عمران خان نے اپنی منفی سیاست سے دوست اسلامی ممالک سے بھی تعلقات خراب کیے: مریم اورنگزیب
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا گھڑی کے علاوہ عمران خان اپنے ہمراہ ایک 15 کروڑ مالیت کی بی ایم ڈبلیو اور ایک پستول بھی لے گئے، ادھر سابق وزیِر اعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پر 40-45 ارب کے 16 مقدمات چل رہے ہیں اور انھیں خدشہ ہے کہ ان مقدمات کا ریکارڈ غائب کر دیا جائے گا۔
لائیو کوریج
پرویز الہی: وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب تو ہوا ہی نہیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب متنازع نہیں بلکہ ’یہ تو ہوا ہی نہیں۔ مہمانوں کی گیلری میں کبھی الیکشن نہیں ہوا۔‘
وہ کہتے ہیں کہ کہ الیکشن ہمیشہ ہاؤس کے اندر ہوتا ہے۔
پرویز الہی نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا لیکن عدالت کی جانب سے ’ساری رات شنوائی نہیں ہوئی۔‘
’سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔‘
نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹیفیکشن جاری
،تصویر کا ذریعہGovt of Punjab
تحریک انصاف کا حمزہ شہباز کے حلف کو تسلیم کرنے سے انکار
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف کو مسترد کیا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاوس کے گراونڈ پر قبضہ کر کے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلی کہلوانا شروع کر دیا۔
’اس عمل کو کون مانے گا۔‘
تحریک انصاف کسی رحم کی مستحق نہیں: مریم نواز
،تصویر کا ذریعہPMLN
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عدالتوں کے احکامات کو ہوا میں اڑایا اس لیے ’ ان سب کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے پھینکنا چاہیے۔ یہ کسی رحم کے مستحق نہیں۔‘
انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئین و قانون کو پاؤں کے نیچے کچلا۔
حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پنجاب کے عوام کا حق ہے جو انھیں ملا ہے۔‘
’جتنے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے۔ پنجاب کے عوام کو ریلیف دیں گے، آپ کو فرق نظر آئے گا۔‘
مریم اورنگزیب: آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کے دروازے کھلیں گے
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, حمزہ شہباز نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا
،تصویر کا ذریعہPTV
گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ صوبے کے 21ویں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔
بریکنگ, حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری شروع
،تصویر کا ذریعہPTV
نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز گورنر ہاؤس لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی تقریب حلف برداری ہونے جا رہی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔
حمزہ شہباز کا حلف مزید آئینی بحران پیدا کرے گا: عثمان بزدار کی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس کے اعلامیے میں گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’گورنر پنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف صوبے میں مزید آئینی بحران پیدا کرے گا۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل ابھی زیر سماعت ہے۔‘
’بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔ انتظامیہ فریق نہ بنے۔ پولیس کے ذریعے گورنر ہاؤس پر چڑھائی اور قبضہ اور فسطائیت نہ کرے۔‘
اس میں کہا گیا کہ ’کابینہ کا اج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا ہے۔ اجلاس کی آئینی اور قانونی حیثیت مسلمہ ہے۔ کابینہ نے حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازع اور غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لئے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے۔ عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔‘
’پنجاب میں آئینی بحران نہیں، اسے پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے‘, سابق اٹارنی جنرل
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد حکومتی مشینری کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفی منظور ہوچکا ہے اور اس کے بعد ہی وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوا۔ ’گورنر کے پاس اختیار نہیں تھا کہ منظور شدہ استعفے پر آئینی اعتراض لگا کر اسے بحال کریں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ذمہ داری پنجاب کے اعلیٰ حکام پر ہے جو وہ کر رہے ہیں۔‘
عرفان قادر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ ایک ہی ہے لیکن تین مختلف ادوار میں آیا۔ ’عدالت کو ایک ہی فیصلہ دینا چاہیے تاکہ باقی دو کی نوبت نہ آتی تھا۔‘
تاہم انھوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں کوئی آئینی بحران نہیں ہے مگر اسے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ کوئی تیسری قوت مداخلت کرے لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
’بیرونی سازش‘ پر کمیشن بنایا جائے، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
،تصویر کا ذریعہGetty Images
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ امریکی دھمکی کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور صدرِ مملکت عارف علوی کو خط لکھے ہیں۔
ان میں عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سفیر کی جانب سے اس ملاقات سے متعلق بھجوائی گئی تمام تفصیلات ایک خفیہ مراسلے کی شکل میں آپ کے پاس موجود ہیں۔ ’خفیہ مراسلے کی رپورٹ میں امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ کی گفتگو واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔
آخری کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت اس نتیجے پر پہنچی کہ مراسلے کے مندرجات میں سازش کے آثار نمایاں ہیں۔ اس سازش کا مقصد مجھے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانا تھا۔‘
چئرمین پاکستان نے کہا کہ ’یہ ایک نہایت سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے۔ اس کے نتیجے میں میری حکومت کو سازش پر مبنی تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے چلتا کیا گیا۔ خفیہ مراسلے میں درج اس سازش کے باعث ڈپٹی سپیکر نے معاملے کی مکمل تحقیقات تک تحریک عدمِ اعتماد پر کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت نہ دی۔‘
وہ پوچھتے ہیں کہ ’اس تحریک عدمِ اعتماد پر رائے شماری سے قبل کیا عدالتِ عظمیٰ کو مراسلے کے مندرجات کا جائزہ نہیں لینا چاہیے تھا؟‘
’لازم ہے کہ چیف جسٹس مراسلے کے بیرونی سازش پر مشتمل مندرجات کا جائزہ لیں۔ عدالتِ عظمیٰ کے لیے میموگیٹ کی نظیر موجود ہے۔ عدالتِ عظمیٰ سازش کے کرداروں کے تعین کے لیے کمیشن بنائے جو کھلے عام معاملے کی تحقیقات کرے۔ عوام سچ جاننا اور تبدیلئ اقتدار کی بیرونی سازش
میں ملوث کرداروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’ایوانِ صدر اور عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے معاملے پر خاموشی سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔ ووٹ کی پرچی سے پانچ سالہ حکومت منتخب کرنے کے اپنے جمہوری حق پر بیرونی سازش کی شکل میں پڑنے والے ڈاکے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’عوام حصولِ انصاف کے لیے عدالتِ عظمیٰ و سربراہِ ریاست کی جانب نظریں لگائے ہوئے ہیں۔ صدرِ مملکت اور چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔‘
عطا تارڑ: ’حمزہ شہباز کا حلف آج ہوگا اور ہر حال میں ہوگا‘
،تصویر کا ذریعہTWITTER
رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج آئین و قانون کے مطابق اور عدالتی حکم کے تحت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے حلف لیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل چھ کا کیس جو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف بن رہا ہے اس میں ایک مزید چیز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ’ایف آئی اے کے تحت آرٹیکل چھ کا پرچہ درج کیا جائے گا۔‘
انھوں نے ’عدالتوں پر حملوں‘ اور ان پر ’مداخلت کے الزام‘ کی مذمت کی ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’حلف آج ہوگا اور ہر حال میں ہوگا۔ حمزہ شہباز آج وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ جائیں گے۔ سب سے پہلے لا اینڈ آرڈر کی میٹنگ ہوگی۔ دوسرا اجلاس ڈیزل کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے ہوگا۔‘
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ’ان غیر آئینی اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔‘
’آج صرف وزیر اعلیٰ کا حلف ہے اور آئندہ مرحلے میں کابینہ تشکیل کی جائے گی اور ان سے حلف لیا جائے گا۔‘
فواد چوہدری کی گورنر ہاؤس پر ’غیر قانونی قبضے‘ کی مذمت
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس لاہور پر ’غیر قانونی قبضے‘ کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’صوبائی انتظامیہ نے اس ضمن میں آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔‘
عدالت کا اختیار ہے کہ آئینی تقاضے پورے کیے جائیں، رانا ثنا اللہ
،تصویر کا ذریعہPTV
پنجاب میں آئینی بحران پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا جو شخص منتخب ہوجائے تو انتظامیہ آئینی و قانونی طور پر ان کی رائے دیکھتی ہے۔
انھوں نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اسمبلی کا اجلاس عدالت کے حکم پر بلایا گیا، ڈپٹی سپیکر وہاں موجود تھے (مگر) پرویز الہیٰ نے منصوبہ بندی کے تحت ہنگامہ آرائی کی۔ عدالت کے حکم پر انتظامیہ نے مداخلت کی۔‘
وہ کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز نے اسمبلی کی اکثریت حاصل کی جسے تحریک انصاف کی جانب سے چیلنج نہیں کیا گیا۔
