عمران خان نے اپنی منفی سیاست سے دوست اسلامی ممالک سے بھی تعلقات خراب کیے: مریم اورنگزیب

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا گھڑی کے علاوہ عمران خان اپنے ہمراہ ایک 15 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیو اور ایک پستول بھی لے گئے، ادھر سابق وزیِر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پر 40-45 ارب کے 16 مقدمات چل رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ ان مقدمات کا ریکارڈ غائب کر دیا جائے گا۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    Shahbaz Sharif

    ،تصویر کا ذریعہPMLN

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی امور پر دو طرفہ تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

    وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود ہیں۔

    منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

  2. بریکنگ, صدر مملکت اور گورنر پنجاب نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے: لاہور ہائی کورٹ

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ اس عدالت نے صدرمملکت اور گورنر پنجاب کو یہ ایڈوائس دی تھی کہ وہ اگر بوجوہ حلف نہیں لے سکتے تو اپنا کوئی نمائندہ مقرر کر دیں تاکہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لے سکیں۔

    فیصلے کے مطابق صدر مملکت اور گورنر پنجاب نے اپنا آئینی فریضہ انجام نہیں دیا اور یوں عدالت کی بھی بائنڈنگ ایڈوائس کو نظر انداز کر کے آئین کے آرٹیکل پانچ کی خلاف ورزی کی ہے۔

    خیال رہے کہ آرٹیکل 5 ریاست سے وفاداری اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے سے متعلق ہر شہری کو پابند کرتا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ عدالت آئین کے آرٹیکل 5 جو ہر شہری کو ریاست سے وفاداری کا پابند بناتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے متعلق ابتدائی مشاورت وزرات قانون اور داخلہ میں ہوئی ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 6 آئین کی خلاف ورزی کو سنگین غداری قرار دیتا ہے ہے اور پھر اس آئین کے تحت کسی کو سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں صرف ایک بار ایک عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت سنائی ہے۔

  3. بریکنگ, سپیکر قومی اسمبلی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیں: لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ

    لاہور ہائی کورٹ نے خود ہی نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو سنیچر کی صبح ساڑھے گیارے بجے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وکیل عطا تارڑ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہماری درخواست پر تمام فریقین کے دلائل سنے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے دو بار پہلے گورنر کو اپنے کسی نمائندہ کے ذریعے حلف لینے کا کہا تھا اور اس کے بعد صدر مملکت سے بھی کہا تھا کہ وہ کوئی اپنا نمائندہ مقرر کر کے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لے کر آئینی فریضہ کی تکمی کریں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اب حمزہ شہباز کی تیسری درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے خود ہی سیکر قومی اسمبلی کو نمائندہ مقرر کرتے ہوئے تقریب حلف برداری کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

    سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ نون لیگ کے لیے سارے فیصلے آدھی رات کو کیوں آرہے ہیں؟

  4. مسجد نبوی کے واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے: وزیرقانون رانا ثناللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو قبیح حرکت کی ہے اس کا حل یہی ہے کہ ان مجرموں کو پکڑا جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

  5. عید کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

    پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ ان کی کابینہ کے ساتھی عید کے بعد اگلے بجٹ پر متعدد سٹیک ہولڈرز جن میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے۔

    Miftah Ismail

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

    ان کے مطابق ہماری یہ کوشش ہو گی کہ یہ ایک ایسا بجٹ ہو جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کو کم کر سکے۔ ان کے مطابق جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی سمیت آنے والا بجٹ یہ یقینی بنا سکے کہ خاص طور پر ایکسپورٹ انڈسٹری میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن ہو سکے۔

    ان کے مطابق اس بجٹ میں سب کو برابری کا موقع میسر کریں گے خاص طور پر غریب اور اوسط آمدنی والے افراد کے لیے۔

  6. ’اسلام آباد میں حقیقی آزادی کی مارچ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی‘, عمران خان

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    عمران خان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ’شریفوں کی کرپشن کا وائٹ پیپر‘ قوم کے سامنے رکھیں گے ’تاکہ پتا چلے کس قسم کے لوگ پاکستان پر مسلط کیے گئے ہیں۔‘

    انھوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کو اس لیے لایا گیا ہے کہ وہ ’کنٹرول ہوسکتے ہیں۔‘

    ’اسلام آباد کی کال ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی کہ ہم نے آزاد یا غلام ملک بن کر رہنا ہے۔‘

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ مافیا پیسے اور لالچ دے کر اپنے پاس بلاتا ہے جیسے لوگوں نے ضمیر بیچے (ورنہ) لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے۔‘

    ’یہ عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے، جب تک زندہ ہوں ان کے خلاف لڑوں گا۔ یہ تحریک انصاف کی جنگ نہیں سارے پاکستانیوں کی جنگ ہے۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ اگر اس کے خلاف احتجاج نہ کیا گیا تو ’باہر کے پتلوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جاتا رہے گا۔‘

    عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں حقیقی آزادی کی مارچ ’فیصلہ کرے گی کہ ملک کہاں جائے گا۔ اللہ نے جہاد کا حکم دیا ہے، یہ جہاد ہم اپنی زبان سے لڑیں گے (اور) لوگوں کو اس مافیا کے خلاف تیار کریں گے۔‘

  7. پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی گئی: عمران خان کا مسلم لیگ ن پر الزام

    Reham

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے شریف خاندان پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ایک خاتون کو پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی ہے۔ عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا نام لیے بغیر یہ الزام عائد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد ریحام خان نے ایک کتاب بھی لکھی تھی جس میں عمران خان پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی سابقہ اہلیہ جمائما مسلمان ہو کر پاکستان آئی تھیں مگر ان پر بھی ایک ٹائلوں کا مقدمہ بنایا گیا ہے جو بعد میں ثابت ہو گیا کہ وہ نایاب ٹائلیں نہیں تھیں۔ ان کے مطابق جمائما کو ایک سال تک عدالتوں کے چکر لگانے پڑے۔

    Jamaima

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ان کے مطابق یہ حکومت عید کے بعد میری کردار کشی کرے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا طریقہ کار یہ ہے کہ یہ لوگوں کو ڈراتے ہیں، انھیں خوف میں رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق انھوں نے جعلی پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مارا ہے۔

    عمران خان کے مطابق شریف خاندان کی طرف سے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور ان کی والدہ کے تصاویر والے پوسٹر جہاز سے لاہور شہر پر پھینکے گئے ہیں۔

  8. چیلنج کرتا ہوں میری کال پر لاکھوں کا سمندر اسلام آباد کا رخ کرے گا: عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ موجودہ وزیراعظم پر 40 ارب روپے کے بدعنوانی کے مقدمات ہیں۔ ان کے مطابق اسلام آباد کے لیے میری جو کال ہے وہ اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

    ان کے مطابق یہ جو مافیا ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے ان کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

  9. سنگین غداری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، تاہم مشاورت ضرور ہوئی ہے: وزیرقانون

    وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور قانون میں آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے پر ابتدائی مشاورت ضرور ہوئی ہے مگر ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت حکومتی وزرا آئینی عہدوں پر فائز شخصیات جن میں صدر مملکت، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر شامل ہیں سے متعلق یہ کہہ چکے ہیں کہ جس طرح ان عہدیداروں کی طرف سے اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتی گئی ہے وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    حکومت کی طرف سے یہ الزام بھی عائد کیا ہے جاتا ہے کہ پنجاب کے نومنتحب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لے کر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے آئینی فریضے سے روگردانی کی ہے، جن پر سنگین غداری کا مقدمہ دائر ہونا چائیے۔

    جمعے کو آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات کے اندراج سے متعلق ایک صحافی کے سوال کے جواب میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مقدمے بنے تو نہیں رہے مگر ان کا جائزہ ضرور لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق وزارت قانون اور داخلہ میں آرٹیکل 6 سے متعلق ابتدائی مشاورت ہوئی ہے۔

    وزیر قانون نے مزید کہا کہ جس طرح سے آئین پاکستان سے کچھ عرصے سے سلوک ہو رہا اسے مدنظر رکھ کر مشاورت کی گئی۔ تاہم ان کے مطابق اب یہ فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، اس پر مزید قانونی آرا درکار ہوں گی۔

    انھوں نے اس حوالے سے ہونے والی ابتدائی مشاورت کو سحطی لیول کی مشاورت قرار دیا۔ ان کے مطابق نہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے، نہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  10. حمزہ شہباز کی حلف برداری میں تاخیر:’ایسا فیصلہ ہونا چاہیے جو قابل عمل ہو، یہ عدلیہ کی عزت کا سوال ہے‘

    لاہور ہائیکورٹ

    ،تصویر کا ذریعہWWW.LHC.GOV.PK

    نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری میں تاخیر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر تیسری درخواست پر جسٹس جواد سماعت کر رہے ہیں۔

    درخواست گزار حمزہ شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے آئین پر عمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔

    جس پر جسٹس جواد حسن نے پوچھا کہ آپ نے توہین عدالت کی درخواست کیوں دائر نہیں کی؟ وکیل اشتر اوصاف نے جواب دیا کہ توہین عدالت پر زیادہ وقت لگ جاتا۔

    اس پر جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ گورنر حلف نہیں لیتے تو پھر آئین میں کیا طریقہ کار ہے۔‘

    جسٹس جواد نے حمزہ شہباز کے وکیل سے پوچھا کہ بتائیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیا حکم دیا۔‘

    جس پر اشتر اوصاف نے بتایا کہ ’چیف جسٹس نے قرار دیا کہ گورنر حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے اور اگر وہ انکار کرتے ہیں تو کسی اور کو نامزد کیا جائے۔‘

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ’جب عدلیہ کوئی حکم دے تو اس پر عملدرآمد سب پر فرض ہے۔ میرے پاس دو بار عدالتی حکم پر عمل نہ ہونے کیخلاف درخواست آئی۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ ’ایسا فیصلہ ہونا چاہیے جو قابل عمل ہو، یہ پاکستان کی عدلیہ کی عزت کا سوال ہے۔‘

    جسٹس جواد حسن نے مزید کہا کہ ’جمعے کی نماز پڑھ کر واپس آتا ہوں تو معاملات پر بات ہو سکتی ہے۔ آئینی راستہ نکال سکتے ہیں،

  11. سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی چھان بین شروع کر دی

    قومی اسمبلی

    قومی اسمبلی کے سپیکر نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی چھان بین شروع کر دی ہے اور پہلے مرحلے میں ارکان کے استعفوں پر دستخط اور رول آف سائن کو میچ کیا جا رہا ہے۔

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ متعدد ارکان کے استعفوں میں فرق ہے جس کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی ان ارکان کو ذاتی حیثیت میں عید کے بعد طلب کریں گے۔

  12. حلف برداری میں تاخیر: حمزہ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر تیسری درخواست سماعت کے لیے مقرر

    نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری میں تاخیر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر تیسری درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

    حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت اب سے کچھ دیر کے بعد ہو گی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

  13. سینیٹ الیکشن ویڈیو کیس: علی حیدر گیلانی، دو ممبران قومی اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم، یوسف گیلانی کے خلاف شواہد نہیں ملے

    یوسف رضا گیلانی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں ویڈیو سکینڈل معاملے پر یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے لہذا کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    چیف الیکشن کمشنر کے مطابق یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اس کیس میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور ممبر قومی اسمبلی فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد خان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز (Corrupt Practices) ثابت ہونے پر سیکشن 167، 168 کے تحت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔

    اس کی سزا تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس سینیٹ الیکشن سے قبل یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ کچھ اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔

    الیکشن کمیشن

    ،تصویر کا ذریعہElection Commission of Pakistan

  14. حلف برداری میں تاخیر: حمزہ شہباز نے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کر دی

    حمزہ شہباز

    ،تصویر کا ذریعہFACEBOOK HAMZA SHAHBAZ SHARIF

    نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے حلف نہ لینے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کر دی ہے۔

    اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات تسلیم نہ کیے جانے کے بعد عدالت خود حلف لینے کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت حلف برداری کے لیے وقت اور مقام کا تعین بھی کرے۔

  15. صحافی ارشد شریف کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہو گی

    ارشد شریف

    ،تصویر کا ذریعہFacebook

    نجی چینل اے آر وائی کے صحافی ارشد شریف کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت آج ساڑھے دس بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔

    جمعرات کو صحافی ارشد شریف کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کو ارشد شریف سمیت کسی بھی صحافی کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی ایف اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

    ارشد شریف کے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا ک چند لوگوں نے ارشد شریف کے گھر پر انھیں ہراساں کیا۔ انھوں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ اُن کا اپنے موکل سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے جس کی بنیاد پر انھیں شک ہے کہ ایف آئی اے نے انھیں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہوا ہے۔

    دوسری جانب ایف آئی اے نے ارشد شریف کی جانب سے عائد کردہ ہراسانی اور گرفتاری کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسے پراپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔‘

  16. پاکستانی وزیر خارجہ کا ماسکو کا دورہ ہمارے لیے خوشی کا باعث ہو گا: سرگئی لیوروو

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لیوروو نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیرِ خارجہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔

    سرگئی لیوروو نے دونوں ملکوں کےمفاد کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے علاقائی و عالمی استحکام وسلامتی کے لیے بات چیت آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔

    روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروو نے کہا کہ ’پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ کا ماسکو کا دورہ ہمارے لیے خوشی کا باعث ہو گا۔‘

  17. اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری پر چند افراد کا حملہ

    Qasim Khan Suri

    ،تصویر کا ذریعہ@QasimKhanSuri

    اسلام آباد کے ایک مقامی ریستوران میں پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری پر چند افراد نے حملہ کیا ہے۔

    یہ واقعہ جمرات اور جمعے کی درمیانی شب اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں کوہسار مارکیٹ کے ایک نجی ریستوران میں اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کے رہنما قاسم سوری اپنے چند مہمانوں کے ہمراہ وہاں سحری کے لیے موجود تھے۔

    قاسم سوری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس حملے کا الزام مسلم لیگ ن کے کارکنوں پرعائد کیا ہے۔

    اس واقعے سے متعلق اپنی ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’ن لیگی غنڈوں نے مجھ پر اور میرے سحری کے لیے آئے ہوئے مہمانوں پر اسلام آباد کے مقامی ریسٹوران پر ابھی ابھی حملہ کرنے کی کوشش کی اور مہمانوں سے بدتمیزی کی۔ نون لیگی غنڈوں کو ریسٹورنٹ میں آئی ہوئی فیملیز اور ویٹرز نے مار مار کر بھگا دیا۔ امپورٹڈ حکومت اب ان اوچھے ہتھکنڈوں پر آ گئی ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    بعدازاں انھوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں اپنی خیریت کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

    اس ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ میں یہاں ایک مقامی ریستوران میں اپنے مہمانوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کچھ بزدل لوگ آئے اور انھوں نے آتے ہی مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر وہاں موجود دیگر فیملیز اور ریستوران کے ویٹرز نے ان کو روکا اور انھیں جواباً مارنا شروع کر دیا۔ اور وہ وہاں موجود عوام کے ردعمل سے بھاگ گئے ہیں۔ میں اس ردعمل پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ ‘

    انھوں نے اپنے اس ویڈیو بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو بدمعاشوں کی کرپٹ حکومت ہے اور گلے میں امریکہ کی غلامی کا طوق پہن کر آنے والی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ یہ دوبارہ یہاں بدمعاشی کریں گے۔ پاکستان بدل چکا ہے، لوگ ان کے چہرے پہچان چکے ہیں اور یہ غلام ابن غلام ہیں اور یہ میرے جیسے آدمی کا کیا کر سکتے ہیں۔ عوام اس امپورٹڈ اور کرپٹ حکومت کا جواب دیں گے اور یہ لوگ ہر جگہ پر رسوا ہوں گے۔‘

  18. مسجد نبوی میں وفاقی وزرا کے خلاف نعرے بازی، مریم اورنگزیب کی مذمت

    مسجد نبوی، شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ کی مسجد نبوی میں وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کی آمد پر ایک ہجوم کی جانب سے ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔

    اس واقعے کی ویڈیوز تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں اور لکھا گیا کہ ’امپورٹڈ حکومت کے نمائندے دنیا کے کسی بھی کونے میں جا سکتے ہیں، ہر جگہ ان کا استقبال ’چور‘ اور ’غدر‘ کے نعروں سے کیا جائے گا۔‘

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخصوص لوگوں نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کیا۔ ’ان کے لیڈر نے بدتمیری کے سوا اور کچھ نہیں سکھایا۔‘

    ’میں نے درود شریف پڑھتے ہوئے ان تمام لوگوں کے لیے ہدایت کی دعا کی۔ جو لوگ انھیں اکساتے ہیں، مجبور کرتے ہیں، جو لوگ اس کا جشن مناتے ہیں اور اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو یہ افسوسناک ہے (اور میں نے) ان کے لیے بھی ہدایت کی دعا کی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس زمین کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہتی۔۔۔ ہمارے کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ مکہ اور مدینہ کے احاطے میں ان کو دیکھ کر کوئی بدتمیزی نہ کریں۔ یہی فرق ہے ان لوگوں میں اور ہم میں۔‘

    مریم اورنگزیب نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انھوں نے معاشرے میں تباہی کی ہے اور ایسے رویوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    ادھر مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ تحریک انصاف کے حامی ’مدینہ کی پاک جگہ میں بھی اپنے گندے نعروں سے باز نہیں آئے۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ عمران خان نے ’اپنے کارکنوں کی ایسی تربیت کی ہے یہ اپنی ماؤں بہنوں کا احترام کرنا بھی بھول گئے۔ اس بے شرم انسان کا انجام بہت بُرا ہوگا۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. ’الیکشن کمیشن توہین عدالت کے الزام میں عمران خان کو نااہلی کی سزا دے سکتا ہے‘, وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

    الیکشن کمیشن نے اپنے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات کا نوٹس لیا ہے اور اس خطاب کا ریکارڈ الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا سے طلب کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چودھری کے بیانات کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے انھیں مسلم لیگ ن کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جیو نیوز شو ’کیپیٹل ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کر سکتا ہے جس میں عمران خان کو چھ ماہ قید، جرمانے اور پانچ سال کے لیے نااہلی کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    اپنے بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے ’تمام فیصلہ جات آئین اور قانون کی روشنی میں کیے جاتے ہیں۔۔۔ بعض افراد کی طرف سے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حقائق کے برعکس یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصلے انفرادی طور پر کیے جاتے ہیں۔‘

    ’الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کرتا رہے گا۔‘

  20. وزیر اعظم شہباز شریف کی تین روزہ دورے پر سعودی عرب آمد

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہPMO

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطحی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مدینہ آمد پر شہباز شریف کا استقبال گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلی سعودی حکام کے ہمراہ کیا۔

    وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود ہیں۔

    وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہPMO

    بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

    شیڈول کے تحت وہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

    ’اس موقع پر دونوں دوست ممالک باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔‘