پاکستان میں اموات میں فی 100 اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 505 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں شرح اموات دو اعشاریہ تین فیصد ہے اور اموات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اوپر دیے گئے گراف کی مدد سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں پہلی ہلاکت 18 مارچ کو ہوئی جس کے بعد 100ویں ہلاکت اگلے ماہ کی 14 تاریخ کو ہوئی۔ یعنی پہلی اور 100ویں ہلاکت میں 27 دن کا وقفہ تھا۔ تاہم اب یہ وقفہ سکڑ کر تین سے چار دن کا رہ گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اموات کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبرپختونخوا ہے جہاں اب تک 185 اموات ہو چکی ہیں۔









