بہترین لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا: بلاول

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 535 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں پہلی مرتبہ تقریباً 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 40 کے ساتھ سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. پنجاب میں اربن ڈویلپمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کو دفاتر کھولنے کی مشروط اجازت

    letter

    ،تصویر کا ذریعہGovt. of Punjab

    پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باوجود اربن ڈویلپمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کو دفاتر کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

    اربن ڈویلپمنٹ کے تمام ذیلی اداروں جن میں ایل ڈی اے، ایف ڈی اے، آر ڈی اے، جی ڈی اے اور ایم ڈی اے شامل ہیں کو دفاتر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں پنجاب امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020 کے تحت سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے خط میں ہدایت کی ہے کہ تمام دفاتر میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی سماجی فاصلے، ذاتی صفائی، کام کرنے کی جگہ، ضرورت کے مطابق ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے، دفاتر میں اجلاس سے پہلے، دوران اور بعد میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

  2. کوئٹہ کے صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص, 50 صحافیوں کے نمونے تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے

    quetta

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کوئٹہ میں دو نجی ٹی وی اداروں کے چھ رپورٹروں اور دیگر کارکنوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کوئٹہ میں الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    یہ ٹیسٹ کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر محکمہ صحت کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔

    اس سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں پہلے روز پچاس کیمرہ مین اور رپورٹروں کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لیے لیباریٹری بھیجوا دیے گئے ہیں۔

    صحافتی تنظیموں کے مطابق پہلے مرحلے میں کیمرہ مین اور رپورٹروں کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ اس کے بعد دوسرے کارکنوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    متاثرہ کارکنوں میں دو خواتین کارکن بھی شامل ہیں۔

  3. این سی او سی اجلاس: تمام صوبوں کی ٹرین سروس کی بحالی کی مخالفت

    train

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تاہم سندھ سمیت تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کی ہے۔

    بی بی سی کی نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

    سندھ حکومت نے تجویز دی کہ مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے بجائے انھیں مرحلہ وار بحال کیا جائے اور دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج یعنی بدھ کے روز قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے لیکن چند ارکان کی غیر موجودگی کے باعث آج اجلاس نہیں ہو سکا۔ اب یہ اجلاس کل متوقع ہے۔

    سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں چھوٹی مارکیٹس کھولنے اور بڑے شہروں میں تجارتی مراکز فی الحال نہ کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ سندھ حکومت نے عیدالفطر کے لیے بھی ایس او پیز بنانے کی تجویز دی ہے۔

    دوسری جانب سندھ حکومت نے اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائیں گی۔

    لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے متعلق صوبوں کی تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہو گا۔

  4. پاکستان میں متاثرین کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی, پاکستان میں کل متاثرین: 23276 | اموات: 535 | صحتیاب: 6291

    پاکستان

    پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث متاثرہ افراد کی کل تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    اب تک ملک میں 535 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 6291 افراد اب تک صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    آج صوبہ سندھ میں 451، پنجاب میں 273 اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشیمر میں دو نئے مریض سامنے آ چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں مزید نو اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

  5. بریکنگ, گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن میں مشروط نرمی، ماسک کا استعمال لازمی قرار

    گلگت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات شمس میر کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے لاک ڈاؤن کے تیسرے فیز کا اعلان کیا ہے اور اس کو سمارٹ لاک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    صحافی محمد زبیر خان سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن میں حکومت کے لازمی ایس او پی کے مطابق ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’خواتین، بچوں اور ضعیف العمر افراد کی مارکیٹس میں کم سے کم آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘

    انھوں نے بتایا کہ 10 مئی کے بعد ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر جرمانہ کیا جا سکے گا، اس جرمانے سے ماسک عوام کو دیں گے۔

    احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بتاتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بازار اور مارکیٹس میں بھیڑ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    تمام کاروبار سمارٹ لاک ڈاون کے شیڈول اور ڈسپلن میں مطابق عمل کریں گے اور تاجران سے گزارش ہے کہ وہ ان قوائد پر عملدرآمد کرائیں۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا ہو سکتی ہے۔

  6. بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے زیِر انتظام کشمیر

    ،تصویر کا ذریعہM.A Jarral

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ضلع مظفرآباد کے ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعید کے مطابق سعودی عرب سے سفر کرنے والے دو بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

    انھوں نے صحافی ایم اے جرال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کا تعلق ہٹیاں سے ہے جن کی عمر 5 اور 14 برس ہے جنھوں نے اپنی والدہ اور دادی کے ہمراہ سعودی عرب سے سفر کیا ہے۔

    ان کے مطابق دونوں بچوں اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والی فیملی کی دو خواتین کو آئیسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خاندان کے اراکین کے بھی ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

    حکام کے مطابق اس خطے میں کورونا وائرس کا مزید ایک مریض صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا ہے جس کے بعد یہاں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

  7. بریکنگ, کورونا وائرس: سندھ میں 451 نئے مریض، مزید نو اموات, صوبہ سندھ میں متاثرین: 8640 | اموات: 157 | صحتیاب: 1731

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 3671 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد صوبے میں کیے ٹیسٹس کی تعداد 72544 ہو چکی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے 451 نئے مریض کل ٹیسٹس کا 12 اعشاریہ تین فیصد ہے۔

    اس طرح صوبے میں کل کیسز کی تعداد 8640 ہے جبکہ 1731 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    اب تک صوبے میں شرح اموات ایک اعشاریہ آٹھ فیصد ہے۔

    اسی طرح اس وقت صوبے 5528 گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، 1721 حکومت کے زیرِ انتظام آئسولیشن مراکز میں جبکہ 503 ہسپتالوں میں ہیں۔

    وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ ہسپتالوں میں موجود 503 افراد میں سے 89 انتہائی نگہداشت یونٹس میں ہیں جبکہ ان میں سے 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  8. کورونا وائرس مختلف سطحوں پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟

    disinfect

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جیسے جیسے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے، ہمارا سرفیسز یعنی کسی بھی چیز کی سطح جیسے کہ ٹیبل یا دروازے کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔

    اب عوامی مقامات پر بہت سے مناظر عام ہو گئے ہیں جیسے کہ لوگوں کا دروازے اپنی کہنیوں سے کھولنے کی کوشش کرنا، ٹرین کا سفر کرتے ہوئے کسی ہینڈل کو نہ پکڑنا، دفاتر میں ہر روز ملازمین کا اپنی میزوں کو صاف کرنا۔

  9. پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کے لیے طورخم بارڈر ایک روز کے لیے کھول دیا گیا

    govt

    ،تصویر کا ذریعہKP Govt

    پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کے لیے پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا جہاں سے سینکڑوں افغان شہری بارڈر کراس کرکے افغانستان داخل ہو گئے۔

    Govt

    ،تصویر کا ذریعہKP Govt

    انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے تحت سرحد کھول دی گئی۔

    بارڈر ایک دن کے لئے کھلا رہے گا۔ پاکستان میں پھنسے تمام افراد آج طورخم سرحد کراس کر سکیں گے۔

    Govt

    ،تصویر کا ذریعہKP Govt

  10. لاک ڈاؤن کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کریں گے: اجمل وزیر

    ajmal

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہاں کہ کچھ سفارشات ہمارے صوبے کی جانب سے بھی رکھی جائیں گی جو ہمارے صوبے میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے حساب سے ہوں گی۔

    انھوں نے کہا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اور جلد یہ تعداد دو ہزار سے زیادہ ہو جائے گی۔

  11. مری: مال روڈ پر مشہور پوسٹ آفس کی عمارت کو ’ڈس انفیکٹ‘ کرنے کی مناظر

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. ’خیرپور کے آئسولیشن مرکز میں 20 وینٹی لیٹرز موجود‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    صوبہ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق ضلع خیرپور میں جو آئسولیشن مرکز قائم کیا گیا ہے اس میں 20 وینٹی لیٹرز کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے موجود ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کے مطابق اب تک خیرپور میں 238 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 123 صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  13. کورونا وائرس سے متعلق بی بی سی اردو کا مُختصر دورانیے کا خصوصی بُلیٹن

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  14. سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد لوگوں کو اس وبا سے بچانا ہے: عثمان بزدار

    usman

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے عوام پر زور دیا ہے کہ کوروناوائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گھر پر رہنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خود اور دوسروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔

    انھوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد لوگوں کو اس وبا سے بچانا اور محفوظ رکھنا ہے۔

  15. وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں شرکت

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں لاک ڈاؤن سے متعلق اتفاق رائے سے فیصلے ہوں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ تمام صوبوں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز دیں گے اور ان تجاویز کے مطابق سفارشات مرتب کر کے قومی سطح پر فیصلے کیے جائیں گے۔

    ایسے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وبا سے بچانا بھی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لاک ڈائون سے فائدہ ہوا ہے لیکن اموات کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

  16. صوبہ سندھ میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں کمی کی کیا وجہ ہے؟

    سندھ

    صوبہ سندھ میں گذشتہ تین روز سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    گذشتہ ہفتے سندھ میں ٹیسٹنگ کی تعداد صوبہ پنجاب سے زیادہ تھی تاہم گذشتہ تین روز سے اس تعدد ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبے میں 28 اپریل کو ایک دن میں ریکارڈ 4112 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کے اعداد و شمار میں بتدریج کمی کی وجہ لوگوں میں ٹیسٹ کروانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ موجود ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لوگ سماجی دباؤ میں آ کر اس ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت چار ہزار سے زیادہ ہے تاہم جب لوگ ہمارے پاس ٹیسٹ کروانے آئیں گے نہیں تو ہم کیسے ٹیسٹ کریں گے۔

  17. کورونا وائرس کی مقامی منتقلی سے بلوچستان کے 17 اضلاع متاثر

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز سے متائثرہ اضلاع کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

    بلوچستان کے 33 اضلاع میں سے جن نئے اضلاع سے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں لسبیلہ، پنجگور، قلعہ سیف اللہ اور کوہلو شامل ہیں۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ضلع لسبیلہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد نو، پنجگور سے چار، قلعہ سیف اللہ سے تین اور کوہلو سے ایک ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مجموعی 1495 کیسز میں سے مقامی منتقلی کے 1339 کیسز میں سب سے زیادہ کوئٹہ شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 1156 ہے جبکہ باقی 12 اضلاع میں سے ضلع چاغی سے 17، لورالائی سے سات، جعفرآباد سے22، خضدار سے ایک، مستونگ سے 14، خاران سے تین، پشین سے57، نوشکی سے تین، قلعہ عبداللہ سے23، سبی سے نو، زیارت سے آٹھ اور ہرنائی سے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  18. گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا میں ریکارڈ 1422 کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے: تیمور جھگڑا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرِ صحت تیمور سلیم جھ۔گڑا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 1422 ٹیسٹ ہوئے۔

    انھوں نے بتایا کہ اب ہمارا اگلا ہدف یومیہ دوہزار ٹیسٹ کرنا ہے جبکہ ہم چاہیں گے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار ٹیسٹ کر سکیں۔

  19. بریکنگ, کورونا وائرس: پنجاب میں 273 نئے مریض، کل 8693 متاثرین, پنجاب میں کل متاثرین: 8693 | اموات: 156 | صحتیاب: 3086

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہHealth Dept. Punjab

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مزید 273 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 8693 ہو گئی ہے۔

    اب تک صوبے میں 156 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3086 صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    صوبے میں اب تک 106927 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    گذشتہ روز سامنے آنے والے 560 نئے مریضوں میں سب سے بڑی تعداد لاہور کی تھی جہاں 329 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور اس وقت ملک میں3210 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔

    لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں 82 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، فیصل آباد میں 41، راولپنڈی میں 30 جبکہ ملتان میں 20 نئے مریض سامنے آئے۔

  20. لاک ڈاؤن کے دوران گھر بیٹھے ورزش کیسے کی جائے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنی فٹنس کی فکر ہے۔

    بی بی سی نے اس حوالے سے کنگ فو کی ایک قسم "ووشو" کے ماسٹر شہاب لودھی سے بات کی جو گذشتہ دس سال سے ووشو کوچنگ کر رہے ہیں۔

    شہاب ہمیں بتا رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم کیسے آسان ورزش کر کے فٹ رہ سکتے ہیں۔