نیوٹرلز نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی گارنٹی دی تھی: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں جب چیف الیکشن کمشنر کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک ہوا تو نیوٹرلز نے سکندر سلطان کی گارنٹی دی تھی۔ ’اسے تسلیم کرنا ہماری بڑی حماقت تھی۔‘

لائیو کوریج

  1. سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کر لیے

    پی ٹی آئی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قبول کیے اور استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گیے ہیں۔

    جن ارکان اسمبلی کے استعفے قبول کیے گئے ان میں علی محمد خان (NA-22)، فیصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہرالنسا شیریں مزاری (مختص نشست) اور شاندانہ گلزار خان (مختص نشست) شامل ہیں۔

    اس بیان کے تحت پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

  2. ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 160500 تک پہنچ گئی, تنویر ملک ، صحافی

    پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جب ایک دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ایک دن میں اب تک ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    اس اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 160500 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹ کے ڈیلروں نے سونے کی قیمت میں ہونے والا اضافے کو ڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

  3. فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہے کہ کیسے لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہےکہ کیسے لاڈلے کوتحفظ دیاجارہاہے۔

    ان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام پر نااہل کر دیا گیا جبکہ لاڈلے کوکھلی چھوٹ دی گئی اور آٹھ سال سے فیصلہ نہیں آیا۔

    فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ 50 بار التوا دیا گیا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. بریکنگ, جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: چیف جسٹس کے تجویز کردہ پانچ ججز کے نام کثرت رائے سے مسترد, شہزاد ملک بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی طرف سے سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے پیش کیے گئے پانچ ناموں کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے۔

    چیف جسٹس جو کہ سپریم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی ہیں کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں پانچ ناموں کو زیر غور لایا گیا، ان میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر جبکہ سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس نعمت اللہ کے ناموں پر غور کیا گیا۔

    ان ناموں پر غور کرنے کے بعد جب ان ناموں کی منظوری کے لیے رائے لی گئی تو چیف جسٹس کی جانب سے پیش کیے گئے تمام نام کثرت رائے سے مسترد کردیے گئے۔

    جوڈیشل کمیشن کے جن ارکان نے چیف جسٹس کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں کو مسترد کیا ان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین شامل ہیں۔

    کمیشن کے ایک اور رکن جسٹس سرمد جلال عثمانی نے سندھ ہائی کورٹ کے دو ججز کے ناموں پر اختلاف کیا جبکہ باقی تین ناموں سے اتفاق کیا۔ چیف جسٹس کی طرف سے پیش کیے گئے ناموں پر جن ججز نے اتفاق کیا ان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

  5. عمران خان اب الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں تاکہ الیکشن کمشنر فیصلہ نہ سنا سکیں: قمر زمان کائرہ

    مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اب الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں تاکہ الیکشن کمشنر فیصلہ نہ سنا سکیں۔

    قمرزمان کے مطابق عمران خان ایسا اس وجہ سے کر رہے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ کیا فیصلہ آنا ہے۔

  6. پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں شروع

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے اتحاد کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

    اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پنجاب میں تبدیلی اور عدالتی فیصلے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی حالیہ دورہ لندن میں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے دیگرقیادت کو آگاہ کریں گے۔

    مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ،آفتاب شیر پاؤ، اویس نورانی، طاہر بزنجو، غفور حیدری اور دیگر قائدین اس اجالاس میں شریک ہیں۔

  7. انتخاب کا اعلان نہیں کیا جاتا تو پھر وفاقی حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا: فواد چوہدری

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی میں سابق گورنر عمران اسماعیل کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت خود انتخابات کا اعلان نہیں کرتی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن کا فریم ورک نہیں بناتی تو پھر وفاقی حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا۔

    فواد چوہدری کے مطابق موجودہ بحران اس حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

  8. پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب: مقابلہ تحریک انصاف کے سبطین خان اور ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر کے درمیان ہوگا

    پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے لیے ن لیگ نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ سیف الملوک کھوکھر کو پی ڈی ایم میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ نے سبطین خان کو سپیکر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سبطین خان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اب کوئی بھی خط سامنے آجائے مگر وہ سپیکر منتخب ہو جائیں گے۔

  9. نواز شریف آج بھی جلد انتخابات کے حامی ہیں: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کل بھی اور آج بھی اس مؤقف پر قائم ہیں کہ جلد انتخابات ہونے چاہیں۔

    وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ جب انتخابات کی بات کی جاتی ہے تو عمران خان یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمیشن کو تبدیل کریں۔ ان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا ایک پورا آئینی طریقہ کار موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا رخ کریں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان نے ہی چیف الیکشن کمشن مقرر کیا تھا اور اب وہ ان کے ہٹانے سے متعلق ہم سے مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ان کے مطابق ایسے تو کل عمران خان یہ بھی مطالبہ کر سکتے ہیں کہ چیف جسٹس کو بدلیں۔

    رانا ثناللہ عمران خان انتخابات کے لیے پہلے اپنی دو صوبائی حکومتوں کو تحلیل کریں تاکہ انتخابات کی راہ ہموار ہو سکیں۔

