پاکستان: پہلی بار ایک دن میں 1300 سے زیادہ نئے مریض، کُل اموات 486

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 486 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں پہلی مرتبہ 1300 سے زیادہ کورونا متاثرین ایک دن میں سامنے آئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. اسلام آباد: اسد عمر کا کورونا وائرس سے متاثرہ سیکٹر آئی 10 کا دورہ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. کورونا وائرس: کیا آپ صحت یابی کے بعد دوبارہ کووڈ-19 کا شکار ہو سکتے ہیں؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کیا آپ کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ بھی کورونا وائرس نشانہ بنا سکتا ہے؟ کچھ مریض دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہیں؟ کیا یہ مرض ہر سردی میں واپس آئے گا؟ کیا ویکسین کارگر ثابت ہو گی؟ کیا امیونٹی پاسپورٹ کی مدد سے ہم میں سے کچھ لوگ کام پر واپس جا سکتے ہیں؟ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے کن طویل المدتی اقدامات کی ضرورت ہے؟

    دنیا میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد جہاں روز بروز بڑھ رہی ہے وہیں یہ سوالات بھی تواتر سے پوچھے جانے لگے ہیں۔

  3. اسد قیصر کی صحت کے حوالے سے کافی تشویش ہے: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. پشاور میں کل 931 متاثرین، 86 اموات

    خیبرپختونخوا

    ،تصویر کا ذریعہHealth Dept. KP

    صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

    یہاں اب تک 931 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 86 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ متاثرین کے اعتبار سے پشاور ملک بھر میں تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔

    اب تک شہر میں 56 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    صوبے میں اس کے بعد مردان اس فہرست میں 172 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ سوات 164 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

  5. بریکنگ, پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 960 متاثرین, پاکستان میں کل متاثرین: 16787 | اموات: 385 | صحتیاب: 4315

    پاکستان

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 960 افراد متاثر ہوئے جو ملک میں ایک دن میں متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز ملک میں 874 متاثرین سامنے آئے تھے۔

    اس وقت ملک میں اموات کے اعتبار سے بدستور صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں کل اموات 146 ہوگئی ہیں۔

    ادھر متاثرین کے اعتبار سے صوبہ پنجاب سب سے متاثرہ صوبہ ہے جہاں اب تک 6340 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

  6. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں 246 نئے متاثرین، کل 146 اموات, خیبرپختونخوا میں کل متاثرین: 2627 | اموات: 146 | صحتیاب | 654

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہHealth Dept. KP

    خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور جھگڑا کے مطابق صوبے میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 2627 ہو گئی ہے۔

    ان کے مطابق گذشتہ روز 246 مزید مریض سامنے آئے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد میں 68 ایسے متاثرہ افراد کا اضافہ کیا گیا ہے جن کا اس سے قبل مختلف دنوں کے دوران ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

    آج سامنے آنے والے 246 متاثرین میں سے 101 بیرونِ ملک سے آنے والے افراد ہیں۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہHealth Dept. KP

    ،تصویر کا کیپشن15 مشتبہ کورونا اموات جنھیں تصدیق کے بعد مجموعی ہلاکتوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو افراد ہلاک ہوئے، لیکن صوبے میں اس سے قبل کورونا وائرس کی 15 مشتبہ ہلاکتوں کو تصدیق کے بعد مجموعی ہلاکتوں میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد 146 ہو گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اب تک صوبے میں 40 مزید افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صوبے میں کل صحتیاب افراد کی تعداد 654 ہو گئی ہے۔

  7. نادرا کا اپنے آپریشن چار مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ

    نوٹیفیکیشن

    ،تصویر کا ذریعہNadra

    پاکستان کے قومی ادارے نادرا کی جانب سے اپنے آپریشن چار مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ادارے نے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اپنے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ آج احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ جن افراد کو احساس پروگرام کے تحت اس وجہ سے پیسے نکلوانے میں دشواری ہو رہی ہے کیونکہ ان کے انگھوٹوں کے نشان تصدیق شدہ نہیں ہیں وہ اب نادرا کے ذریعے ان کی تصدیق کروا سکیں گے۔

    نوٹیفیکیشن

    ،تصویر کا ذریعہNadra

    نادرا کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر میں عوام سے تعاون کی گذارش کی گئی ہے۔

    احتیاطی تدابیر:

    • چہرے کو ماسک سے ڈھانپانا، ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر دفتر میں داخل ہوں
    • دفتر کے تین میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں
    • دفاتر میں کسی بھی غیرضروری اشیا کو ہاتھ نہ لگائیں
    • بزرگ اور بیمار افراد اشد ضرورت کے تحت ہی نادرا دفتر تشریف لائیں۔
  8. پی آئی اے کا سی بی اے کے علاوہ ملازمین کی بقیہ تنظیمیں تسلیم کرنے سے انکار

  9. کورونا: امریکی سیاستدان ’اپنی ناکامی چھپانے کے لیے‘ چین پر الزامات لگا رہے ہیں

  10. مصدقہ متاثرین 16473، اموات 361

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 279 نئے مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6340 ہو گئی ہے۔

    قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے متاثرہ 1920 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

    پنجاب میں نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد اب ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 16473 ہو چکی ہے جبکہ اب تک 361 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4275 ہو چکی ہے۔

  11. اسلام آباد: ٹریل تھری کی رونقیں بحال

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے حال ہی میں پارکس اور ہائکنگ ٹریلز کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    جمعرات کو اسلام آباد کے شہری مارگلہ کی پہاڑیوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے ٹریل تھری میں ہاکنگ کے لیے آئے۔ دیکھیے تصویری جھلکیاں۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. گلگت بلتستان میں چھ نئے مصدقہ متاثرین

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محکمہ صحت گلگت بلستان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 339 ہوگئی ہے۔

    نئے مریضوں میں سے تین کا تعلق استور، دو کا گلگت جبکہ ایک کا ہنزہ سے ہے۔ گلگت بلستان محکمہ صحت کے مطابق اس وقت گلگت بلستان میں مجموعی طور پر 248 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گے ہیں جبکہ 88 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

    زیر علاج مریضوں میں سے استور میں 40، گلگت میں 33، نگر کے سات، ہنزہ میں ایک، دیامیر میں دو، سکردو میں چار جبکہ گنچہ میں ایک مریض شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک تین مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

    گلگت بلستان محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 4370 نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن میں سے 248 ٹیسٹوں کے نتائج موصول ہونا باقی ہیں۔

  13. یکم مئی: یوم مزدور پر بلوچستان میں کوئی تقریب یا اجتماع نہیں ہو گا

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے پیش نظر آج مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کوئی تقریب یا اجتماع نہیں ہو گا۔

    ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ یکم مئی کی مناسبت سے کسی تقریب کے انعقاد کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    اسی طرح ڈپٹی کمشنر سبی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کو ڈپٹی کمشنر آفس میں یکم مئی کے حوالے سے مزدور اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کا ایک اجلاس ہوا۔

    اس موقع پر تمام مزدور نمائندوں کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظراور حکومتی فیصلے کے مطابق ملک بھر میں جلسہ اور جلسوں کے انعقاد پر پابندی ہے اس لیے یکم مئی کو کسی بھی قسم کی جلسہ و جلوس منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