’پراپیگنڈا اور جھوٹ‘ کو تعلقات کے آڑے نہیں آنے دیں گے: نیڈ پرائس

نیڈ پرائس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کسی بھی ملک بشمول پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے درمیان ’پراپیگنڈا، گمراہ کُن اور جعلی معلومات اور جھوٹ‘ کو آڑے نہیں آنے دے گا۔

لائیو کوریج

  1. پنجاب کی سپیکرشپ کا ہمارا کوئی مطالبہ نہیں، حمزہ شہباز کو مبارکباد دینے آئے تھے: یوسف رضا گیلانی

    PPP

    ،تصویر کا ذریعہٰCourtesy PMLN

    وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ وفد میں شامل تھے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات سمیت کسی معاملے پر بات نہیں کرتی تھی، کوشش کریں گے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو آن بورڈ لیں۔

    انھوں نے کہا کہ ’بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کروائی تھی کہ انتخابی اصلاحات کے فوراً بعد الیکشن کرائیں گے۔

    ان کا پاور شیئرنگ سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ’پنجاب کی سپیکرشپ کا ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ ہم وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مبارکباد دینے آئے تھے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’تمام تر معاملات بلاول بھٹو اور نواز شریف کی لندن ملاقات میں طے پا چکے ہیں۔‘

  2. غیرت کے نام پر ماڈل سدرہ کا قتل: ’قتل کی وجہ مقتولہ کو ماڈلنگ سے باز رکھنا بنی‘

  3. فرح گوگی کو بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا پڑا تو لے کر آئیں گے: رانا ثنا اللہ

    ببث

    پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایمنسٹی سکیم بھی فرح گوگی کے لیے رکھی تھی۔‘

    رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی پر لگے الزامات پر انکوائری ہو رہی ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی اور انھیں بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا پڑا تو لے کر آئیں گے۔‘

  4. انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی نئی حلقہ بندیوں سے کشمیری سیاستدانوں کو کیا خدشات ہیں؟

  5. محمد حنیف کا کالم: گوگی گناہ گار اور ویڈیو کا انتظار

  6. ’غیر قانونی فنڈنگ‘ آپ لیں اور استعفیٰ الیکشن کمیشن دے؟ مریم نواز

    مریم نواز

    ،تصویر کا ذریعہPML-N

    مریم نواز نے کہا کہ ایک وزیرِ اعظم نواز شریف اور دوسرا شاہد خاقان عباسی پاکستان کے دو وزرائے اعظم ایسے ہیں جنھوں نے عہدہ چھوڑنے کے بعد کوئی سرکاری گاڑی نہیں لی۔

    اُنھوں نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ سبکدوش ہونے کے بعد 15 کروڑ کی بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد مریم نواز نے فارن فنڈنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے عمران خان پیسے باہر سے وصول کریں اور استعفیٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان دے؟

    اُنھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے خود لگایا اور جب فارن فنڈنگ میں اُن کی ’چوری پکڑی گئی‘ ہے تو استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔

  7. مریم نواز کا فتح جنگ میں جلسے سے خطاب

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد کے قریب فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کر رہی ہیں۔

    اُنھوں نے کہا کہ ابھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے ہوئے ابھی ایک مہینہ ہوا ہے کہ آٹا اور چینی سستی ہو گئی ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نواز شریف پر الزام عائد کرتے رہے کہ اُنھوں نے ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر لی، تو وہ بجلی پھر عمران دور میں عوام کو کیوں نہیں دی جا رہی تھی؟

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود اپنے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں تو پچھلے جولائی سے جانتا تھا کہ سازش ہو رہی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ’عمران خان نے کہا کہ اصل میں بات یہ تھی کہ جس شخص نے میری حکومت سنبھالی ہوئی تھی وہ میری آنکھیں اور کان تھا۔‘

    مریم نواز نے کہا کہ وہ شخص آپ کے آنکھ اور کان نہیں بلکہ آپ کے ہاتھ تھا جس سے آپ سیاسی مخالفین کی گردنیں دبوچتے تھے، وہ بیساکھیاں تھیں جس سے آپ ’بے فیض ہوئے‘ تو حکومت دھڑام سے زمین پر آ گئی۔