  10. ’پہلے ہی سوکھی روٹی پر گزارا تھا اب وہ امداد بھی بند کر دی گئی‘

  11. فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کا فیصلہ فی الفور سنایا جائے: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی نیوز کانفرنس

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے جمعرات کو الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کا فیصلہ فی الفور سنایا جائے۔

    ان کے مطابق 350 کے قریب لوگ اور کمپنیاں ہیں، جنھوں نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ کی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ان میں براہ راست ایسے لوگ بھی ہیں جن کا تعلق انڈیا اور اسرائیل سے ہے۔

    ان کے مطابق چار ملازمین کے اکاؤنٹس میں ساڑھے سات سو ملین ڈالر پکڑے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش سے مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر یہ الزام عائد کرتے ہیں جبکہ ان کے اپنے چپڑاسی اور گول گپے والوں کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکلے ہیں۔ انھوں نے تحریک انصاف کے ایسے رہنماؤں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے یہ درخواست ہے کہ نہ صرف فیصلہ سنایا جائے بلکہ جو غیرقانونی سرگرمیاں ہوئی ہیں ان پر سزائیں بھی تجویز کی جائیں۔

  12. وزیراعظم شہباز شریف کی سابق صدر آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا

    پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات اور دعائیں سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے ہیں۔

    PM

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  13. آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس پر نظرثانی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات

    پاکستان کی سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر کردہ صدارتی ریفرنس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی ہے۔

    واضح رہے کہ اب سپریم کورٹ کے ججز اگر ان اعتراض کو دور کرتے ہیں تو پھر ہی اس کیس پر سماعت ممکن ہو سکے گی۔

    یاد رہے کہ رواں برس 17 مئی کو سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلے میں کہا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا، جبکہ رکن کی تاحیات نااہلی یا نااہلی کی مدت کا تعین پارلیمان کرے۔

    سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ریفرنس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عدالت عظمٰی کو بھیجا گیا تھا، صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی جانب سے بھیجا جاتا ہے۔

    رجسٹرار آفس نے مزید کہا کہ کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر مملکت کے درمیان ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ آرٹیکل 63 اے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ نواز نے دائر کی تھی۔

  14. بریکنگ, بجلی 9.89 روپے فی یونٹ مہنگی, تنویر ملک ، صحافی

    نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی نو روپے نواسی پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    نیپرا یہ منظوری جمعرات کے روز ایک عوامی سماعت میں دی۔صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی۔

    نیپرا نے کے الیکڑک کے لیے بھی بجلی گیارہ روپےسینتیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

  15. سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

    پنجاب اسمبلی

    پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیئر رہنما راجہ بشارت نے سپیکر کے انتخاب اور ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کروا دی ہے۔

    بی بی سی کی نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق پنجاب اسمبلی نے کثرت رائے سے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک اعتماد کی قرارداد منظور کرلی ہے اور اب کل چار بجے ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی ہوگی۔

    راجہ بشارت کی جانب سے سپیکر کے انتخاب کے لیے بھی قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

    کل بروز جمعہ سہ پہر چار بجے سپیکر کے انتخاب کا عمل ہوگا۔ کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج شب پانچ بجکر دس بجے ہوگی۔

    تحریکِ انصاف کی جانب سے اپنی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ سبطین خان کو سپیکر کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے تاحال کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

  16. میرا کام، میری عبادت، میرے کرتوت: محمد حنیف کا کالم

  17. سابق صدر آصف علی زرداری کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انھوں نے ویکسین کے ساتھ ساتھ بوسٹر شاٹ بھی لگوائے ہوئے ہیں، ان کی ہلامات ہلکی ہیں اور الگ تھلگ رہتے ان کا علاج جاری ہے۔

  18. ڈالر 239 روپے کی حد عبور کر گیا, تنویر ملک ، صحافی

    جمعرات کے روز کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں روپے کے خلاف اضافے کا رجحان جاری ہے جو 239.50 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک ڈالر کی قیمت 236.02 روپے پر بند ہوئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 17.406 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو اس سے ایک سال قبل صرف 2.820 ارب ڈالر تھا۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون کے مہینے میں یہ خسارہ 2.275 ارب ڈالر تھا جو جون 2021 میں 1.6 ارب ڈالر تھا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے تیل کی درآمد میں اضافے کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کی وجہ قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے برآمدات اور ترسیلات زر میں ہونے والے اضافہ خسارے کو کم نہ کر سکا ۔ مرکزی بینک کی جانب سے توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں توازن آ سکتا ہے۔

  19. پی ڈی ایم قیادت کا سربراہی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعلٰی پنجاب کے متعلق فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے مسلم لیگ سیکریٹیریٹ چک شہزاد میں منعقد ہو رہا ہے۔

    اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان جن میں مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے علاوہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے شامل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    یاد رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو صوبے کا وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

  20. ضروری ہے کہ ریاستی ادارے آئین کے متعین کردہ دائرہ کار میں کام کریں، شہباز شریف

    وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران میری دلیل کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ جمہوری نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ضروری ہے تاکہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کام کریں۔

    ان کا کہنا ہے کہ اسے سمجھے بغیر ہم ایک دائرے میں گھوم رہے ہوں گے اور کہیں نہیں پہنچیں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام