عمران خان نے اپنی منفی سیاست سے دوست اسلامی ممالک سے بھی تعلقات خراب کیے: مریم اورنگزیب
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا گھڑی کے علاوہ عمران خان اپنے ہمراہ ایک 15 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیو اور ایک پستول بھی لے گئے، ادھر سابق وزیِر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پر 40-45 ارب کے 16 مقدمات چل رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ ان مقدمات کا ریکارڈ غائب کر دیا جائے گا۔
لائیو کوریج
وزیر اعظم کی سربراہی میں 21 رکنی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل, تنویر ملک، صحافی
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی میں 21 رکنی اکنامک ایڈوائزری کونسل کی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کی سربراہی میں کام کرنے والی اکنامک ایڈوائزی کونسل میں وفاقی وزرا شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور مصدق ملک شامل ہیں۔
نجی شعبے سے سلیم مانڈوی والا، طارق پاشا، میاں محمد منشا، محمد علی ٹبہ، عارف حبیب، ڈاکٹر عاصم حسین، عاطف باجوہ، فیصل فرید، اورنگزیب، وقار احمد ملک، سلمان احمد، شہزاد سلیم، رحمان نسیم، مصدق ذوالقرنین اور ڈاکٹر اعجاز نبی شامل ہیں۔
اس کونسل کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق یہ کونسل اقتصادی پالیسیوں پر نظرثانی اور ان کی تشکیل زیادہ جامع انداز میں کرے گی۔ اس کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر ہوگا تاکہ قومی اہمیت کے اقتصادی معاملات پر یہ تبادلہ خیال کر سکے۔
یہ کونسل قلیل مدتی اور طویل مدتی مائیکرو اکنامک استحکام اور سٹرکچرل ریفارمز پر حکومت کی معاونت کرے گی۔
’حمزہ شہباز کی حلف برداری کو روکا جا رہا ہے، ان سے سختی سے نمٹنا چاہیے‘, مریم نواز کا ٹوئٹر پر پیغام
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
اس پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ’عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے۔ اتنی دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا تمسخر اُڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے۔ یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔‘
انھوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے خلاف ’سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہییں۔۔۔ سوچو ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ! شکر ہے پاکستان بچ گیا!‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, عدلیہ فیصلہ کر لے کہ پنجاب اسمبلی پولیس نے چلانی ہے، انھوں نے چلانی ہے یا ہمیں چلانے دینی ہے: پرویز الٰہی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا الیکشن ہوا ہی نہیں ہے اس میں آئینی نقص رہ گیا ہے، تو کون کہتا ہے کہ صوبے میں آئینی بحران ہے، یا صوبے میں وزیرِ اعلٰی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’جب تک نیا وزیرِ اعلٰی حلف نہیں اٹھا لیتا تب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’آج بھی ڈیڑھ سو لوگ اسمبلی کے دروازوں پر کیوں بیٹھے ہیں، شہباز شریف کے کہنے پر پولیس نے اسمبلی پر حملہ کیا۔‘
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’پولیس اور عدالتوں نے ہمارا روزمرہ کا کام کرنا ہے تو وہ ادھر آ جائیں، ہمیں تو ان کا کام نہیں آتا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ عدلیہ فیصلہ کر لے کہ پنجاب اسمبلی پولیس نے چلانی ہے، انھوں نے چلانی ہے یا ہمیں چلانے دینی ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ’ہم نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور غیر منتخب اور غیر قانونی وزیرِ اعلیٰ چاہتے ہیں کہ اقتدار اسے دے دیا جائے۔‘
پی ٹی آئی آئین، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بعد الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی نہ کرے: رانا ثنا اللہ
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا گیا
،تصویر کا ذریعہPunjab Assembly
پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ آج اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی۔
سپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل، ترجمان پنجاب اسمبلی نے بتایا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے قبل پولیس کی جانب سے سیکرٹری کوارڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو حراست میں لے لیا تھا۔
ترجمان کے مطابق عنایت اللہ کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا اور تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق انھیں بتایا نہیں گیا کہ انھیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کا حکم اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری آج متوقع ہے۔
پاکستان کی صوبہ پنجاب کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع پر بدھ کے روز فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب سے 28 اپریل تک خود یا کسی نمائندے کو نامزد کر کے حلف لینے کی تجویز دی ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ 25 دن سے صوبے میں کوئی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہے اور نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف نہ لینا آئین کے خلاف ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ’یہ تجویز یا مشورہ دیا جاتا ہے کہ گورنر وزیرِ اعلیٰ کا حلف خود یا کسی نمائندے کو نامزد کر کے 28 اپریل یا اس سے پہلے ائین کے آرٹیکل 255 کے مطابق لے لیں۔‘
عدالت نے صدرِ پاکستان کو بھی اس حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی تجویز دی ہے کہ وہ پنجاب میں جلد از جلد فعال صوبائی حکومت کو یقینی بنائیں۔
فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اپنے دفتر کو یہ حکم نامہ جلد از جلد گورنر پنجاب اور صدر پاکستان کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے منگل کے روز نو منتخب وزیراعلٰی پنجاب کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
