انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ کا معاملہ ہے: مریم
مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والی ایک ٹویٹ کے جواب میں ردِ عمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا، سزائے موت کی چکی میں رکھا، میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔ برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیں۔‘
جب ایک صارف نے کہا کہ آپ نے اس ٹویٹ کا جواب دیا ہے تو آپ کو اصولاٌ ان پر کیس بھی کرنا چاہیے، تو مریم نے لکھا کہ ہاں میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم کو لکھوں گی کہ وہ اس کا نوٹس لیں۔