  8. بریکنگ, ’نیوٹرل صرف جانور ہے، اللہ نے نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی‘

    عمران خان جسلہ

    ،تصویر کا ذریعہ@SMQureshiPTI

    عمران خان نے اس خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ ’نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے۔ اللہ نے نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی۔۔۔ شیر حملہ کرتا ہے تو باقی جانور بھاگ جاتے ہیں کیونکہ وہ نیوٹرل ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’ساری قوم کو کہہ رہا ہوں فیصلہ کر لو اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو یا برائی کے ساتھ۔ قوم صحیح فیصلہ کرے گی۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’جب عوام کا سمندر اسلام آباد آئے گا تو وہ صرف ایک چیز چاہیں گے: الیکشن کراؤ۔ ہم کسی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔‘

  9. اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے: عمران خان

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’جو اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے، میرا چیلنج ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا سمندر کبھی نہیں آئے گا۔‘

    ’ابھی تو قوم تیاری کر رہی ہے۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔‘

    رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے ساتھ ہونے والے حادثے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ’تھری سٹوجز اور ان کے ہینڈلرز کو قصوروار ٹھہرائیں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں حکومتیں کرپشن پر گرتی تھیں مگر اس بار ایسا نہیں ہوا۔

    ’عدالتیں رات کو کھل سکتی ہیں تو چوروں کو نااہل کیوں نہیں کرتیں‘

    عمران خان نے وزیر اعظم کے بارے میں کہا کہ ’شہباز شریف نے جھوٹی ایف آئی ار کٹوائی۔ آج یہاں آپ کو پیغام دیتا ہوں ہمارا اسلام آباد میں پُرامن احتجاج ہوگا۔ عورتیں بھی آئیں گی بچے بھی آئیں گے۔ اگر اسے روکنے کی کوشش کی تو پھر جو ہوگا آپ ذمہ دار ہوں گے۔‘

    اسلام آباد مارچ کے لیے لوگوں کو دعوت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’صرف تحریک انصاف نہیں پوری قوم کو بلا رہا ہوں۔ الیکشن کرواؤ، عوام کو فیصلہ کرنے دو۔ امریکہ اور واشنگٹن یہ فیصلہ نہیں کریں گے۔‘

    ’پنجاب میں ہماری حکومت لوٹوں اور پیسے کے ذریعے گرائی گئی۔ لوگوں نے ضمیر بیچے۔ انصاف کے اداروں سے پوچھتا ہوں، آپ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا۔۔۔ عدالتیں رات کے 12 بجے کھل سکتی ہیں تو ان چوروں کو کیوں نہیں نااہل کرتیں۔‘

  10. کیا حکومت فرح گوگی کو یو اے ای سے واپس لا سکتی ہے؟

  11. بریکنگ, ’20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کی کال دے سکتا ہوں‘, عمران خان

    میانوالی جلسے سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قوم کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’میانوالی سے حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کر رہا ہوں۔ قوم کو اسلام آباد کی کال کے لیے تیار کر رہا ہوں۔ 20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد کی کال دے سکتا ہوں۔‘

    ’نہ کوئی کنٹینر آپ کو روکے گا، نہ رانا ثنا اللہ اور نہ جوتے پالش کرنے والا۔ قوم سے وعدہ ہے جب تک زندہ ہوں کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔‘

    عمران خان نے کہا کہ ’بڑا اچھا لگتا ہے جب ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں۔ عمران خان ان کے خلاف جہاد کرتا رہے گا۔‘

    ’کمیشن بنانے کا اعلان کیا گیا، امریکی سے سازش ہوئی اور یہاں کے میر صادقوں اور میر جعفروں میں مل کر منتخب حکومت کو برطرف کیا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری قوم میں شعور پیدا کیا اور بیدار کیا۔ جب مجھے کسی نے ووٹ نہیں دیا تھا تو میانوالی کے لوگ مجھے جتوا کر اسمبلی میں لے کر گئے۔ جب تک زندہ ہوں میانوالی کو نہیں بھولوں گا۔‘

  12. ’روڈا نے سرکاری قیمت پر زمینیں خرید کر کن پرائیویٹ ڈویلپرز کو اور کیسے دیں، تحقیقات ہونی چاہیے‘ علیم خان

    Facebook/PTI

    ،تصویر کا ذریعہFacebook/PTI

    پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان نے گذشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے سابق ساتھی علیم خان پر الزام عائد کیا کہ وہ راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر قانونی کروانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

    عمران خان کے اس الزام کے جواب میں علیم خان کا کہنا ہے کہ ’یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں اور یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔‘

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ’میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے اور اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے، اور یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی تھی۔ ، انھوں نے سوال کیا کہ ’یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈیولپرز کو کیسے دیں؟ اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں‘ انھوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈویلپرز کو دی گئیں۔

    علیم خان کا کہنا ہے کہ 2010-18 تک عمران کے ساتھ کھڑا رہا ہر مشکل وقت پر ان کا ساتھ دیا اور یہ 300 ایکٹر قانونی کروانے کا بہت چھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشکل وقت میں 300 ایکڑ زمین کا سٹیٹس تبدیل کروانے کے لیے کھڑا تھا؟ کیا 10سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018 میں وزیراعظم بنیں گے۔

    انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب روڈا کے تحت آپ کا گالف کلب، پلازے اور گھر بن سکتے ہیں لیکن علیم خان کی سوسائٹی نہیں بن سکتی، کیوں؟‘

    علیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلینج دیتے ہوئے کہا کہ کہ عوام کو پتہ چلے علیم خان ،ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔

  13. ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر چلنی ہیں تو اختتام انتشار پر ہی ہو گا: جسٹس اطہر من اللہ

    IHC

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔

    اس موقع پر شہباز گل نے کہا کہ حکومت کے خاتمے پر جس پہلے بندے پر حملہ ہوا وہ میں ہوں اور مریم نواز کا بیان موجود ہے کہ انھیں کچلنا چاہیے۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ’پتا نہیں اگلی سماعت پر میں آپ کے سامنے موجود بھی ہوں یا نہیں۔ کبھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کروایا، پیکا آرڈینینس کا سہارا بھی نہیں لیا۔

    اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ’ہم تنقید کو ویلکم کرتے ہیں لیکن اگر آئین اور اداروں کا احترام نہیں ہو گا تو پھر افراتفری ہو گی۔

    انھوں نے کہا کہ ’سب اپنے آپ سے سوال پوچھیں کہ کیا ہم نے وکلا تحریک کے مقاصد حاصل کیے؟ اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر چلنی ہیں تو اس کا اختتام انتشار پر ہی ہو گا۔‘

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعتیں رائے عامہ ہموار کرتی ہیں، سیاسی رہنماؤں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔

    عدالت کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے شہباز گل کو آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنی بھی دیا ہے۔

    اس کے علاوہ عدالت نے ڈاکٹر شہباز گل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

  14. رانا ثنا اللہ کا سوشل میڈیا پر فحش، غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

    rana

    ،تصویر کا ذریعہafp

    پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے۔ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور غیراخلاقی وڈیوز، تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔‘

  15. ملزم نے کہا کہ یہ اتفاقیہ حادثہ تھا اور اس میں شہباز گل کو نشانہ بنانا مقصود نہیں تھا: موٹروے پولیس

    press release

    ،تصویر کا ذریعہGoP

    نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے گذشتہ روز شہباز گل کے ساتھ موٹروے پر پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’شہباز گل کی گاڑی کو گذشتہ روز ساڑھے تین بجے ایم ٹو ساؤتھ پر بمقام خانقاہ ڈوگراں پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی۔

    ’اس حادثے کے نتیجے میں شہباز گل کی گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور گاڑی میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

    اعلامیے کے مطابق شہباز گل کی جانب سے ایف آئی آر رجسٹر کروانے کے بعد موٹروے پولیس متعلقہ ضلع پولیس کے ساتھ مل کر مذکورہ گاڑی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

    اعلامیے کے مطابق ’ملزم نے اعتراف جرم کیا اور کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ حادثہ تھا اور اس میں شہباز گل یا کسی کو نشانہ بنانا ہرگز مقصود نہیں تھا۔‘

    فرار کی وجہ بیان کرتے ہوئے ملزم کا کہنا تھا کہ ’وہ پریشانی کے عالم میں اگلے انٹرچینج کوٹ سرور سے فرار ہو گیا تھا۔

  16. فیض حمید کی تبدیلی سے حکومت کی تبدیلی کے منصوبے تک: عمران خان کی پوڈکاسٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

  17. شیخ رشید کی لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست

    sheikh

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

    ان کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں مسجد نبوی کے واقعہ کے خلاف نو مقدمات درج ہیں۔ جسٹس شہزاد خان کچھ دیر کے بعد سماعت کریں گے۔

  18. منحرف اراکین کو آئین کے مطابق نااہل کریں تاکہ ملک ایک شفاف الیکشن کی طرف بڑھ سکے: فواد چوہدری

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ’آج الیکشن کمیشن میں لوٹوں کو نا اہل قراد دینے کی کارروائی دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔’

    ’یہ اہم ترین مقدمہ پاکستان کی سیاست میں موجودہ تلخی کی بنیاد ہے، چیف الیکشن کمشنر کو اپنی ذات سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے اور ان تمام لوگوں کو آئین کے مطابق نااہل کریں تاکہ ملک ایک شفاف الیکشن کی طرف بڑھ سکے۔‘

  19. پچھلی جولائی سے پتا چلنا شروع ہو گیا تھا کہ ن لیگ والوں نے میرے خلاف منصوبہ بنایا ہوا ہے: عمران خان

    Imran

    ،تصویر کا ذریعہYoutube

    پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک پاڈکاسٹ میں کہا ہے کہ ’ملک چلتے ہیں مضبوط اداروں سے اس لیے میرا کبھی بھی خیال نہیں تھا کہ میں فوج کے اندر مداخلت کروں۔

    ’مجھے ایک تو معلوم تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ تھا، اور مجھے ڈر تھا کہ جب امریکی جائیں گے تو اگر افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو اس کے اثرات پاکستان کو پہنچنے تھے۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اثرات پھر بھی ہوئے، کتنے فوجی شہید ہوئے ہمارے جب سے آزاد ہوا ہے افغانستان۔ میں چاہتا تھا کہ جو سردیوں میں ہمارا سب سے مشکل وقت ہے اس دوران انٹیلیجنس چیف کو ہونا چاہیے۔‘

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’دوسری بات یہ کہ مجھے پچھلی جولائی سے پتا چلنا شروع ہو گیا تھا کہ ن لیگ والوں نے پورا منصوبہ بنایا ہوا ہے ہمارے خلاف۔

    ’یہ جو انھوں نے ابھی کیا ہے یہ تو بہت پہلے سے منصوبہ بنا کر بیٹھے ہوئے تھے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’اس لیے میں نہیں چاہتا تھا کہ ہمارا انٹیلیجنس چیف تبدیل ہو جب تک یہ سردیاں نہ گزر جائیں کیونکہ انٹیلیجنس چیف حکومت کی آنکھیں اور کان ہوتا ہے۔‘

  20. جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا: عمران خان

    aleem,jehangir

    ،تصویر کا ذریعہFacebook/PTI

    پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک پاڈکاسٹ کے دوران بات کرتے ہوئے علیم خان اور جہانگیر ترین کے بارے میں پہلی مرتبہ کھل کر بات کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا۔ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑلیں اور بڑے کو چھوڑ دیں۔

    عمران خان نے گذشتہ رات نشر ہونے والی پاڈکاسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین قانونی کروا دوں، علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر قانونی کروانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔‘

    ’اس کے علاوہ ان پر نیب کے کیسز بھی تھے اور پینڈورا پیپرز میں بھی ان کا نام آ گیا۔‘

    انھوں نے جہانگیر ترین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا مسئلہ چینی بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا، جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے۔‘