بریکنگ, اسٹیبلشمنٹ سے خراب تعلقات پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی وجہ بنی: خواجہ آصف
،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان
کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کی وجہ اسٹیبلشمنٹ
سے خراب تعلقات تھے۔
پاکستان
کے مقامی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو
کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا زوال اُن کی اپنی
حرکتوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ ’ فواد چوہدری نے درست کہا ہے کہ ان کی حکومت ان کے
اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے گئی ہے۔‘
انھوں
نے مزید کہا کہ ’فواد چوہدری اس بیان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں کہ
انھوں نے تقریباً چار سال ایک سیاسی حکومت کی پشت پناہی کی۔‘
پی ٹی
آئی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سابق
وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت کے اعتراضات اور بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’جب وقت آئے گا وزیراعظم شہباز شریف میرٹ کے مطابق نئے
آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے اور کوئی چیز وزیر اعظم کو اس سے روک نہیں سکتی۔‘
انھوں
نے پروگرام کے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر
میں ہونی ہے اور تعیناتی میں ابھی سات ماہ ہیں۔
یاد
رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری
نے کہا تھاکہ موجودہ حکومت کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا کوئی حق نہیں۔
وزیر
دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم کا نام لیے بغیر بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں
حکومت جانے کا تازہ تازہ زخم ہیں پی ٹی آئی اور ان کے لیڈر ابھی ان زخموں کو چاٹ
رہے ہیں۔ یہ وقت گزر جائے گا۔ یہ تمام سیاسی نعرے ہیں۔
ان کا
کہنا تھاکہ جب وقت آئے گا وزیراعظم شہباز شریف آئین میں دیے گئے اختیارات
کواستعمال کریں گے،اور کوئی چیز وزیراعظم کواس سے روک نہیں سکتی۔
ان کا
کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر کوئی ایسی بات کرتی ہیں تو اس کی کیا قانونی یا آئینی
حیثیت ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص
جو حکومت سے نکالا جا چکا ہے اور اب ان پر توشہ خانہ کے تحائف سے لینے کے الزام میں ’عمران خان کا نام
توشہ خانہ خان رکھ دیا گیا ہے۔‘
ان کا
کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ان کے اہل خانہ کے قریب ایک
خاتون نے اربوں روپے بنائے اورایک جعلی یونیورسٹی کے نام پر کروڑوں روپے بنائے گئے
ہیں اورآج وہ مفرور ہے۔
ان کا
کہنا تھاکہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والے نے اپنے بچے کئی برسوں سے برطانیہ
ایکسپورٹ کیے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہپی ٹی آئی ہر شخص کو
متنازع بنا دیتی ہے،چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا
تھا کہ پی ٹی آئی بابریعقوب کو چیف الیکشن کمشنر بنانا چاہتی تھی ہم نے مخالفت کی،
بابر یعقوب کا نام مسترد کیا تو پی ٹی آئی سکندرسلطان راجہ کا نام لے آئی، پی ٹی
آئی نے یہ نہیں کہاکہ سکندرسلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر
اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن
عبدالعزیز کی دعوت پر 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عہدے کا حلف
اٹھانے کے بعد شہباز شریف کا پہلا بیرونی دورہ ہے اور اس میں کابینہ کے ممبران
سمیت اعلیٰ سطحی وفد ان کے ہمراہ جائے گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات
چیت کریں گے، خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے
اور سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز
کریں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
’عمران خان آئندہ تقرریوں میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں‘: مریم نواز
،تصویر کا ذریعہGetty Images
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اس لیے جلدی الیکشن کرانا چاہتے ہیں تاکہ وہ آئندہ تقرریوں میں مداخلت کر سکیں۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جلدی جلدی الیکشن کرانے کے منصوبے سے عمران خان تقرریوں میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ الیکشن جیت سکے۔‘
’اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا نہ کہ عمران خان کی غنڈہ گردی پر۔‘
ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ رواں سال نومبر میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ فوج کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لینا چاہتے۔
’اداروں نے آئین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا‘
مریم نواز نے اپنی تقریر کے دوران مزید کہا کہ ’عمران خان جیسے ناکام آدمی کے خلاف سازش کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں۔‘
’خط چھوڑیں اور کارکردگی دکھائیں، کام دکھائیں کیا کِیا ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’یہ اس لیے رو رہا ہے کہ اداروں نے آئین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس میں اتنی مرچیں عمران خان کو اس لیے لگ رہی ہیں کہ اسے اب نقل کر کے پاس ہونے کی عادت پڑ گئی ہے۔
’کوئی چیٹنگ کرانے کو تیار نہیں تو اس کے رونے کی آوازیں دور سے آ رہی ہیں۔۔۔ تمھارا سارا میچ فکسڈ تھا۔‘
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’آنے والے دنوں میں یہ شخص سازشی خط دکھا کر پیسے مانگا کرے گا۔‘
’الیکشن ہوں گے، ضرور ہوں گے۔ الیکشن سے وہ ڈرے جس نے 16 میں سے 15 ضمنی انتخابات ہارے۔‘
پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید
گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال تیزی تبدیل ہوئی ہے اور سنہ 2018 کے الیکشن کے بعد برسرِاقتدار آنے والی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیرِ اعظم منتخب ہو چکے ہیں۔
اس بدلتی سیاسی صورتحال پر بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید!
ملک کی سیاست اور دن بھر پیش آنے والے اہم واقعات کے بارے میں آپ
یہاں تازہ ترین خبریں دیکھ سکیں گے۔