پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، مریم نواز نے اضافہ مسترد کر دیا
پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے 72 پیسے کا اضافہ کرنے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔
اپنی پریس ریلیز میں وزارتِ خزانہ نے اس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت اور روپے کی شرحِ تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کو قرار دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ہی جماعت کی وفاقی حکومت کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ’عوام کے ساتھ‘ کھڑی ہیں اور اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
اپنی ایک اور ٹویٹ میں اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ ’میاں صاحب‘ بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter










