پاکستان: پہلی بار ایک دن میں 1300 سے زیادہ نئے مریض، کُل اموات 486

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 486 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں پہلی مرتبہ 1300 سے زیادہ کورونا متاثرین ایک دن میں سامنے آئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پاکستان کی تازہ صورتحال

    پاکستان

    پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 19,104 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

    اس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 440 ہے۔

    پنجاب میں 7106 اور 7102 متاثرین ہیں۔ ملک میں اس وبا سے یہ دونوں صوبے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں۔

    سب سے زیادہ 172 اموات خیبر پختونخوا میں پیش آئی ہیں۔

    پاکستان میں اب تک 4817 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  2. آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟

  3. تصاویر: لاک ڈاؤن کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں کیا ہو رہا ہے؟

  4. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر گئی، 440 ہلاکتیں

    کورونا

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 19 ہزار 76 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 440 افراد اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں تازہ ترین اضافہ پنجاب میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں سے 247 نئے متاثرین اور پانچ ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چار ہزار 805 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    فی الوقت متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں سات ہزار 106 افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے خیبر پختونخوا زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 172 افراد اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

  5. یکم مئی کو پاکستان میں متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ

    پاکستان میں جب سے کورونا وائرس کے متاثرین سامنے آنا شروع ہوئے ہیں، معمولی رد و بدل کے ساتھ ہر روز ہی پہلے سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

    لیکن یکم مئی وہ دن ہے جس میں سب سے بڑا یومیہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور 1297 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہCovid.gov.pk

  6. کورونا وائرس اسلام آباد کے کس علاقے میں کب پہنچا؟

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ایک ٹائم لائن گراف اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کیا ہے جس میں اسلام آباد میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کو علاقہ وار نمایاں کیا گیا ہے۔

    13 مارچ سے یکم مئی تک کا احاطہ کرنے والی اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کس تاریخ کو کتنے متاثرین سامنے آئے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس وقت 365 متاثرین ہیں جبکہ چار اموات ہوچکی ہیں۔

    اب تک وفاقی دارالحکومت میں اس مرض سے 44 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. کورونا: امریکہ نے ’ریمڈیسیور‘ نامی دوا کے استعمال کی اجازت دے دی

  8. پنجاب میں ٹائیگر فورس کو فعال کر دیا گیا

    پنجاب حکومت کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کو پنجاب میں فعال کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس کو سیل کیے گئے مختلف علاقوں، یوٹیلیٹی سٹورز اور دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت فراہم کریں گے اور ضلعی انتظامیہ کو مدد فراہم کریں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. پنجاب میں یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9 سے رات 8 تک کھلے رہیں گے

    حکومتِ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے یوٹیلیٹی سٹورز کو صبح نو بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا کہ 24 اپریل 2020 کے اسی محکمے کے ہدایت نامے میں دیے گئے استثنیٰ میں یوٹیلیٹی سٹورز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGovt of the Punjab

  10. پاکستان کے لیجنڈ بولر وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا اکرم کا کورونا کے متعلق خصوصی پیغام

    کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دو دن سے انھوں نے اور ان کی اہلیہ نے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے، اور نہ وہ کہیں آ رہے ہیں اور نہ جا رہے ہیں۔

    اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مایہ ناز بولر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔

    شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ جب آپ چھینکیں تو اپنے ناک کو بازو سے ڈھانپ لیں اور بڑے اجتماعات کے ساتھ ساتھ چھوٹے اجتماعات سے بھی گریز کریں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. بیلجیئم میں اتنے زیادہ لوگ وبا سے کیوں ہلاک ہو رہے ہیں؟

  12. بریکنگ, بلوچستان میں کورونا کے 36 نئے متاثرین، تین مزید افراد ہلاک

    کورونا، بلوچستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 36 متاثرین کے سامنے آنے کے بعد مصدقہ متاثرین کی تعداد 1172 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا ہے کہ تین مزید افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

    محکمے کی یومیہ رپورٹ کے مطابق دو مئ کو 224 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 36 مثبت آئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ‎اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 10 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے ‎جن میں سے آٹھ ہزار 773 کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 835 ہے۔

    محکمے کے مطابق صوبے میں ‎کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 183 ہے۔

  13. عبدالرزاق داؤد: 'رواں سال برآمدات کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا'

    کورونا وائرس، معیشت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیرِ اعظم کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان کا رواں سال 25 ارب ڈالر کی برآمدات کرنے کا ہدف ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے پورا نہیں ہو سکے گا۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق انھوں نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال برآمدات 22 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔

    مشیرِ تجارت نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے گذشتہ ماہ برآمدات میں 50 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر میں بھی کمی ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی منڈی میں تیل کی کم قیمت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس کم قیمت کی وجہ سے رواں کھاتوں کے خسارے کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

  14. بریکنگ, گلگت بلتستان: 16 نئے متاثرین سامنے آگئے، مجموعی تعداد 356

    گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کے مطابق مزید 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کُل تعداد مجموعی تعداد 356 ہوگئی ہے۔

    محکمے کے مطابق پانچ مزید افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 260 تک پہنچ گئی ہے۔

    حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 93 مریض زیرِ علاج ہیں۔

    گلگت بلتستان میں سب سے متاثرہ علاقہ استور ہے جہاں اس وقت بھی 50 مریض زیر علاج ہیں۔

  15. سوڈان: پی آئی اے کی پرواز 252 پاکستانیوں کو لے کر خرطوم سے کراچی کے لیے روانہ

    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے 252 پاکستانیوں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

    پاکستان ٹیلیویژن کے مطابق اس موقع پر سوڈان میں پاکستان کے سفیر سرفراز سفرا نے مسافروں کو رخصت کیا اور مسافروں نے پاکستان اور سوڈان کی حکومتوں کے کردار کی تعریف کی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. پنجاب: ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کی جانب سے 72 لاکھ روپے کا عطیہ

    پنجاب کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے چیئرمین علی سلمان نے سنیچر کو لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے کورونا کنٹرول فنڈ کے لیے 72 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ چیک افسران، اساتذہ اور عملے کی جانب سے پیش کیا گیا۔

    اس کے علاوہ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ کو ٹیوٹا کی جانب سے بنائے گئے ماسک، فیس شیلڈز، سینیٹائزر اور حفاظتی کپڑے بھی پیش کیے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. کراچی: 'کووِڈ-19 کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے تحقیقی مطالعے کیے جائیں گے'

    کورونا وائرس، سندھ، کراچی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کووِڈ-19 کے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے علاقائی سطح پر تحقیق کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت کراچی کی دو یونین کونسلوں میں 'سیروپری ویلنس اسٹڈیز' کی جائیں گی۔

    سیروپری ویلنس ایک ایسی آبادی میں ایسے افراد کی تعداد ہے جن کے سیرولوجی کے نمونوں کی بنیاد پر کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔

    سنیچر کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں مراد علی شاہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ وائرس انفیکشن سے بحال ہونے والے مریضوں کے لیے 380 ٹیلی میڈیسن ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کی نگرانی وقت کی ضرورت ہے، لہٰذا انھوں نے اپنی ٹیم کو ڈیجیٹل اسسمنٹ ایپ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کی دو یونین کونسلوں میں سیروپری ویلنس تحقیقی مطالعے ابتدائی طور پر یونین کونسل کھارادر اور ضلع جنوبی کے کہکشاں میں کی جائے گی۔

  18. اگر انڈیا میں صورتحال قابو میں ہے تو لاک ڈاؤن میں توسیع کیوں؟

  19. وفاقی سیکریٹری صحت، ڈی سی اسلام آباد کا قرنطینہ مراکز کا دورہ

    کورونا، اسلام آباد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی ایک مشترکہ ٹیم نے آج اسلام آباد میں تمام قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت ڈاکٹر تنویر، اسسٹنٹ سیکریٹتری ہیلتھ ڈاکٹر عطا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور دیگر حکام موجود تھے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق حکام نے ڈاکٹروں کی ڈیوٹیز اور قرنطینہ مراکز میں فراہم کی جا رہی خدمات کا جائزہ لیا۔ ٹیم نے پاک چائنہ سینٹر، ہاسٹل سٹی چٹھہ بختاور، اور ہوٹلوں کا دورہ کیا تاکہ مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا جا سکے۔

    اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور مثبت افراد کو قرنطینہ مراکز میں جبکہ منفی نتائج والے افراد کو 14 دن کی خود ساختہ تنہائی کی ہدایت کے ساتھ آبائی ضلعے بھیج دیا جاتا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں شہر بھر میں 15 مختلف قرنطینہ مراکز ہیں جن میں تین سینٹر ان افراد کے لیے ہیں جو ہوٹل کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے جبکہ باقی سینٹر نجی ہوٹل ہیں۔

  20. چمن اور طورخم کی سرحدیں برآمدات کے لیے کھولنے کا حکم

    کورونا، طورخم، پاکستان، افغانستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزارتِ داخلہ نے افغانستان کے ساتھ سرحد کو برآمدات کے لیے ہفتے میں (پیر سے جمعہ تک) پانچ دن کے لیے کھولنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

    ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق طورخم اور چمن بارڈر دونوں سے ہر روز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ ایکسپورٹ کے کم سے کم سو سو ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

    ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی شرط پر سرحد سے نیٹو اور آئیساف (ISAF)کی کارگو اور تیل کی گاڑیوں کو بھی افغانستان جانے کی اجازت ہوگی۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو ہفتے میں صرف ایک روز سرحد سے پیدل آنے کی اجازت ہوگی اور پھنسے ہوئے پاکستانی سینیچر کے روز پانچ سو کی تعداد میں طورخم اور تین سو کی تعداد میں چمن سے پاکستان آسکیں گے۔

    یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کھانے کی وہ اشیا جن کا نام پابندی کی فہرست میں نہیں ہے، انھیں برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