کورونا وائرس: ایران میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات، نو صوبے ریڈ زون قرار

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک دو لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. ویکسین کی تیاری: امریکہ نجی کمپنی کو 1.6 ارب ڈالر ادا کرے گا

    ویکسین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ کی وفاقی حکومت دوا ساز کمپنی نوواویکس کو کورونا وائرس کی ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں تیار کرنے کے لیے 1.6 ارب ڈالر ادا کرے گی۔

    امریکہ کی طرف سے ویکسین کی تیاری کے لیے دی جانے والی یہ رقم اب تک سب سے زیادہ ہے۔ یہ آپریشن وارپ سپیڈ کے تحت ادا کی جا رہی ہے جس میں وفاقی حکومت نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ویکسین کی تیاری کے لیے شراکت قائم کر رہی ہے۔

    اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق میری لینڈ میں قائم کمپنی نووا ویکس نے آج تک کوئی دوا مارکیٹ میں متعارف نہیں کرائی۔

    امریکی حکام کے مطابق رواں سال کے اواخر میں ویکسین تیار کر لی جائے گی۔

    سی این این کو دیے ایک انٹرویو میں نووا ویکس کے سی ای او سٹینلی ایرک نے کہا تھا کہ امریکی حکومت کے ساتھ معاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ ہماری کمپنی ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ فروری 2021 تک 10 کروڑ خوراکیں بھجوا دی جائیں گی۔

  2. ویکسین کی تاریخ

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔ جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  3. بریکنگ, سندھ میں کورونا سے مزید 42 اموات، 1390 نئے متاثرین

    سندھ، کورونا

    ،تصویر کا ذریعہHealth Department, Sindh

    پاکستان میں صوبہ سندھ کے حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 42 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے میں اب تک کووڈ 19 سے 1,614 اموات ہوئی ہیں۔

    حکام کے مطابق گذشتہ روز 1390 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک کل متاثرین کی تعداد 97,626 ہے۔

    مجموعی طور پر 54,676 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

    متاثرین کے اعتبار سے سندھ پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

    فی الحال کورونا میں مبتلا 652 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 9317 ٹیسٹ کیے گئے۔

  4. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 445 متاثرین، سات اموات

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 445 متاثرین کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد کل متاثرہ افراد کی تعداد 28,681 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ سات افراد کووڈ 19 سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک صوبے میں 1045 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز 717 افراد کی صحتیابی کے ساتھ اب صوبے میں کورونا سے کل 17,266 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  5. اسرائیل: کورونا کے متاثرین بڑھنے کے بعد محکمہ صحت کی سربراہ مستعفی

    اسرائیل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسرائیل میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین میں اضافے کے بعد محکمہ صحت کی سربراہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    وبائی امراض کی ماہر ڈاکٹر سیگل نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام نے قبل از وقت لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’وبا کی پہلی لہر سے نمٹنے کے دوران کامیابی ملی لیکن اسے وسیع پیمانے پر معاشی بحالی نے رد کر دیا۔‘

    اسرائیل نے اپریل میں لاک ڈاؤن کیا تھا۔ اس کے بعد اگلے ماہ تک یومیہ متاثرین کی تعداد 20 رہ گئی تھی۔

    لیکن سکول اور کاروبار کھلنے کے بعد وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی۔ گذشتہ ہفتے کے دوران نئے یومیہ متاثرین کی تعداد 10 ہزار تک چلی گئی تھی۔

    پیر کو وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ حکومت کو مکمل لاک ڈاؤن سے گریز کرنے کے لیے ’محدود اقدامات‘ کرنے ہوں گے۔

  6. گھر میں خود ماسک بنانے کا طریقہ

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کیا آپ جانتے ہیں کہ گھر میں موجود اشیا کی مدد سے ماسک بنائے جا سکتے ہیں ۔ اس ویڈیو میں ماسک بناؤ مہم کے ڈائریکٹر عدن علی آپ کو باآسانی ماسک بنانا سکھائیں گے۔

  7. بریکنگ, برازیل کے صدر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت

    برازیل کے صدر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے اعلان کیا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انھوں نے پیر کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انھیں ’ہلکا سا فلو ہے‘ اور یہ کہ وہ اس سے صحتیاب ہوجائیں گے۔

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان میں بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انھوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    برازیل امریکہ کے بعد کووڈ 19 کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ یہاں 65,000 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ اب تک 1,623,284 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  8. ’اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ 73 فیصد افراد صحتیاب‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ضلعی صحت کے آفیسر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے متاثرہ 73 فیصد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ فی الحال 27 فیصد متاثرین زیر علاج ہیں۔

    یاد رہے کہ اب تک اسلام آباد میں 13557 افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ ان کے مطابق اب میں سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 9941 ہے۔

    شہر میں کووڈ 19 سے کل 140 اموات ہوئی ہیں۔

  9. امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اوسط عمر 15 سال کم ہو گئی

    امریکہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اوسط عمر وبا کے ابتدائی مرحلوں کے مقابلے میں تقریباً 15 سال کم ہو گئی ہے۔

    کیلیفورنیا، ایریزونا، فلوریڈا اور ٹیکساس جیسی ریاستوں سے آنے والی رپورٹیں ڈاکٹر فاؤچی کے بیان کی تصدیق کرتی ہیں جہاں زیادہ تر نئے متاثرین وہ نوجوان ہیں جنھوں نے سماجی دوری کی ہدایات کی خلاف ورزی کی یا ان کی ایسی نوکریاں تھیں جن کی وجہ سے انھیں فرنٹ لائن پر رہنا پڑتا تھا۔

    ڈاکٹر فاؤچی نے سوموار کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’انفیکٹ ہونے والے افراد کی اب اوسط عمر کچھ مہینے پہلے کے مقابلے میں 15 سال چھوٹی ہے، خصوصاً اس وقت جب نیو یارک، نیو اورلیئنز اور شکاگو بہت بری طرح متاثر ہو رہے تھے۔‘

    فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس نے سوموار کو کہا تھا کہ ریاست میں ہسپتال میں داخل کرانے والے مریضوں کی اوسط عمر اب 33 سال ہے۔ مارچ اور اپریل میں جن مریضوں میں یہ مرض تشخیص ہوا تھا ان میں سے اکثر کی عمر 50 اور 60 کی دہائی میں تھی۔

  10. طویل وقفے کے بعد دبئی میں سیاحوں کی آمد بحال

    دبئی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    دنیا بھر میں سیاحت کے لیے مشہور متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی منگل سے غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھل چکا ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہاں آمد پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے ساتھ پاسپورٹ پر ’ویلکم‘ سٹیکر لگایا جا رہا ہے۔

    تقریباً چار ماہ کی بندش کے بعد حکام سیاحت کی صنعت بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ دبئی آمد پر پاپسپورٹ کے سٹیکر پر لکھا جا رہا ہے کہ ’آپ کو اپنے دوسرے گھر آمد پر خوش آمدید۔‘

    ایئر پورٹ پر تمام عملے نے حفاظتی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ وینڈنگ مشینوں سے حفاظتی سامان خریدا جاسکتا ہے۔

    ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 324 اموات جبکہ 52,068 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ وبا کے بحران سے غیر ملکی ملازمین اور کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    آنے والوں سیاحوں کے لیے لازم ہے کہ آمد سے قبل چار دن تک ہونے والے منفی ٹیسٹ پیش کریں۔ اور یہاں آ کر خود ساختہ تنہائی اختیار کریں جس کے بعد انھیں کلیئر کیا جائے گا۔

    دبئی میں گرمیاں ختم ہونے کے بعد اکتوبر سے سیاحت اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ ہر سال یہاں لاکھوں سیاح سیر کے لیے آتے ہیں۔

  11. امریکہ: نئے ویزہ قوانین سے کتنے غیر ملکی طالب علم متاثر ہوں گے؟, شروتی مینن، بی بی سی ریئلٹی چیک

    امریکی یونیورسٹی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    کورونا وائرس کی وبا کے بعد امریکہ میں زیادہ تر یونیورسٹیوں کے مکمل آن لائن ٹیوشن پڑھانے کے فیصلے کے بعد غیر ملکی طالب علموں کو کہا گیا ہے کہ اگر تعلیم کے لیے ان کا یونیورسٹیوں میں ذاتی طور پر رہنا ضروری نہیں ہے تو وہ واپس اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔

    سو امریکہ کے امیگریشن اینڈ کسٹم اینفورسمینٹ کی طرف سے اعلان کے بعد کتنے طالب علم اس سے ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتے ہیں؟

    یہ حکم نامہ اکیڈمک سٹڈی کے لیے جاری کیے گئے مخصوص قسم کے ویزوں پر لاگو ہوتا ہے۔ امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس اس طرح کے 3 لاکھ 73 ہزار ویزے جاری کیے گیے تھے۔

    انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن (آئی آئی ای) کے مطابق امریکہ میں 2018-19 میں 10 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی طالب علم گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کورسز کر رہے تھے۔ یہ تقریباً ملک میں کل طلبہ برادری کا 5.5 فیصد بنتا ہے۔

    ان میں سے تین چوتھائی کے برابر ایشیا سے ہیں، 48 فیصد چین سے جبکہ 26 فیصد کا تعلق انڈیا سے ہے۔

    آئی آئی ای کا کہنا ہے کہ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے مطابق بین الاقوامی طالب علم ملک کی معیشت میں 45 ارب ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں۔

    پاکستانی طلبہ بھی مشکلات کا شکار

    پاکستانی طلبہ بھی مشکلات کا شکار

    ،تصویر کا ذریعہOpen Doors 2019

    دوسری طرف تاحال یہ غیر واضح ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کتنے طلبہ اس حکم سے متاثر ہوں گے۔

    پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی فروری کی ایک پریس ریلیز کے مطابق تقریباً آٹھ ہزار پاکستانی طلبہ امریکی کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

    اوپن ڈورز 2019 نامی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا شمار ان 25 ممالک میں ہوتا ہے جہاں سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ طلبہ امریکی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

  12. ماسک پہنتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    جیسے جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی ہو رہی ہے، دنیا بھر میں پہلے سے زیادہ لوگ اپنی حکومت کے مشوروں کے تحت ماسک پہن رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ماسک صرف اس صورت میں موثر ثابت ہوتے ہیں جب مناسب طریقے سے پہننے کے ساتھ بار بار ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔

    ماسک پہنتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ یہ جاننے کے لیے دیکھیں یہ ویڈیو

  13. شبلی فراز: وزیر اعظم نے لوگوں سے عید پر اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے

    شبلی فراز: وزیر اعظم نے اپیل کی ہے کہ لوگ عید پر اپنے گھر رہیں

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کے ترجمان شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے پیش نظر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز بنائے ہیں۔ ’ضلعی انتظامیہ کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ عید کی آمد تک حفاظتی تدابیر سختی سے یقینی بنائیں۔‘

    منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عید الاضحی اپنی رہائش گاہ پر منائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے عید منائیں اور اجتماعات سے گریز کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

    ’وزیر اعظم کی حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے وائرس سے سب سے کم متاثر ہوا ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زمینی حقائق کے مطابق حکمت عملی سے کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

  14. کینیا میں سکول اب 2021 میں ہی کھل سکیں گے

    کینیا، سکول، تعلیم

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    افریقی ملک کینیا کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری سکول اب اگلے سال یعنی 2021 میں ہی کھل سکیں گے۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ تمام طلبہ اپنی موجودہ کلاس میں ہی تعلیم جاری رکھیں گے۔

    وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ رواں سال پرائمری اور سیکنڈری کے طلبہ کے سالانہ امتحانات نہیں ہوں گے۔ یہ امتحانات عام طور پر ہر سال اکتوبر اور نومبر میں رکھے جاتے ہیں۔

    تاہم کالج اور یونیورسٹیاں سخت ہدایات کے ساتھ ستمبر میں دوبارہ کھول دی جائیں گی۔ صرف ان اداروں کو کھلنے کی اجازت دی جائے گی جو ہدایات پر عمل کریں گے۔

    مارچ میں کورونا کے ابتدائی متاثرین سامنے آنے کے بعد کینیا میں سکول بند کر دیے گئے تھے۔

    ملک کے صدر نے پیر کو تین ممالک کے ساتھ سرحدیں کھول دی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان ممالک کے ساتھ سرحدیں بند کر دی گئی تھیں۔

    انھوں نے اس کے بعد وزارت تعلیم کو 24 گھنٹوں میں ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

  15. سپین: اجتماعی مدافعت کے تصور پر شک کا اظہار

    سپین

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    سپین میں ہونے والی ایک تحقیق میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اجتماعی مدافعت کی امکانیت یا عمل پذیری پر شکوک کا اظہار کیا گیا ہے۔

    میڈیکل جرنل لانسیٹ میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق 60 ہزار سے زیادہ افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق میں پتہ چلا کہ سپین کی صرف 5 فیصد آبادی نے ہی اینٹی باڈیز پیدا کی ہیں۔

    اجتماعی مدافعت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب وائرس سے بہت زیادہ افراد متاثر ہوتے ہیں اور اس کا مزید پھیلاؤ رک جاتا ہے۔

    بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے 70 سے 90 فیصد آبادی میں مدافعت کا ہونا ضروری ہے۔

    ساحلی علاقوں میں کووڈ۔19 کی اینٹی باڈیز کی موجودگی 3 فیصد سے کم تھی، لیکن سپین کے دوسرے علاقوں میں جہاں وبا بہت پھیلی ہوئی تھی یہ بھی زیادہ تھی۔

    تحقیق کے مصنفین کے مطابق ’سپین میں کووڈ۔19 کے زیادہ اثر کے باوجود پھیلاؤ کے اندازے کم رہے جو صاف طور پر اجتماعی مدافعت مہیا کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔‘

  16. پاکستان: ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6392 بار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہوئی‘

    پاکستان: ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6392 بار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہوئی‘

    ،تصویر کا ذریعہDC Lahore

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6392 بار حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔‘

    بیان میں مزید کہا گیا کہ: ’604 سے زائد بازار، دکانیں، ایک صنعتی یونٹ اور1001 ٹرانسپورٹرز کو جرمانہ یا سیل کیا گیا۔‘

    ’صوبائی حکومتیں، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد صحت کے رہنما اُصولوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے کورونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔‘

    فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 1925 مرتبہ ہدایات کی خلاف ورزی ہوئی جس دوران 324 بازار یا شاپس جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 531 کاروبار سیل کیے گئے۔

  17. امریکہ: وبا نے پھر زور پکڑ لیا، معمولات زندگی کی بحالی تاخیر کا شکار

    امریکہ، کورونا، ماسک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کے اقدامات اس وقت روک دیے گئے جب عالمی وبا نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیا۔

    میامی ان جگہوں میں سے ہے جہاں بحالی کے منصوبے کو مؤخر کر دیا ہے اور نئی سختیاں نافذ کی گئی ہیں۔ پیر کو میامی میں ریستوران کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی لگا دی گئی جبکہ جِمز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    کیلیفورنیا، ٹیکساس اور فلوریڈا ان دو درجن ریاستوں میں شامل ہیں جہاں گذشتہ دنوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے متاثرین میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    کیلیفورنیا میں گذشتہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال داخلے کی شرح میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکساس کے حکام کے مطابق بعض علاقوں میں مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں بستر ختم ہوچکے ہیں۔

    امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ: ’یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہمیں عوام سے جلد مخاطب ہونا پڑے گا۔۔۔ دوبارہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔‘

    کالج اور یونیورسٹیوں دوبارہ کھولنے کے منصوبے بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

    امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 29 لاکھ متاثرین اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

  18. کووڈ 19: ٹیسٹنگ کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    دنیا بھر میں مختلف ممالک الگ الگ طریقوں سے لوگوں کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے اور متاثرین کی تعداد کے بارے میں معلوم ہوسکے۔ اس ڈیجیٹل ویڈیو میں آپ جان سکتے ہیں کہ ٹیسٹنگ کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے۔۔۔

  19. ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی یومیہ تعداد

    ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی یومیہ تعداد

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ایران میں محکمہ صحت نے منگل کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز کورونا وائرس سے سب سے زیادہ یومیہ اموات ہوئی ہیں۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایرانی حکام کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ پیر کو کووڈ 19 سے 200 افراد ہلاک ہوئے۔ سنیچر کو یہ تعداد 163 تھی۔

    اب تک ایران میں کورونا وائرس سے کل 11,931 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ کورونا سے 245,688 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    اپریل کے وسط میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے متاثرین اور اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ایران ان ممالک میں شامل ہے جو عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے پیں۔ وبا کی انتہا کے دوران 4 اپریل کو ایران میں 158 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے تھے۔

  20. وائرس میں اضافہ: میلبورن میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کا اعلان

    میلبورن

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کے متاثرین میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے بعد اس کے 50 لاکھ رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ چھ ہفتے کے لیے گھروں میں واپس چلے جائیں۔

    وکٹوریہ سٹیٹ کے وزیرِ اعظم ڈینیئل اینڈریوز نے ریاست میں وائرس کے 191 مریض سامنے آنے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔ یہ عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    ریاست کی اپنے ہمسائیوں، نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا، کے ساتھ سرحدیں چند گھنٹوں میں بند کر دی جائیں گی۔

    آسٹریلیا نے ابھی تک وائرس کے 9 ہزار متاثرین اور 106 ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں۔

    تقریباً سبھی نئے متاثرین وکٹوریا میں سامنے آئے ہیں۔

    متاثرین میں اضافے سے پہلے ریاست پابندیوں میں بدستور نرمی لا رہی تھی۔

    اس میں اب سینکڑوں متاثرین ہیں جبکہ دوسری آسٹریلوی ریاستوں میں انفیکشنز کے کم مریض ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

    نئی پابندیاں کیا ہیں؟

    لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں گے اور صرف ضروری کاموں کے لیے ہی باہر نکل سکیں گے جیسا کہ کام پر جانا، ورزش اور خوراک یا دیگر ضروری اشیا کی شاپنگ وغیرہ۔

    تعلیم زیادہ تر آن لائن ہو گی اور ریستوںرانوں کو ایک مرتبہ پھر صرف ’ٹیک اوے‘ کے لیے اجازت ہو گی۔

    یہ اقدامات بدھ سے لاگو ہو جائیں گے۔

    لاک ڈاؤن صرف میلبورن اور ایک شمالی علاقے مچل شائیر میں لگے گا، لیکن پوری ریاست کو ہمسائہ ریاستوں سے سیل کیا جا رہا ہے۔

    پولیس اور فوجی سرحدی کراسنگز پر موجود ہوں گے اور لمبی سرحدوں کی نگرانی ڈرونز اور ہوائی جہازوں سے کی جائے گی۔