’صدر عمران خان سے پوچھے بغیر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے۔ عدالت کی ذمہ داری اور اختیار ہے کہ آئینی تقاضے پورے کیے جائیں۔‘
شہباز گل: گورنر پنجاب نے غیر آئینی اقدام معطل کیا
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ’آئین میں واضح لکھا ہوا ہے کہ وزیراعلی کا استعفی ہاتھ سے لکھا ہوگا اور گورنر کے نام ہوگا۔‘
’عثمان بزدار کا استعفی نہ ہی ہاتھ سے لکھا تھا اور نہ ہی گورنر کے نام تھا۔ گورنر چیمہ نے اس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے باضابطہ قانونی رائے لی اور اس کی روشنی میں غیر آئینی اقدام معطل کر دیا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
’تحریک انصف آئین کی پاسداری کرے گی‘, یاسمین راشد، رہنما پی ٹی آئی
،تصویر کا ذریعہFACEBOOK\DRYASMEENRASHIDOFFICIAL
رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت آئین کی پاسداری کرے گی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آج صبح گورنر پنجاب کی جانب سے ان کا استعفیٰ مسترد کیے جانے کے بعد کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد سابقہ وزرا اس اجلاس کے لیے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچ رہے ہیں۔
’پوزیشن 28 مارچ پر واپس آگئی ہے‘
تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون جو راستہ فراہم کرتا ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔
انھوں نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے عثمان بزدار اور ان کی کابینہ کو بحال کر دیا ہے۔ ’صدر اور گورنر کے اختیارات کو لے لیا گیا ہے۔۔۔ ہائی کورٹ کے پاس اختیار ہے کہ کل کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔‘
انھوں نے کہا کہ پوزیشن 28 مارچ پر واپس آگئی ہے۔
سلمان رفیق: آئین سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں کہ ان کی جماعت کے رکن ہائیکورٹ کے حکم پر نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
انھوں نے پریس ٹاک کے دوران کہا کہ ’آئین سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ اپنے گھر بیٹھ کر حکومت اور کابینہ بحال کی گئی۔ صوبہ وزیر اعلیٰ کے بغیر ہے۔‘
’ہر ادارہ آئین کا پابند ہے۔ حلف برداری کی تقریب ضرور ہوگی۔‘
’سب چلے گئے بزدار موجود‘, شہباز گل، رہنما پی ٹی آئی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میں کسی نوٹنکی لیگ کا درباری نہیں کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کہ ہر غیر آئینی اور غیر قانونی کام پر بس ٹھپے لگاتا رہوں۔‘
’اگر الیکشن ہوتا تو حلف بھی ہوجاتا۔۔ ۲۶ سال سے وضع داری اور اصولوں پر سیاست کی ہے۔‘
پرویز الہیٰ کا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ، جو وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کریں گے۔
گذشتہ شب دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کوئی انتخاب نہیں ہوا لہذا وہ عدالت سے انصاف مانگنے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب بھی آئین کی حدود میں کام کر رہے ہیں۔
پرویز الہیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’اگر عدالتیں صبح کھلتی ہیں تو ہمارے وکلا عدالت جائیں گے۔‘
انھوں نے اس فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب اس کے خلاف اقدامات کریں گے اور یکطرفہ فیصلہ ممکن نہیں ہوگا۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’پاکستان میں عدالتیں 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ میں نے سینیئر صوبائی قیادت پی ٹی آئی (کم از کم 17 ایم پی ایز) کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنے وکلا کے ساتھ درخواست جمع کرانے کی کوشش کی جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ امید ہے کہ لاہور ہائی کورٹ صبح سے پہلے ہماری درخواست سن لے گی۔‘
عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج متوقع, گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کردیا
صوبہ پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج متوقع ہے۔
گذشتہ شب لاہور ہائی کورٹ نے خود ہی نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو آج صبح ساڑھے گیارے بجے حلف لینے کا حکم دے دیا تھا۔
ادھر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو خط لکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، جو اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں، نے آج نو بجے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے دو بار پہلے گورنر کو اپنے کسی نمائندہ کے ذریعے حلف لینے کا کہا تھا اور اس کے بعد صدر مملکت سے بھی کہا تھا کہ وہ کوئی اپنا نمائندہ مقرر کر کے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لے کر آئینی فریضہ ادا کریں۔