’پراپیگنڈا اور جھوٹ‘ کو تعلقات کے آڑے نہیں آنے دیں گے: نیڈ پرائس
نیڈ پرائس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کسی بھی ملک بشمول پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے درمیان ’پراپیگنڈا، گمراہ کُن اور جعلی معلومات اور جھوٹ‘ کو آڑے نہیں آنے دے گا۔
لائیو کوریج
وزیر اعظم کا شہباز گل سے اظہار ہمدردی، حادثے کی تحقیقات کا حکم
،تصویر کا ذریعہPMO
وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل کے موٹروے پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس حوالے سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
اس کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر شہباز گل اور ان کے ہمراہیوں کے زخمی ہونے پر اظہار ہمدردی اور افسوس کیا ہے اور انھیں بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ شہباز گل نے لاہور سے اسلام آباد سفر کے دوران حادثے کو خود پر ’قاتلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔‘
موٹروے حکام کے مطابق حادثے میں چار افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
’مجھے پی ٹی آئی کو پھنسانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے‘, فرح خان کا دعویٰ
،تصویر کا ذریعہRADIO PAKISTAN
فرح خان نے اپنے خلاف تحقیقات اور حکومتی وزرا کے الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ انھیں سابقہ حکمراں جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف بطور آسان ہدف استعمال کیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر پر پیغام میں وہ کہتی ہیں کہ ’پہلے انھوں نے میرے نام کے ساتھ گوگی لگایا تاکہ ڈرامائی انداز میں پیش کر سکیں اور اب تحقیقات کا سامنا کرنے کے متعدد بیانات کے باوجود وزیر داخلہ اور مریم اورنگزیب جرم ثابت ہوئے بغیر میری کھوج میں بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔
’ان کی تلوان جیسی زبانوں اور دھمکیوں میں کوئی بھی انتقام کی بو سونگھ سکتا ہے۔ میں ان کے لیے ایک آسان ہدف ہوں تاکہ وہ مجھے پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کر سکیں۔‘
فرح خان، جن کے خلاف نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کی ہے، کا کہنا ہے کہ ’میری ہراسانی جاری ہے۔۔۔ وزیر داخلہ مجھے متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانا چاہتے ہیں اور گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔
’ایک عام شہری جس نے کبھی سرکاری عہدہ نہیں رکھا اچانک غیر معمولی قومی اہمیت اختیار کیوں کر گئی؟ اس کا سادہ جواب ہے (کہ) مجھے (پی ٹی آئی کو) پھنسانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘
فرح گوگی کی دبئی روانگی اور فرار میں عمران خان کا ہاتھ ہے: عطا اللہ تارڑ
،تصویر کا ذریعہTWITTER
رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ فرح خان، جن کے خلاف نیب نے ذرائع سے زائد آمدن کی تحقیقات شروع کی ہے، کی دبئی روانگی اور ’فرار‘ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ ہے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بتایا جائے 2019 میں (فرح خان کو دی جانے والی) 32 کروڑ کی ٹیکس ایمنسٹی کی سہولت کیا پاکستان میں ہر شہری کو میسر تھی؟ فرخ گوگی کو ملنے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم عمران خان نے منظور کی کیونکہ ان پیسوں کے کوئی ذرائع نہیں تھے۔۔۔ یہ این آر او تھا۔ اس کے تانے بانے بنی گالا سے ملتے ہیں۔ ایسے شخص کو وزیر اعلی لگوایا جو ان کی کرپشن کو نہ روک سکے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’فرح گوگی کے مکمل اثاثے 21 کروڑ روپے تھے جب عمران خان حکومت میں آئے اور رواں سال مارچ تک ان کے اثاثے 85 کروڑ روپے تھے۔۔۔ ایسا کون سا کاروبار ہے جس میں تین سال میں 60 کروڑ کا منافع ہوجائے۔‘
’43 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 85 کروڑ فرح گوگی کے اکاؤنٹ میں آیا۔ اکثر کیش ڈپازٹس ہیں۔ 50 کروڑ پے آرڈر سے نکلوایا گیا۔‘
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ’فرح گوگی کے 32 کروڑ کی بلیک منی کو وائٹ کیا گیا۔ کسی بھی نئی سڑک کی منظوری سے قبل یہ وہاں زمین خریدتے تھے۔ پہلی کرپشن ٹیکس ایمنسٹی سے، دوسری کرپشن تعیناتیوں اور ٹھیکوں کے ذریعے کی گئی۔‘
’ہمیں اس کا یقین ہے کہ یہ پیسہ عمران خان کے پاس گیا۔ تین سال سے پوچھ رہا ہوں ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔۔۔ فرح گوگی نے جو کرپشن کے انبار لگائے، جو اربوں روپے کی اراضی خریدی اس کا جواب فرح گوگی کو دینا ہوگا۔
