افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے طورخم گیٹ آج کھولا جا رہا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان میں ننگہار صوبے اور طورخم شہر کے مقامی حکام کے مطابق بدھ کے روز طورخم بارڈر کو ایک روز کے لیے کھولا جا رہا ہے تاکہ سرحد پار پھنسے افغان شہری وطن واپس آ سکیں۔
صوبہ ننگہار کے گورنر عطااللہ خوگیانی نے بی بی سی کو بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے افغان شہریوں کے لیے سیکیورٹی اور طبی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر گردش کر رہی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ درجنوں افغان باشندے طورخم بارڈر کے قریب موجود وطن واپسی کے منتظر ہیں۔














