’پنجاب حکومت عملی طور ختم ہو چکی‘
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے بعد کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بھی چھٹی ہونے والی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’بزدار حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے روشن امکانات ہیں۔‘
شازیہ مری نے بتایا کہ ’عمران خان نے بزدار سے مل کر عوام کا معاشی قتل عام کیا۔ پنجاب کی عوام کو بزدار کی کرپٹ اور نااہل حکومت سے نجات ملنے والی ہے۔‘
’کٹھ پتلی وزیر اعظم اور روبوٹ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’عمران خان سابق وزیراعظم بن چکے ہیں۔ بزدار بھی سابق بننے والے ہیں۔‘
’عمران خان کے خلاف بزدار وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی سے وجود میں آنے والی وفاقی اور پنجاب حکومت عملی طور ختم ہو چکی۔‘