یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی کی لائیو کوریج جاری ہے تاہم اس صفحے کومزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا گھڑی کے علاوہ عمران خان اپنے ہمراہ ایک 15 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیو اور ایک پستول بھی لے گئے، ادھر سابق وزیِر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پر 40-45 ارب کے 16 مقدمات چل رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ ان مقدمات کا ریکارڈ غائب کر دیا جائے گا۔
پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی کی لائیو کوریج جاری ہے تاہم اس صفحے کومزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان میں موجودہ مالی سال میں اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 13.37 ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں موجودہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں مہنگائی کی شرح 11.04 فیصد رہی جو گذشتہ مالی سال کے ان آٹھ مہینوں میں 8.62 فیصد تھی۔
اپریل کے مہینے میں ٹرانسپورٹ گروپ میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ دیکھی گئی جو 28 فیصد رہی جب کہ خوردنی اشیا کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ 17 فیصد ریکارڈ کیا گیا اسی طرح تعلیم اور صحت کے اخراجات میں بھی اس مہینے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ادارہ شماریات کی جانب سے پہلی مرتبہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
پاکستان میں جہاں ایک طرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے یہ اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور اب عید 3 مئی یعنی منگل کے دن ہو گی۔ ابھی سرکاری اعلان ہوا ہی تھا کہ خیبر پختونخوا سے یہ غیر سرکاری اعلان بھی سامنے آیا کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور اب عید کل یعنی پیر کے روز ہو گی۔
پشاور کی مسجد قاسم علی خان سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کل یعنی دو مئی کو عید ہو گی۔
خیبرپختونخوا سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور اب صوبے میں بروز پیر عید ہو گی۔
اس اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کی حکومت نے بھی کل سرکاری سطح پر عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
بی بی سی کے نامہ نگار عزیزاللہ کے مطابق اس سے قبل زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں قاری احسان الحق کی صدارت میں ہوا جس نے یہ اعلان کیا کہ شوال کے چاند کی سڑزوئی کے علاقے سے بارہ شہادتیں جبکہ مردان سے تین شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
قاری عبدالروف مدنی کے مطابق شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد شہادتوں سے متعلق وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔
پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور اب عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں اس سال رمضان کے 30 دن مکمل ہوں گے۔
خیال رہے کہ عید کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔
اس سے قبل ابھی جب سرکاری کمیٹی نے اعلان نہیں کیا تھا تو سابق وزیراعظم کے پرنسل سیکریٹری شہباز گل نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کسی بہانے سے کل ہی عید منانا چاہتی ہے تاکہ چاند رات کو عمران خان کا احتجاج ناکام بنایا جا سکے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے ہے اور چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں عید الفطر کل یعنی پیر کے دن ہوگی۔
وزارت توانائی کی طرف سے ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق آج یکم مئی صبح 5 بجے سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی ہے۔
ٹویٹ کے مطابق وزارت توانائی نے بھرپور کوشش سے 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے اور عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وزارت مستقل کوشاں ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستن کے وزیرداخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ جو مسجد نبوی میں واقعہ پیش آیا اور اس کی منصوبہ بندی کا جن پر الزام لگا ہے وہ خود آ کر اپنی بے گناہی ثابت کریں اب حکومت اس مقدمے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں وہ ملوث نہیں ہیں وہ آ کر بتا دیں کہ انھوں نے کسی پریس کانفرنس میں ایسا نہیں کہا اور نہ اس کی پہلے کہیں کوئی منصوبہ بندی کی ہے۔ ان کے مطابق اس کے بعد قانون خود اپنا رستہ اختیار کرے گا۔
وزیرداخلہ نے سابق وزیراعظم عمران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ زاتی انتقام پر بہت آگے نکل گئے ہیں اور برصغیر کی تاریخ میں پہلی بار عمران خان نے چاند رات کو احتجاج کے لیے نکلنے کے لیے کہا ہے۔
ان کے مطابق چاند رات کو تو لوگ ایک دوسرے کو گلے ملتے ہیں، معافی تلافی ہوتی ہے اور یہ اب نیا کلچر شروع ہو گیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ انھیں اب بھی ہوش کے ناخن لینے چائیے۔
ان کے مطابق ہمیں جھوٹے مقدمات بنا کر جیلوں میں بھیجتے رہے ہیں اور اس کے باوجود ہم نے آپ سے خوفزدہ ہوئے ہیں اور نہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو سیاسی اختلاف کی حد تک ہی رہنے دیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب مدینہ میں واقعہ ہوا تو اس وقت ہم شب دعا میں مصروف تھے اور جب شب دعا ختم ہوتی ہے تو پھر ہمیں پتا چلا کہ مدینہ میں کیا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ایک ریٹائرڈ کرنل کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے عہدے کا کچھ لاج رکھ لیں اور منفی پروپیگنڈہ نہ پھیلائیں سی پیک تو عمران نیازی نے جھوٹے اور بیہودہ الزامات لگا کر بند کروایا-
خیال رہے کہ ٹوئٹر پر ایک ریٹائرڈ کرنل افتخار نقوی نے یہ الزام عائد کیا کہ سی پیک پر کام بند ہو چکا ہے اور آج سے چینی انجنیئرز واپس گھروں کو جا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے وضاحت دی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں ملک میں 29 بلین ڈالرکے منصوبے شروع ہوئے جبکہ پی ٹی آئی دور میں ایک ڈالر کا نیا منصوبہ شروع نہ ہو سکا- حتیٰ جو منظورشدہ تھے وہ بھی سرد خانوں کی نظر ہو گئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی ایک پریس کانفرنس کی اور عمران خان پر متعدد الزامات عائد کیے کہ انھوں نے اپنی منفی سیاست سے دوست اسلامی ممالک سے بھی تعلقات خراب کیے ہیں۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا گھڑی کے علاوہ عمران خان اپنے ہمراہ ایک 15 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیو بھی لے گئے اور پھر دو ماہ بعد درخواست دی کہ یہ گاڑی واپس لے لیں یہ خراب ہو گئی ہے مجھے دوسری گاڑی دے دیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق عمران خان عوام کے ٹیکس سے گاڑی کی مرمت کرواتے رہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو دوست ملک سے جو پستول تحفے میں ملی اسے توشہ خانے میں ظاہر ہی نہیں کیا گیا اور یوں سمگل کر کے وہ پستول عمران خان نے اپنے پاس رکھ لی۔
مریم اورنگزیب نے کہا آج عمران خان نے جو پریس کانفرنس کی ہے وہ مرچیں شاید انھیں گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی گارڈ آف آنر کی ویڈیو دیکھ کر لگیں۔
مریم اورنگزیب نے تسلیم کیا کہ یہ توشہ خانے سے تحائف لے جانے کا قانون موجود ہے مگر اس کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانے سے کوئی گاڑی نہیں لی۔
سابق وزیِر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پر 40-45 ارب کے 16 مقدمات چل رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ ان مقدمات کا ریکارڈ غائب کر دیا جائے گا۔
انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے آتے ہی تحقیقیاتی افسر تبدیل کردیا ہے اور پراسیکیوٹر کو عدالت میں پیش ہونے سے منع کر دیا ہے۔
نجی چینل پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ایک وائٹ پیپر پیش کیا جس میں ان کے مطابق ’شریف خاندان کی کرپشن کیسز کی تفصیلات ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور آصف زرداری پر جتنے کرپشن کے مقدمے تھے جنرل مشرف نے این آر او دے کر وہ سب ختم کر دیے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ 2008 کے بعد شریف خاندان نے ایک بار پھر ایک اور کرپشن کا دور شروع کیا اور ان پر بنے تمام کیسز 2008-18 کے درمیان کے ہیں ’ہمارے پانچ سال میں ہم نے ان پر کوئی کرپشن کیس نہیں کیے سوائے ایف آئی اے کے ایک کیس کے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ اس وائٹ پیر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ’یہ (اپوزیشن) اب تحقیقاتی افسر تبدیل کر رہے ہیں اب قوم سے دوسری بار ظلم ہونے جا رہا ہے۔‘
انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ’اپوزیشن اب این آر او ٹو سے اپنے سارے کیسز ختم کرے گی۔ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ بڑھ رہی ہیں لیکن ان کا اصل مقصد این آر او ٹو ہے‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وہ فی الحال سعودی عرب میں ہی ٹھہریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقات کر کے ٹیکنیکل لیول مذاکرات کا آغاز کریں گے۔
انھوں نے لکھا کہ ’میں نے ابھی وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر ساتھیوں کو جدہ ایئرپورٹ پر الوداع کہا جو اس دبئی میں مختصر قیام کے دوران ولی عہد محمد بن زید سے ملاقات کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ مقامی میڈیا پر رپورٹ ہونے والی خبروں کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے معاشی ریلیف کے لیے تعاون کا خواہاں ہے اور یہ دورے اسی لیے اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں ان کی ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دے دی ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے بتایا کہ آج ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ مئی کے آخری ہفتے میں یہ کال دے رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ صرف تحریک انصاف کو نہیں بلکہ سب پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں۔ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے ۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
عمران خان کے مطابق ایک سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔ جو پرائم منسٹر بنا ہے اس کو کرائم منسٹر کہتے ہیں، جس پر 40 ارب روپے کے ایف آئی اے اور نیب میں کرپشن کے کیسز ہیں۔ یہ ملک کی توہین ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں سارے پاکستان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ابھی سے سب تیاری کریں گے۔ ہماری تیاری کا آغاز ہو گا چاند رات کو۔ میں اپنے نوجوانوں کو خاص طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے چاند رات کو جھنڈے پکڑ کر نکلنا ہے۔ اس کے بعد ہماری پوری تیاری اسلام آباد مارچ کی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے۔
اسلام آباد میں ایک عوام کا سمندر آئے گا۔ جو یہ بتائے گا کہ اس کے بعد کوئی بیرون ملک ہمارے اوپر ایک کرپٹ ٹولے کو مسلط نہیں کر سکے گا۔
پاکستان کا جو فیصلہ ہو گا وہ پاکستان کی عوام کرے گی۔
منحرف اراکین کے کیس سے متعلق پاکستان کے انتخابات کے ذمہ دار ادارے الیکشن کمیشن کا کہنا کہ وہ اس معاملے پر غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہے۔
آئین کے مطابق الیکشن کمیشن ڈیکلیریشن مو صول ہونے کے بعد 30 روز میں کارروائی مکمل کرنے کا مجازہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے 14 اپریل کو 20 ارکان قومی اسمبلی کے ڈیکلیریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔
سپیکر صوبائی اسمبلی نے 20 اپریل کو 26 ارکان قومی اسمبلی کے ڈیکلیریشن جمع کروائے۔
قومی اسمبلی کے منحرف ارکان کے کیس کی پہلی سماعت 28 اپریل کو الیکشن کمیشن میں کی جا چکی ہے۔ منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے 6 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن منحرف اراکین کیس میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے دوپہر اڑھائی بجے جدہ سے روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زايد آل نهيان کی آج رات 9 بجے ملاقات ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کرنا اور دلیل سے بات کرنے میں ہماری بقا ہے۔ جو بھی استعفیٰ دے گا سامنے بٹھا کر اس سے استعفیٰ لکھوایا جائے گا اور یہ بھی پوچھا جائے گا کہ آپ پر کوئی پریشر تو نہیں تھا۔
ان کے مطابق پارلیمان کے فیصلے پارلیمان میں ہونے چاہیے اور جلد الیکشن کے معاملات الیکشن کمیشن اور حکومت کو دیکھنے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایک آئینی ذمہ داری پورے کرنے لاہور آیا تھا، خوش اسلوبی سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف ہوگیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جو استعفے میرے پاس آئے ہیں اورجن استعفوں پرشکوک ہیں ان کو دوبارہ چیک کرنا چاہتا ہوں۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں ہی ہماری فلاح ہے، آئین کے ساتھ جڑ کے کھڑے ہونا ہوگا۔
وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی 90 روز کی خصوصی سزا معافی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبوں کو فوری طور پر سزا معافی کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارت داخلہ نے یہ مراسلہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریر کیا۔
اس خط کے مطابق صدر پاکستان کے اختیارات آرٹیکل 45 کے تحت ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں کو 90 روز تک کی سزا معافی دی جائے۔ مراسلے کے مطابق 90 روز کی سزا معافی کی پالیسی کا اطلاق عمر قید کے ملزمان پر بھی ہوگا۔
سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والے 65 سال سے زائد مرد اور 60 سال سے زائد خواتین قیدیوں پر پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر ملزمان پر بھی سزا معافی کا اطلاق ہوگا۔
ملک سے غداری، ریاست مخالف اقدامات، فرقہ واریت کے ملزمان پر سزا معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مالی فراڈ اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے مختلف جرائم میں قید ملزمان پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنی تقریب حلف برادری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ آئینی بحران کا شکار تھا، پنجاب اسمبلی کے اندر تماشا لگایا گیا، پرویز الٰہی صاحب نے آئین اور قانون کی دھجاں بکھیریں۔
ان کے مطابق تحریک انصاف کے گورنر نے ہائی کورٹ کے فیصلوں کا مذاق بنایا، یہ مذاق آئین کا نہیں، پاکستان اور پنجاب کی 12 کروڑ عوام کا مذاق ہے۔

،تصویر کا ذریعہTWITTER
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کو نیا وزیر اعلیٰ پنجاب تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
وہ ٹوئٹر پر پیغام میں کہتے ہیں کہ ’بدمعاشی، غندا گردِی، دھوکے، فریب اور غیر آئینی طریقے سے زور زبردستی ہوٹل میں بننے والے اس وزیرِ اعلیٰ کو نہ میں مانتا ہوں نہ عوام مانتی ہے اور نہ آئین میں اس کا کوئی تصور ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’جس بے دردی سے پاکستان کو زحمی کیا جا رہا ہے ہم ان کو معاف نہیں کریں گے۔ قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے تاریخ میں سب کچھ لکھا جا رہا ہے کون کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ آج بھی سب نے دیکھ لیا کہ غیر آئینی طریقے سے بننے والے جعلی وزیرِ اعلیٰ کو کس کی سرپرستی حاصل ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز کا دورہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ چئرمین تحریک انصاف نے بغیر سکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کراچی کمپنی کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔
اس میں کہا گیا کہ مارکیٹ میں موجود شہریوں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ’شہری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنے درمیان پا کر نہایت خوش اور پُرجوش۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام