بہترین لاک ڈاؤن کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا: بلاول
پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 535 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں پہلی مرتبہ تقریباً 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 40 کے ساتھ سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔
لائیو کوریج
بریکنگ, بلوچستان: ایک دن میں 174 افراد میں کورونا کی تصدیق، مجموعی تعداد 1495

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 174 متاثرین سامنے آنے کے بعد صوبے میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 1495ہوگئی ہے۔
کسی ایک دن میں بلوچستان سے رپورٹ ہونے والی متاثرین کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی یومیہ رپورٹ کے مطابق پانچ مئی 2020 کو کورونا کے 863 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 174 مثبت آئے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 11 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دس ہزار ایک منفی آئے۔
صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 16 ہزار 334 ہے، جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 206 ہے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان میں طبی شعبے سے منسلک 519 افراد میں کورونا موجود ہے, ڈاکٹر: 273، نرسیں: 75، دیگر: 171

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کی رپورٹ کے مطابق 4 مئی کی شام 8 بجے تک پاکستان میں طبی شعبے سے منسلک کُل 519 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 273 ڈاکٹر، 75 نرسیں، اور ہسپتال کے دیگر عملے کے 171 افراد شامل ہیں۔
ان میں سے 259 افراد گھروں یا دیگر جگہوں پر خود ساختہ تنہائی میں ہیں، جبکہ 130 افراد ہسپتالوں میں ہیں۔ اب تک ایسے 10 افراد ہلاک اور 120 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طبی شعبے سے منسلک جو افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں، ان تمام 130 کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان میں سے کوئی بھی فرد وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔
عذرا پیچوہو: 'لوگ وقت پر ہسپتال آنے کے بجائے آخری لمحات میں ہسپتال آ رہے ہیں'

سندھ کی صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا کے مریض وقت پر ہسپتال نہیں آ رہے بلکہ سانس کی بہت زیادہ تکلیف ہونے پر آخری لمحات میں ہسپتال آ رہے ہیں۔
اپنے ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس مرض کو چھپا رہے ہیں۔ 'یہ آپ کی حفاظت کا معاملہ ہے، کورونا کے مریض کو یہ بتانے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔'
انھوں نے دیگر امراض مثلاً دمہ، شوگر یا بلڈ پریشر وغیرہ کے مریضوں پر زور دیا کہ وہ فوراً ہسپتال آئیں۔
ڈاکٹر پیچوہو نے کہا کہ کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال اوجھا کیمپس، انڈس ہسپتال، آغا خان ہسپتال اور جناح ہسپتال میں علاج کی مکمل سہولیات موجود ہیں جبکہ سول ہسپتال، ٹراما سینٹر اور ایس آئی یو ٹی میں بھی کورونا کا علاج کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے تاثر کو مسترد کیا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتال میں بستر موجود نہیں، اور کہا کہ اب بھی مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔
بریکنگ, کورونا وائرس: پاکستان میں 85 فیصد متاثرین مرض کی مقامی منتقلی کے شکار ہوئے, محمد زبیر خان، صحافی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اسلام آباد کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی کے کیسز کی تعداد 85 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
21 ہزار سے زائد کورونا متاثرین میں سے 18 ہزار سے زائد مریضوں میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چار مئی کی شام تک ایران سے آنے والے زائرین میں مجموعی طور پر 1433 لوگوں میں کورونا وائرس پایا گیا تھا جو کہ سات فیصد بنتا ہے۔
تبلیغی جماعت میں 3033 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جو کہ 14 فیصد ہے، اور دوسرے ممالک سے آنے والوں میں یہ تعداد 1837 ہے جو کہ نو فیصد بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقامی منتقلی کی شرح 87 فیصد بنتی ہے، جبکہ بلوچستان میں یہ شرح 89 فیصد گلگت بلتستان میں یہ شرح 54 فیصد، اسلام آباد میں سب سے زیادہ 96 فیصد، خیبر پختونخوا میں 84 فیصد، پنجاب میں 81 فیصد، اور سندھ میں 89 فیصد بنتی ہے۔
ایوب ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ایبٹ آباد کے سابق چیف ایگزیکٹو اور ماہر سینہ ڈاکٹر نثار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی کم ٹیسٹنگ کے ساتھ وائرس کا مقامی طور پر 85 فیصد تک پہنچنا خطرے کی گھنٹی ہے، اور یہ اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ وائرس ہماری شہری آبادیوں تک سرایت کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں وزارت صحت اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں 9857 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طورپر 222,404 ٹیسٹ ہوسکے ہیں۔
ڈاکٹر نثار احمد کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔ اگر اس سے متاثرہ مریضوں کو الگ نہیں کیا جائے گا اور ان کی حتمی تعداد کے بارے میں علم نہیں ہوگا تو پھر معاملات زیادہ خراب ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
ان کے مطابق وائرس کو کنٹرول کرنے کے لییے ٹھوس اقدمات کی ضرورت ہوگی جس میں سماجی فاصلے، لوگوں کے رابطے اور ساتھ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر غور بھی شامل ہے۔
گلگت بلتستان: 14 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، متاثرین 386, محمد زبیر خان، صحافی

گگت بلتستان کے محکمہ صحت کے مطابق پانچ مئی کو 14 مزید مریضوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے جس کے بعد گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 386 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے تمام 14 مریضوں میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔
یہاں تین مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 282 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں اب تک صرف تین مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
اس وقت گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 101 ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اس وقت استور سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں پر زیر علاج مریضوں کی تعداد 61 جبکہ دوسرے نمبر پر گلگت ہے جہاں پر زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہے۔
پنجاب: بیرونِ ملک سے آنے والوں کو 14 دن زیرِ نگرانی رہنا ہوگا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت آج ایک اجلاس ہوا جس میں گھروں پر قرنطینے کا طریقہ کار اور اس حوالے سے ضوابط طے کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعلیٰ کو لاہور ایکسپو سینٹر میں قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے 14 دن زیرِ نگرانی رہنا لازم ہوگا تاہم وہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ انھوں نے ہوٹل میں رہنا ہے یا حکومت کے قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں رہنا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر سیمپل کی رپورٹ آ جائے گی جس کے مثبت آنے کی صورت میں لازماً قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔
اس موقع پر عثمان بزدار نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایکسپو سینٹر میں داخل مریضوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کریں جبکہ ایکسپو سینٹر سمیت دیگر قرنطینہ مراکز میں کینٹین قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
صدر عارف علوی کا ارکانِ قومی اسمبلی کے نام خط
صدرِ پاکستان عارف علوی نے منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں، اور ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کریں۔
ارکانِ قومی اسمبلی کے نام ایک خط میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں ارکانِ قومی اسمبلی اہلِ ثروت لوگوں کے ساتھ مل کر اُن تک راشن پہنچانے میں کردار ادا کریں۔
انھوں نے ارکان سے کہا کہ وہ عوام سے اپیل کریں کہ وہ غیر ضروری طور پر بازار نہ جائیں اور احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بلوچ والدین اپنے بچے سکول بھیجنا بند کر دیں!
قراقرم کا وہ گاؤں جس سے اس کا ملک چھین لیا گیا
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا

،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں پیر کو دوپہر تین بجے ہوگا۔
وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سید فخر امام کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کے ایک اجلاس میں لیا گیا ہے۔
اجلاس کے ہر دن کے بعد ایک دن کا وقفہ دیا جائے گا جبکہ اس دوران وزیٹر گیلری میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اس اجلاس کے حوالے سے دیگر معیاری طریقہ کار اور ضوابط بھی طے کر لیے گئے ہیں۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, شبلی فراز: لاک ڈاؤن میں نرمی کا حتمی فیصلہ کل ہوگا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوگا جس میں تمام وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ کل اسی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس حوالے مل جُل کر اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے گا کہ نو مئی کے بعد لاک ڈاؤن کیسے نرم کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اگر نرمی کی گئی تو ضوابط کی سخت پاسداری کرنی ہوگی۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ اگر عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑا تو نقصان ہوگا۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ دیگر ممالک میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی مخصوص طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے اور صنعت و کاروبار کھولنے والوں کو ان طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
عالمی بینک کے ماہر کا احساس کیش پروگرام پر تجزیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عالمی بینک کے ایک سینیئر ماہر نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے غریب افراد کو رقم کی منتقلی سے غریب ترین افراد کی خریداری مقامی معیشتوں کو سہارا دے گی، جس سے آنے والی کساد بازاری کے اثر کو کم کرنے میں مدد دے گی۔
ڈاکٹر امجد ظفر خان نے مزید لکھا کہ ایک ایسے وقت میں جب نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام وبا سے ہونے والے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیے جا رہے ہیں، اسے میں پاکستان دیگر ممالک کے لیے ایک اچھی مثال بن سکتا ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ بحران کے دور میں یہ حکومت کی جانب سے بہترین سرمایہ کاری ہے، جو لوگوں کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے قوتِ خرید فراہم کرے گی۔
بریکنگ, اسلام آباد: ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پمز ہسپتال کا زچہ بچہ وارڈ سیل
کورونا وائرس کے مریضوں کے بارے میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ترجمان ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ زچہ بچہ وارڈ کو ایک ہفتے کے لیے سیل کرنے کا فیصلہ وہاں پر تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ثروت جن کا کورونا کا نتیجہ مثبت آیا ہے ان کو ہسپتال میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال علاج معالجے کی جگہ ہوتی ہے قرنطینہ کے لیے نہیں اور ہسپتال کے آٹھ ڈاکٹروں کے کورونا وائرس کے نتیجے مثبت آئے ہیں اور اُنھیں قرنطینہ میں رکھنے کے لیے حکام سے بات چیت جاری ہے۔
'نادرا دفاتر سے احساس پروگرام کی رقم حاصل کرنے والوں کو آسانی فراہم کی جائے گی'
وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم حاصل کرنے والوں کو نادرا دفاتر میں بایومیٹرک اور اموات کے اندراج کے لیے 24 گھنٹوں کے اندر آسان سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اپنی ایک ٹویٹ میں انھوں نے بتایا کہ انھوں نے اسلام آباد میں کھولے گئے نئے نادرا دفاتر کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ موت کے اندراج کے لیے 50 روپے کی فیس کو بھی معاف کر دیا گیا ہے۔
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

پاکستان میں اب تک 21 ہزار 843 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 505 ہوگئی ہے۔
اب تک ملک بھر میں اس مرض سے پانچ ہزار 829 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
فی الوقت متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں آٹھ ہزار 189 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں 185 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ افراد پنجاب میں صحتیاب ہوئے ہیں جہاں اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو ہزار 716 ہے۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر وہ واحد پاکستانی خطہ ہے جہاں سے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں متاثرین کی تعداد 76 ہو گئی

،تصویر کا ذریعہGovt. of AJK
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم کے مطابق اس خطے میں ریجنر کے ایک افسر سمیت دو افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی ہے.
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعید کے مطابق مظفرآباد کے دولائی کیمپ میں فرائض سرانجام دینے والے رینجر کے ایک آفیسر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان سے رابطے میں دیگر 20 افراد کو اسی کیمپ میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی فیملی کو کہوڑی مقام پر ان کے گھر میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے.
محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم کے مطابق ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جو گذشتہ ماہ ایک گروپ کے ساتھ لاہور سے سفر کر کے آیا تھا۔
اس گروپ میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد سب کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
دوسری جانب میرپور ڈویژن کے کمشنر محمد رقیب خان کے مطابق ضلع کوٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں سے پانچ مزید افراد صحتیاب ہوگے ہیں جس کے بعد اس خطے صحتییاب افراد کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔
ٹیسٹنگ کی کم شرح کے باعث ہمیں وائرس کے پھیلاؤ کا صحیح اندازہ نہیں: اعجاز الحق
X پوسٹ نظرانداز کریںX کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان میں مسلم لیگ ض کے صدر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں متاثرین میں اضافہ دوسرے ممالک سے کم ضرور ہو گا لیکن یہاں ٹیسٹنگ کی شرح بھی دنیا میں سب سے کم ہے۔
اب لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد ہو گا: ترجمان بلوچستان حکومت
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت اب لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کروائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور سخت کارروائی ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ ’ہم اس لیے سختی کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ عوام تعاون نہیں کر رہی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جن سیکٹرز کو سہولت فراہم کی ہے اور پابندیاں نرم کی ہیں دہ واپس بھی لی جا سکتی ہیں۔
بریکنگ, بلوچستان میں مقامی منتقلی کے کیسز 88 فیصد ہو گئے ہیں: ترجمان حکومت بلوچستان
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہاں مقامی منقلی کے کیسز 88 فیصد ہو گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کی وجہ یہی صورتحال ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس سے قبل مریضوں کی صحتیابی کی شرح 55 فیصد تھی جو گر کر اب صرف 15 فیصد رہ گئی ہے۔
