آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

’پراپیگنڈا اور جھوٹ‘ کو تعلقات کے آڑے نہیں آنے دیں گے: نیڈ پرائس

نیڈ پرائس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کسی بھی ملک بشمول پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے درمیان ’پراپیگنڈا، گمراہ کُن اور جعلی معلومات اور جھوٹ‘ کو آڑے نہیں آنے دے گا۔

لائیو کوریج

  1. عطیات کی ویب سائٹ ’نامنظور‘ ٹوئٹر پر بلاک، تحریک انصاف کا نظرثانی کا مطالبہ

    ٹوئٹر کی جانب سے تحریک انصاف کی ایک ویب سائٹ ’نامنظور ڈاٹ کام‘ کے لنک کو ’ممکنہ طور پر نقصان دہ‘ قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے۔

    نامنظور ڈاٹ کام وہ ویب سائٹ ہے جو عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنائی گئی۔ اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (یا اوورسیز پاکستانیوں) سے عطیات جمع کرنا ہے۔

    ٹوئٹر نے نامنظور ڈاٹ کام کو بلاک کیا ہے، یعنی کسی ٹویٹ یا میسج میں اس کا لنک شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

    تحریک انصاف نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت کا عطیات کا پورٹل ہے جس کی بحالی کے لیے نظرثانی ضروری ہے۔ تاحال ٹوئٹر نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    نامنظور ڈاٹ کام کیا ہے؟

    اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ تحریک انصاف کو 10 سے لے کر 1000 ڈالر عطیہ کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ عطیات برطانیہ (32 فیصد) سے حاصل کی گئی ہیں جس کے بعد امریکہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، سعودی عرب اور پھر آسٹریلیا کا نمبر آتا ہے۔

    اس فہرست میں ناروے، قطر، جرمنی اور اٹلی بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ’ہم نے نامنظور ڈاٹ کام کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ مقصد اس کا یہ ہے کہ ہم پیسے اکٹھے کریں خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں سے۔‘

    انھوں نے ’بیرونی سازش‘ کے خلاف لڑنے کے لیے لوگوں سے اس ’حقیقی آزادی کی مہم‘ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

  2. مسجد قاسم علی خان کی تاریخ اور چاند دیکھنے کی روایت سے اس کا تعلق

  3. ’لانگ مارچ کی ابتدا‘

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج رات ان کی جماعت کی لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔

    ٹوئٹر پر وہ کہتے ہیں کہ ’تمام یوتھ ونگ کے نوجوان اب تیاری پکڑیں، آج چاند رات پرچم لے کر نکلیں اور لانگ مارچ کی ابتداء کریں۔‘

  4. گورنر پنجاب: ’آخری گیند تک لڑیں گے‘

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ ’یہ 27 دن میرے لیے بہت چیلنجنگ، دلچسپ اور سیکھنے کا بہترین تجربہ تھے۔ آخری گیند تک لڑیں گے۔‘

  5. سیاسی گفتگو پر دوستوں کے جھگڑے

    کیا آپ کے گھر میں بھی سیاسی گفتگو پر پابندی ہے؟ کیا آپ کی کبھی اپنے دوستوں سے سیاسی جھگڑے ہوئے ہیں؟ پاکستان میں سیاسی اختلافات پارلیمان سے نکل کر اب عوام کے واٹس ایپ اور ڈرائنگ رومز تک آ پہنچے ہیں؛ جس کے نتائج کئی لوگوں کے لیے بہت تلخ بھی ہوئے ہیں۔۔۔ دیکھیے موسیٰ یاوری کی یہ ویڈیو!

  6. عمران خان کا کرپشن وائٹ پیپر: ’خدشہ ہے ریکارڈ غائب کر دیا جائے گا‘

    سابق وزیِر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پر 40-45 ارب کے 16 مقدمات چل رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ ان مقدمات کا ریکارڈ غائب کر دیا جائے گا۔

    انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے آتے ہی تحقیقیاتی افسر تبدیل کردیا ہے اور پراسیکیوٹر کو عدالت میں پیش ہونے سے منع کر دیا ہے۔

    نجی چینل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ایک وائٹ پیپر پیش کیا جس میں ان کے مطابق ’شریف خاندان کی کرپشن کیسز کی تفصیلات ہیں۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور آصف زرداری پر جتنے کرپشن کے مقدمے تھے جنرل مشرف نے این آر او دے کر وہ سب ختم کر دیے۔

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ 2008 کے بعد شریف خاندان نے ایک بار پھر ایک اور کرپشن کا دور شروع کیا اور ان پر بنے تمام کیسز 2008-18 کے درمیان کے ہیں ’ہمارے پانچ سال میں ہم نے ان پر کوئی کرپشن کیس نہیں کیے سوائے ایف آئی اے کے ایک کیس کے۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ اس وائٹ پیر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ’یہ (اپوزیشن) اب تحقیقاتی افسر تبدیل کر رہے ہیں اب قوم سے دوسری بار ظلم ہونے جا رہا ہے۔‘

    انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ’اپوزیشن اب این آر او ٹو سے اپنے سارے کیسز ختم کرے گی۔ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ بڑھ رہی ہیں لیکن ان کا اصل مقصد این آر او ٹو ہے‘

  7. ’عمران خان نے اپنی منفی سیاست سے دوست اسلامی ممالک سے بھی تعلقات خراب کیے‘

    حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان پر متعدد الزامات عائد کیے کہ انھوں نے اپنی منفی سیاست سے دوست اسلامی ممالک سے بھی تعلقات خراب کیے ہیں۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا گھڑی کے علاوہ عمران خان اپنے ہمراہ ایک 15 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیو بھی لے گئے اور پھر دو ماہ بعد درخواست دی کہ یہ گاڑی واپس لے لیں یہ خراب ہو گئی ہے مجھے دوسری گاڑی دے دیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق عمران خان عوام کے ٹیکس سے گاڑی کی مرمت کرواتے رہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو دوست ملک سے جو پستول تحفے میں ملی اسے توشہ خانے میں ظاہر ہی نہیں کیا گیا اور یوں سمگل کر کے وہ پستول عمران خان نے اپنے پاس رکھ لی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا آج عمران خان نے جو پریس کانفرنس کی ہے وہ مرچیں شاید انھیں گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی گارڈ آف آنر کی ویڈیو دیکھ کر لگیں۔

    مریم اورنگزیب نے تسلیم کیا کہ توشہ خانے سے تحائف لے جانے کا قانون موجود ہے مگر اس کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانے سے کوئی گاڑی نہیں لی۔

  8. وزیرِاعلٰی پنجاب کا حلف: بیوروکریسی کس کے احکامات کی تابع تھی؟

    تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ پنجاب میں گذشتہ چند روز کے دوران بیوروکریسی کا دو قسم کا کردار دیکھنے میں آیا۔ ایک پنجاب اسمبلی میں اور دوسرا اسمبلی کے باہر۔

    پنجاب اسمبلی کی بیوروکریسی کا جھکاؤ مکمل طور پر سپیکر پرویز الٰہی کی طرف تھا تو سول بیوروکریسی کا پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی طرف۔

    پاکستان میں پارلیمانی ترقی کے لیے کام کرنے والے ادارے پلڈیٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں مرکز یعنی اسلام آباد میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب میں بھی انتظامیہ اور پولیس مرکز کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر کام کر رہی تھی۔

    وہ کہتے ہیں کہ 'کیونکہ انتظامیہ اور پولیس کے سربراہان بنیادی طور پر سینٹرل سروسز کے افسران ہوتے ہیں اور وہ احکامات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے لے رہے ہوتے ہیں تو یہ افسران کام کرنے کی ہدایات بھی مرکز سے لے رہے ہوتے ہیں۔'

  9. مسجدِ نبوی میں نعرے بازی: ’عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے‘، وزیِر داخلہ رانا ثنا اللہ

    پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مسجدِ نبوی میں نعرے بازی کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم ’عمران خان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔‘

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قران کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔‘

  10. سیاست میں مذہب کا استعمال: کیا مذہبی حلقوں کا ووٹ بینک اصل وجہ ہے؟

    پاکستان کی سیاست میں مذہب کارڈ اتنا مؤثر کیوں ہے؟ اس حوالے سے پروفیسر رسول بخش رئیس کا ماننا ہے کہ اصل میں مذہب کارڈ کا استعمال ایک دوسرے کے خلاف نہیں، بلکہ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے ہے کہ ہم کس طرح خود کو زیادہ مذہبی ظاہر کر سکتے ہیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں مذہبی رجحان رکھنے والے افراد کا ایک بڑا ووٹ بینک ہے اور اسی ووٹ بینک کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے سیاست میں مذہب کارڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    وہ سابق وزیِراعظم عمران خان کی بنائی گئی رحمت للعالمین اتھارٹی کی مثال دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اس وقت عمران خان کے ساتھ جو لوگ بیٹھے تھے انھوں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہ کیوں بنا رہے ہیں تو عمران خان کا جواب تھا ’دیکھیں تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پاس کتنے لاکھوں کا ووٹ بینک ہے، ہم اس ووٹ بینک کو کیپچر (اپنی طرف راغب) کرنا چاہتے ہیں۔‘

    ان کا کہنا ہے کہ ’اکثر اوقات مذہبی رجحان رکھنے والے افراد نچلے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جن کے پاس وسائل کی بھی کمی ہوتی ہے اور سیاستدان ان کے مذہبی رجحان کا فائدہ اٹھا کر ان کا استحصال کرتے ہیں۔‘

  11. بات سے بات: یقینی عید کے بعد کی بے یقینی, وسعت اللہ خان، تجزیہ کار

    وہ جو کہتے ہیں کہ عجلت میں گر یہ سمجھ میں نہ آئے کہ کون سے رنگ کی قمیض اور پتلون پہنوں تو سیاہ قمیض پہن کر جینز چڑھا لو۔ اسی اصول کے تحت جب وقت کم ہو اور سمجھ میں نہ آ رہا ہو کہ جو وعدے کئے تھے ان کا کیا کریں تو فوراً صدارتی و پارلیمانی کی پیراشوٹی بحث زمین پر اتار دو۔

    ویسے بھی یہ سوشل میڈیا ہو کہ روایتی میڈیا دونوں اتنے ویہلے ہیں کہ ہر طرح کا سودا خریدنے بیچنے پر آمادہ رہتے ہیں اور انھیں گاہک بھی وافر میسر ہیں۔

    چنانچہ ایک بار پھر دو ہزار پانچ سو اکیسویں مرتبہ صدارتی بمقابلہ پارلیمانی نظام کے مباحثی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔

  12. پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید

    گذشتہ مہینوں کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال تیزی تبدیل ہوئی ہے اور سنہ 2018 کے الیکشن کے بعد برسرِاقتدار آنے والی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے وزیرِ اعظم ہیں۔

    اس بدلتی سیاسی صورتحال پر بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    ملک کی سیاست اور دن بھر پیش آنے والے اہم واقعات کے بارے میں آپ یہاں تازہ ترین خبریں دیکھ سکیں گے۔

  13. نوشہرہ آتشزدگی، لاکھوں لیٹر پیٹرول جل کر دھواں بن گیا

  14. جب لوٹنے کے لیے آئے ڈاکوؤں نے ایدھی کا ہاتھ چوما اور سو روپے چندہ دیا

  15. شیریٹن ہوٹل دھماکہ: جب راشد لطیف کو شعیب اختر کے کمرے کا دروازہ توڑنا پڑا

  16. ٹھنڈا گوشت: وہ افسانہ جو سعادت حسن منٹو کے لیے بہت گرم ثابت ہوا

  17. ’سوچ رہے تھے کہ ہماری لاشیں اپنے پیاروں کے پاس پہنچ پائیں گی یا نہیں‘

  18. ’سر سچ بتائیں، آپ انٹرویو لے رہے تھے یا آپ سے لیا جا رہا تھا؟‘