’جیسے ہی عمران خان کی حکومت کو خطرہ ہوا تو وہ دبئی کیوں چلی گئیں۔ فرح گوگی کے فرار میں عمران خان کا ہاتھ ہے۔ یہ وہ سازش ہے جس کے تحت اربوں روپے کی زمین بنائی گئیں اور کرپشن کی گئی۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل فرح خان کے دفاع میں عمران خان نے کہا تھا کہ یہ انتقامی کارروائی ہے کیونکہ فرح ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست ہیں۔ ’وہ کون سی کوئی ایم این اے ہے یا پبلک آفس ہولڈر تھیں؟ وہ تو گذشتہ 20 سال سے ریئل اسٹیٹ کا کام کرتی ہیں۔‘
شہباز گل: ’میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر ’قاتلانہ حملہ‘ کرنے کی کوشش کی گئی اور ان کی گاڑی کا ’پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔‘
ٹوئٹر پر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔ یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔
’میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔
’یہ ہر قیمت پر ہمیں چُپ کروانے کی کوشش کریں گے۔ بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتا ہے کہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔ انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔‘
خیال رہے کہ موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے جب ان کی کار کے ساتھ ہونے والے حادثے میں چار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
گورنر پنجاب کا لاہور ہائی کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
،تصویر کا ذریعہTWITTER
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا ’غیر آئینی فیصلہ‘ دینے والے جج جسٹس جواد حسن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجاب میں جو الیکشن ہوئے اسے ہم کسی بھی نوعیت سے انتخابات نہیں کہہ سکتے۔‘
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری پنجاب کو دباؤ میں لا کر نوٹیفکیشن جاری کروایا گیا اور لاہور ہائی کورٹ سے سپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے حلف لینے کا ’غیر آئینی‘ فیصلہ کروایا گیا۔
’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جسٹس جواد حسن کے خلاف قانون کارروائی کریں گے اور بطور گورنر پنجاب میں ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیج رہا ہوں۔‘
شہباز گل کی گاڑی کا موٹروے پر حادثہ ہوا، ’چار افراد کو معمولی چوٹیں‘
مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی گاڑی کو لاہور-اسلام آباد موٹروے پر حادثہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنڈائی کی ایک ایس یو وی کار ٹوسون موٹروے پر حادثے کے بعد الٹ چکی ہے اور اسے نقصان پہنچا ہے۔
مقامی اطلاعات کے مطابق کسی نے شہباز گل کی کار کو پیچھے سے ٹکر ماری تھی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
موٹروے کے زونل آپریٹر نے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود چار افراد بشمول شہباز گل کو معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم سی پی او، ایڈمن افسر اور دو پیٹرولنگ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
’امپورٹڈ حکومت کے آخری چند ہفتے ہیں، حکومت کے کمیشن کو مسترد کرتے ہیں‘, فواد چوہدری
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مبینہ بیرونی سازش کی تحقیقات کے لیے حکومت کے تحت کسی بھی کمیشن کو مسترد کر چکے ہیں جبکہ تحریک انصاف صرف آزاد عدلیہ کے تحت کمیشن مانے گی جو کھلی سماعت کرے گی۔
جمعرات کو پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس حکومت نے روس سے تیل و گیس کی بات چیت ختم کر دی ہے۔ ’یہ چاہتے ہیں چین سے تعلقات محدود کیے جائیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات 24 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ ’مشکل سے امن کا دور واپس آیا تھا، کرکٹ بحال ہوئی تھی۔‘
فرح خان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر ان کا کہنا تھا کہ فرح کے خلاف صرف ایک کیس بنایا گیا ہے، ان کی زمینیں ہیں۔ ’ان (فرح) پر الزام ہے، انھوں نے جواب دینا ہے جو بھی طریقہ کار ہے وہ اس کے مطابق آگے بڑھیں گی۔‘
فواد چوہدری نے کہا کہ ’کرائم منسٹر اور کابینہ کے دو تہائی وزیر ضمانتوں پر ہیں۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ اور ذرائع سے زیادہ آمدن کے کیسز ہیں۔‘
’انھوں نے سب سے پہلے توہین مذہب کے قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ بغیر ڈرائیور کے معیشت کی گاڑی چل رہی ہے۔ توانائی کا بحران سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کا وزیر ہی نہیں لگایا گیا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’ہم اجازت نہیں دیں گے کہ پاکستان میں کوئی امپورٹڈ حکومت بیرونی طاقت کو اڈے دے۔ یہ سازش افغانستان کے مسئلے پر امریکہ کو اڈے نہ دینے شروع ہوئی۔‘
’سازش کے مقامی کرداروں کا تعین عدالتی کمیشن نے کرنا ہے۔۔۔ عدالتیں 24 گھنٹے کھلی ہیں تو یہ اہم مسئلہ ہے پاکستان پر امپورٹڈ حکومت نافذ کر دی گئی ہے۔ عوام نے اس کام کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔‘
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ’چھ مئی کو میانوالی میں جلسہ ہے پھر اسلام آباد کی کال دی جائے گی۔ لاکھوں لوگ اپنی حقیقی آزادی کے لیے نکلیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کے آخری چند ہفتے ہیں۔‘
بریکنگ, حکومت نے ’بیرون ملک سازش‘ پر آزادانہ انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے: مریم اورنگزیب
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ حکومت عمران خان کی جانب سے جس غیر ملکی سازش کا ذکر کیا جاتا رہا ہے اس کے لیے آزادانہ انکوائری کمیشن بنانے جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’حکومتِ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ جو تماشہ لگایا ہوا ہے بیرونِ ملک سازش کا اس پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’وہ انکوائری کمیشن آزادانہ اور منصفانہ ہو گا اور اس کی تمام انکوائری پاکستان کی عوام کے سامنے کی جائے گی تاکہ پتا چل سکے کہ عمران خان کس طرح پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس انکوائری کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا، اس کے بعد ملک کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد کو قانون کے سامنے لایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ’اس کے ٹرمز آف ریفرنس اگلی کابینہ کی میٹنگ میں فائنل کیے جائیں گے اور اس کا سربراہ ایک ایسے شخص کو بنایا جائے گا جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا پائے گا۔‘
پاکستان کی مدد کے بدلے سعودی عرب کو کیا ملتا ہے؟
امریکہ کی کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت
امریکہ نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کے روز واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’ہم کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے احاطے میں چینی زبان کے مرکز کے قریب ایک خودکش حملے میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بریفنگ کے دوران جب سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ پاکستان کے ساتھ معطل سکیورٹی تعاون کو بحال کرنے پر غور کر رہا ہے تو ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’مشترکہ مفادات پر پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ سرحدی سکیورٹی انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے۔‘
’تحریک انصاف اور آئی ایم ایف کے معاہدے سے تیل کی قیمتیں کہیں زیادہ ہوسکتی تھیں‘, وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہیں زیادہ ہوسکتی تھیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر 30 روپے لیوی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا وعدہ کیا تھا جس سے ڈیزل 150 روپے اور پیٹرول 90 روپے مزید مہنگا ہونا تھا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’انھوں نے اپنی حکومت بچانے کے لیے (ملک کا) نقصان کیا۔۔۔ یہاں کوئی اور بات کرتے ہیں، وہاں کوئی اور بات کرتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ’ہم نے گزارش کی ہے (سٹیٹ بینک میں موجود) وہ پیسے جو اس سال واپس کرنے تھے وہ اس سال واپس نہ مانگیں، انھوں نے اس پر مثبت ردعمل دیا ہے۔۔۔ پیٹرول مہنگا ہونے پر اس کی حد میں اضافے کی بھی درخواست کی ہے۔‘
’عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے‘
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ ’چینی اب 2019 کے بعد پہلی بار 70 سے 75 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔۔۔ 10 کلو آٹے کی قیمت 550 روپے فی کلو سے کم کر کے 400 روپے کی گئی ہے۔‘
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تاریخ کے سب سے تیز ترین بجٹ خسارے تحریک انصاف کے دور میں تھے۔ ’عمران خان کی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے، عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں۔‘
انھوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات گمبھیر ہیں مگر ’ہم دن رات محنت کریں گے اور آپ کو نظر آئے گا معیشت صحیح سمت میں جا رہی ہے۔‘
وزیر خزانہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی چھوڑ کر گئے جس کی وجہ بجٹ خسارے، شرح سود میں اضافہ اور قرض ہیں۔
’جلد غیر آئینی وزیراعلی سے سرکاری وسائل کا قبضہ چھڑوایا جائے گا‘, گورنر پنجاب کا وزیر اعظم کو خط
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے صوبے کی صورتحال کے حوالے سے سرکاری طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کو مطلع کردیا ہے۔
انھوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ’غیر آئینی اور غیر قانونی جعلساز وزیر اعلی نے 16 اپریل سے پنجاب کے صوبے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔۔۔ لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے آئینی و قانونی طور پر جو میرے اختیار میں تھا وہ کیا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’میرا قوم سے وعدہ ہے کہ آخری دم تک عوام کی طاقت سے اس سسلیئن مافیا کا مقابلہ کروں گا۔ جلد غیر آئینی و غیر قانونی وزیراعلی سے دفاتر اور سرکاری وسائل کا قبضہ چھڑوایا جائے گا۔‘
مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق گورنر پنجاب کے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’حمزہ شہباز نے وزیراعظم کا بیٹا ہونے کا فائدہ اٹھایا۔۔۔ آپ نے بطور وزیراعظم اختیارات کا غلط استعمال کر کے سیاسی بحران پیدا کیا۔‘
عمران خان کا ’امپورٹڈ حکومت کے خلاف‘ تحریک میانوالی سے شروع کرنے کا اعلان
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 6 سے 20 مئی تک جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ایک پیغام میں جماعت نے کہا ہے کہ ’6 مئی سے 20 مئی تک جلسہ سیریز۔ اس کے بعد ہم سب چلیں گے اسلام آباد اپنے پاکستان کی خاطر حقیقی آزادی اور خودمختاری کی خاطر۔‘
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’امپورٹڈ اور کرپٹ ترین لوگوں کی حکومت کی غلامی سے آزاد کرنے کے لیے جو اسلام آباد کی میں نے کال دی ہے اس تحریک کو اٹھانے کے لیے آپ لوگوں کی طرف (میانوالی) آ رہا ہوں۔‘
’آپ نے مجھے پہلی بار قومی اسمبلی میں سیٹ دلوائی تھی۔ آپ نے اس مارچ میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔‘
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں موجودہ حکومت کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
ڈاکٹر رضا باقر کے تین سالہ دور کو کیسے یاد کیا جائے گا؟
’اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں پاکستان کی ساکھ، ترقی کی صلاحیت کو کمزور کرتی ہیں‘, امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن
،تصویر کا ذریعہReuters
واشنگٹن میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں سے اس کی ساکھ اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔
انھوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم پاکستان میں میڈیا کے اداروں اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں۔ آزاد میڈیا اور باخبر شہری کسی بھی قوم اور اس کے مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
’(اس سے) پاکستان کی ساکھ اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں امریکی وزارت خارجہ اس مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کرتا ہے۔
توہین مذہب کے مقدمے پر شیریں مزاری کے اقوام متحدہ کے مندوبین کو خطوط
،تصویر کا ذریعہGetty Images
تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین کو خطوط لکھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کے قوانین استعمال کر کے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
خطوط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن ملک ہے اور ریاستی سطح پر عوام کے بنیادی جمہوری حقوق حکومت کے بنیادی فرائض میں سے ایک ہے مگر اس شرمناک حرکت کا مقصد ملک کو داخلی انتشار کی جانب دھکیلنا ہے۔
شیخ راشد شفیق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
،تصویر کا ذریعہTWITTER
مدینہ کی مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انھیں اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس موقع پر پولیس نے راشد شفیق کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
انڈیا میں لفظ ’مِنی پاکستان‘ کے استعمال نے کیسے زور پکڑا؟
حکومت کا ڈاکٹر رضا باقر کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹر مرتضٰی سید نئے گورنر سٹیٹ بینک ہوں گے
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
پاکستان کی حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق ڈپٹی گورنر ان کی جگہ امور انجام دیں گے۔
ڈاکٹر مرتضیٰ سید جو ڈپٹی گورنر تھے وہ اب قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک ہوں گے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’ڈاکٹر مرتضٰی سید ایک اکانمسٹ ہیں جنھیں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
دوسری جانب ڈاکٹر رضا باقر نے اپنے تین سالہ دور کے اختتام پر متعدد ٹویٹس میں اپنی کامیابیوں کے بارے میں بات کی ہے۔
’جب میرے شوہر کو اٹھایا گیا تو میں نو ماہ کی حاملہ تھی‘