کے تمام ادارے قابل احترام اور عزیز ہیں‘ اور وہ ’کسی قسم کا تنازعہ کھڑا کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
ضمنی انتخابات: خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ, عزیز اللہ خان، بی بی سی اردو ڈاٹ کام پشاور
الیکشن کمیشن خِیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کے لیے 13 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور اور این اے 45 کرم شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق ان حلقوں میں 25 ستمبر کو پولنگ ہو گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 14 اگست کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے اور 17 اگست تک ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20 اگست تک جمع کروائی جا سکیں گے جس کے بعد ٹریبونلز کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 25 اگست تک کیے جائینگے۔
26 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی جبکہ 27 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
29 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائینگے۔
خواتین کی مخصوص نشست کے لیے امیدواروں کی ختمی فہرست 29 اگست کو جاری کی جائے گی ۔
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ: اب تک کیا ہوا؟, شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
1۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو پولیس نے منگل کے روز اسلام آباد سے گرفتار کیا
2۔ پولیس نے شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا اور ان کو اگلے ہی دن، بدھ کو عدالت میں پیش کیا
3۔ پولیس نے عدالت سے شہباز گل کا 14 روزہ ریمانڈ دینے کی درخواست کی، پولیس کا موقف تھا کہ وہ شہباز گل کا فون برآمد کرنا چاہتے ہیں
4۔ سیشن کورٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا
5۔ جمعے کے دن شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ان کو ایک بار پھر سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انھوں نے تشدد کا الزام عائد کیا
6۔ پولیس نے عدالت سے شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی جس کو مسترد کر دیا گیا
7۔ عدالت نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا جس کے خلاف نظر ثانی کی اپیل فوری طور پر دائر کر دی گئی
8۔ عدالت نے نظر ثانی اپیل مسترد کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا فیصلہ درست قرار دیا جس کے بعد شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
ڈالر کی قیمت میں تین روپے سے زیادہ کی کمی ، سٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ, تنویر ملک ، صحافی
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری
روز ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی جب ایک ڈالر کی قیمت گزشتہ روز کے مقابلے
میں 3.39 روپے کمی کے ساتھ 215.49 روپے پر بند ہوئی۔
گذشتہ روز ڈالر ڈالر کی قیمت
218.88 روپے پر بند ہوئی تھی ۔ ڈالر کی قیمت اپنی بلند ترین سطح 239.94
پر پہنچنے کے بعد اب تک 24.45 روپے تک گر چکی ہے۔
جمعے کے روز سٹاک مارکیٹ میں
میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس میں چھ پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ سٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق
آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کی جانب پیش رفت نے مارکیٹ میں مثبت رجحان کو
پیدا کیا۔
امریکہ میں لابنگ فرم سے نہیں، میڈیا ریلیشن شپ فرم سے معاہدہ کیا گیا: فواد چوہدری
وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر امریکہ میں لابنگ فرم سے معاہدے پر تنقید کے بعد پارٹی رہنما فواد چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں لابی فرم نہیں، میڈیا ریلیشن شپ فرم سے معاہدہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ معاہدے کو لے کر تحریک انصاف پر تنقید کی گئی کہ امریکہ میں ایک لابنگ فرم سے کیا کام لیا جا رہا ہے۔
اس تنقید میں حکومتی وزرا نے بھی حصہ لیا جن میں احسن اقبال اور شیری رحمان بھی شامل تھے۔
احسن اقبال نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’امریکی سازش کی تھیوری سے ملک میں ہیجان پیدا کیا گیا‘ اور دوسری جانب امریکہ میں ایک لابنگ فرم رکھی گئی۔
اس تنقید کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’یہ لابی فرم نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی امریکہ نے میڈیا میں اپنا نقطہ نظر اجاگر کرنے کے لیے ایک میڈیا ریلشن شپ فرم سے معاہدہ کیا جس کا کام ہوتا ہے کہ وہ میڈیا اور پارٹی میں تعلقات بنائیں۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کے خلاف اپیل مسترد, شہزاد ملک، بی بی سی اردو اسلام آباد
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے حکومت کی جانب سے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
سیشن کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کا حکم درست ہے۔
عدالت نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ درست قرار دیا۔
شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ غیر قانونی قرار دینے کے لیے درخواست دائر, شہزاد ملک، بی بی سی اردو اسلام آباد
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ غیر قانونی قررا دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کراچی کے تھانہ میمن گوٹھ میں درج ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک ہی معاملے پر کراچی اور اسلام آباد میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے اور ایک معاملے پر دو مقدمے درج کرنا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
اس درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی سندھ، اسلام آباد تھانہ کوہسار اور کراچی کے متعلقہ ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔
شہباز گل: نظرثانی کی اپیل کے قابلِ سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ, شہزاد ملک، بی بی سی اردو اسلام آباد
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل کے قابلِ سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے جمعے کی دوپہر سماعت شروع کی تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ اس کیس میں سپیشل پراسیکوٹر تعینات کیا جا رہا ہے اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے اور اس تعیناتی کے بعد ہی دلائل دیے جائیں گے۔
اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ دیکھنا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ یہ عام کیس نہیں ہے اور ’رینکس میں اس سے متعلق اضطراب ہے‘۔
اس پر جج عدنان خان نے کہا کہ ’میری نظر میں ابھی یہ عام کیس ہے اور میں کیس کے میرٹس کو نہیں سن رہا ابھی نظرثانی کی اپیل کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کریں۔‘
اس پر وکیلِ استغاثہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ عدالت ریمانڈ کی درخواست پر نظرثانی کر سکتی ہے۔
وکیلِ استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔
سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل اور وکیلِ استغاثہ میں اختلاف بھی دیکھنے کو ملا اور ایڈووکیٹ جنرل نے جب انھیں دلائل دینے سے روکنے کی کوشش کی تو جج کا کہنا تھا کہ
ایڈوکیٹ جنرل کسی وکیل کو دلائل سے نہیں روک سکتے۔
شہباز گل کے طبی معائنے میں جسم پر کوئی زخم نہیں پایا گیا: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کو عدالت کے حکم پر ڈاکٹرز کے بورڈ کے پاس لے جا کر طبی معائنہ کروایا گیا ہے اور ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔
اپنے ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ دوران تفتیش ملزم کے حقوق کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ڈاکٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران قانون کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے اور کسی قسم کا تشدد نہیں کیا جا رہا اور ملزم پر تشدد کے متعلق سوشل میڈیا پر ایک جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے۔
پولیس نے اس کیس کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جاری ہے اور اگر ملزم بے گناہ ہے اور فون میں کوئی مواد موجود نہ ہے تو انہیں پولیس کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
پولیس کا موقف ہے کہ تفتیش کے دوران بے شمار انکشافات سامنے آئے ہیں اور جن لوگوں کا کردار تفتیش کے دوران سامنے آئے گا، ان کو بھی شاملِ تفتیش کیا جا سکتا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرِ ثانی اپیل, سماعت دو بجے کے لیے مقرر
،تصویر کا ذریعہIslamabad Police
اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی ہے۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کر کے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے کیونکہ پولیس کو ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر کے عدالت نے اُنھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ نظرثانی کی اس اپیل پر سماعت ہی نہیں کر سکتے، تاہم اُنھوں نے سماعت ملتوی کر کے پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو دو بجے تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے گر گئے, تنویر ملک، صحافی
،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کی دوران 56 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 14.20 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہو کر 13.56 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 7.830 ارب ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جبکہ تجارتی بینکوں کے پاس 5.730 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔
اپنے اعلامیے میں سٹیٹ بینک نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس مہینے کے باقی دنوں میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ کم ہو گا کیونکہ اگست کے مہینے میں واجب الادا قرضے کا تین چوتھائی اگست کے پہلے ہفتے میں ادا کر دیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست
حمزہ شہباز شریف نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی۔
حمزہ شہباز کی درخواست میں پرویز الٰہی اور سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے اور نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بینچ بنایا جائے۔
بریکنگ, شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
عدالت نے استغاثہ کی درخواست پر ڈاکٹر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے کے بجائے اُنھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور
ڈاکٹر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ جنھیں گذشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں پر اُن کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
،تصویر کا ذریعہTwitter
عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ ساڑھے دس بجے سنایا جائے گا۔
وکیلِ استغاثہ حسن عباس کا کہنا تھا کہ
ہم نے ابھی دیکھنا ہے پروگرام کے پیچھے پروڈیوسر کون تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ ان کی استدعا ہے کہ ملزم ہائی پروفائل ہے، ہم نے پولی گرافک ٹیسٹ کروانا ہے، اس لیے اُنھیں چار پانچ دن دیں تاکہ پنجاب فرانزک لیب سے پولی گرافک ٹیسٹ کروائیں۔
حسن عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے پیمرا کو بھی لکھا ہے، ہو سکتا ہے ملزم کو کراچی لے جانا پڑے۔ اُنھوں نے کہا کہ
ہمیں یہ موبائل کیوں نہیں دے رہے۔
استغاثہ کا کہنا تھا کہ
شہباز گل کے پروگرام میں کہی گئی بات کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے کہ پروگرام میں جو بات کر رہا ہے وہ یہی ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ
آپ کو کیسے پتہ چلا کہ دوسرا موبائل بھی ملزم کے پاس ہے ، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ
ہمارے ذریعے نے بتایا ہے کہ دوسرا موبائل بھی تھا۔
اس ہر شہباز گل کا کہنا تھا کہ
لینڈ لائن نمبر سے بات ہوئی ہے موبائل سے ہوئی ہی نہیں۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار
وہ موبائل لینا چاہتے ہیں جس میں سب سیاسی سرگرمی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ
پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہی نہیں وہ ویسے بھی کروا سکتے ہیں۔
ملزم شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ تشدد کے نشانات ان کے موکل کے کپڑوں پر نہیں بلکہ کمر پر ہیں۔
بعد میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تشدد کیا جاتا ہے، ساری رات سونے نہیں دیا جاتا، شہباز گل کا عدالت میں بیان
شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ اُن پر تشدد کیا جاتا ہے اور ان کے جسم پر نشانات موجود ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ اُن کا جسمانی معائنہ نہیں کیا گیا اور وکلا سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اُنھیں ساری ساری رات جگایا جاتا ہے اور سونے نہیں دیا جاتا۔
شہباز گل نے کمرہ عدالت میں اپنی کمر سے کپڑا اٹھایا اور مبینہ تشدد کے نشانات دکھانے کی کوشش کی۔
اُنھوں نے کہا کہ وہ اپنی افواج کے بارے میں ’ایسی بات کرنے کا‘ سوچ بھی نہیں سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ تھا کہ ان کی جعلی میڈیکل رپورٹ بنائی گئی۔
شہباز گل کا ریمانڈ مکمل، عدالت میں پیش
فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
اس وقت تفتیشی افسر اور شہباز گل کے وکیل اپنے اپنے دلائل پیش کر رہے ہیں۔
تفتیشی افسر نے گذشتہ سماعت میں 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی مگر عدالت نے صرف دو دن کا ریمانڈ دیا تھا۔
آج پولیس نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ ایک موبائل فون برآمد کرنا اب بھی باقی ہے۔
پی ٹی آئی کا لاہور ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی نوٹس
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے لاہور کے ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے پر چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت غیر قانونی ہے۔
عطا تارڑ کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے جو نیب کے قانون کے تحت سنگین جرم ہے۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