پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت

پنجاب اور بلوچستان میں کورونا وائرس کے 447 نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

    corona

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 15 ہزار سے زیادہ ہے۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو وہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ساڑھے 15 ہزار سے زائد ہے جبکہ جبکہ 340 سے زیادہ افراد اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

    محققین کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد میں اس کی معمولی علامات ہی دکھائی دی ہیں اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات شدت سے پائی گئیں اقلیت میں ہیں۔

  2. وبا کے دوران ڈراؤنے خوابوں کا کیا مطلب ہے

  3. کورونا: وبا ’نقد رقم کے استعمال میں کمی کو مزید تیز کر دے گی‘

  4. بریکنگ, پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 15525 ہو گئے، 343 ہلاکتیں

    corona

    پاکستان میں آج مختلف علاقوں میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 12525 ہو گئی ہے۔

    رات 10 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں وائرس کے سبب 343 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ صوبہ پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ متاثرین ہیں جو بالترتیب 5827 اور 5695 ہیں۔

    تاہم ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبر پختونخوا ہے جہاں اب تک 122 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  5. پنجاب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

  6. بریکنگ, کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں مزید آٹھ ہلاکتیں اور 153 نئے کیسز

    پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کے مطابق صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نئے کیسز کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد اب 2313 ہو گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد کی ہلاکت کے بعد کل ہلاکتیں بھی 122 ہو گئی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. الزامات اور مقدمات کے بعد کیا تبلیغی جماعت اب مسیحا کہلائے گی؟

  8. بریکنگ, بلوچستان: مزید 63 افراد میں کورونا کی تصدیق

    بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 978 ہوگئی۔

    ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق مقامی منتقلی کے باعث کورونا سے متاثرہ کل افراد کی تعداد 823 ہوگئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت آج مزید 63 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ نئے متاثرہ افراد میں سے کم از کم 58 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

    اب بھی صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 14187 ہے۔

    آج 29 اپریل 2020 کو کورونا کے مزید 316 ٹیسٹ کیے گئے۔

    اب تک صوبے میں کورونا کے کیے گئے مجموعی ٹیسٹ کی کل تعداد 8820 ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 180 ہو گئی ہے جبکہ اس کے سبب 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہbbc

  9. کورونا ریسکیو ہیلپ لائن 1190: طبی مدد کے بجائے راشن کے لیے کالز

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے رہنمائی اور مدد کے لیے بنائی گئی ریسکیو ہیلپ لائن 1190 پرراشن فراہمی کے لیے بڑھتی ہوئی کالز دراضل ایمرجنسی کالز کے رجحان میں واضح تبدیلی ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کو ہیلپ لائن سنٹر کے دورے پر بتایا گیا کہ21 مارچ 2020 کے بعد سے کورونا ریسکیو ہیلپ لائن پر کُل 22201 کالز موصول ہوئی ہیں۔ تاہم ان میں کوئی بھی شخص طبی مشورے کے لیے فون نہیں کررہا بلکہ راشن پیک کی فراہمی کے لیے درخواست کررہا ہے۔

    ان میں سے3552 کورونا میڈیکل کے حوالے سے مشورے کی کالز، اور راشن کی درخواستوں کی 17268 کالیں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران دیگر کالوں میں 343 کورونا ٹیسٹنگ کے سوالات، 336 مشتبہ کورونا مریضوں کی معلومات، 92 عوامی مجمع یا ہجوم کی شکایات، ڈس انفیکشن کی 17 درخواستیں، 16 مریضوں کی منتقلی کی درخواستیں اور 577 آراء / معلومات کی کالیں شامل ہیں۔

    ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ COVID-19 سے متعلق طبی مشورے کے بجائے کھانے کی فراہمی کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔

  10. موٹروے پولیس کے تین افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تین افسران ڈی ایس پی انیس الدین، سینئر پیٹرول آفیسر قیصر اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے متاثرہ ملازمین کو علاج و معالجہ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ افسران کورونا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کا ہر ممکن خیال رکھیں۔ کلیم امام کا کہنا تھا کہ افسران اور جوان اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کی بروقت راہنمائی کریں۔ جبکہ عوام سے کہا ہے کہ کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر غیر ضروری سفرسے گریزکریں۔

  11. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 55 ہوگئی

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا کے مطابق گذشتہ روز صوبہ کے تقریبا تمام بڑے ہسپتالوں ایوب ٹیچنگ انسٹئیٹوٹ، حیات آباد میڈیکل کمپلکیس پشاور، لیڈی ریڈنگ پشاور میں مزید ڈاکٹروں میں کورونا پازئیٹو آیا ہے۔

    جس کے بعد صوبہ بھر میں متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا نیئر نائب صدر ڈاکٹر علی رضا نے بی بی سی کو بتایا کہ صورتحال یہ ہے کہ بٹگرام جیسے دور دراز ضلع میں بھی ڈاکٹر متاثر ہورہے ہیں۔ اس وقت صوبے کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں ہے جہاں پر ڈاکٹر اور طبی عملہ متاثر نہ ہوا ہو۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی اتنی بڑی تعداد میں متاثر ہونے کے بعد ہماری تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ اس تشویش کے کئی پہلو ہیں جن کو کئی مرتبہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو بتا چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا ’ پہلے تو یہ کہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے اگر محفوظ نہیں ہوں گے تو پھر کوئی اور کیسے محفوظ رہے گا اور اگر اسی تیز رفتاری سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے بغیر حفاظتی انتظامات کے لڑتے ہوئے گرتے رہے تو پھر کیا ہوگا۔‘

    ڈاکٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ ہم فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کے لیئے حفاظتی اقدمات کا مطالبہ صرف ان ہی کے زندگی اور صحت کے لیے نہیں کررہے بلکہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں نرمیوں کے بعد مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کی ضرورت زیادہ بڑھ چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والوں میں ہسپتالوں کی اعلیٰ مینجمنٹ، سنیئر ڈاکٹرز اور جونیئر ڈاکٹرز شامل ہیں جس میں خواتین ڈاکٹرز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

  12. بلوچستان: میں 30 سے زائد ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

    balochistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان میں کورونا کے مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی فہرست کے مطابق متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 30سے زائد ہوگئی ہے۔

    کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں میں سے زیادہ تر کا تعلق کوئٹہ بالخصوص کوئٹہ شہر میں کام کرنے والے سرکاری ہسپتالوں سے ہے۔

    فہرست کے مطابق متاثر ہونے والے پیرا میڈیکس کی تعداد چار ہے جبکہ ایک سینیئر ڈسپینسر کورونا کی وجہ سے ہلاک بھی ہوا ہے۔

  13. بریکنگ, پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کر دیا گیا۔

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کرنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنانا ہے۔ یہ ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا۔

    اس ایکٹ کے باعث بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں یقینی بنائی جائیں گی اور ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

    پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ائیر لائن اب تک 27 ہزار لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکی ہے ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں بھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

  14. پشاور: محکمہ صحت کے ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار

    پشاور میں ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹوریٹ آف جنرل ہیلتھ سروسز نے اس حوالے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    اس حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرائیں۔ اور جن ہیلتھ ملازمین نے حال ہی میں ٹیسٹ کروائے ہیں وہ اپنے ٹیسٹ کے نتائج ڈائیریکٹر ایڈمن کے پاس جمع کروائیں۔

    ادارے نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ اگر کسی ملازم نے کورونا ٹیسٹ نہیں کروایا تو اسے کام سے غیر حاضر قرار دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں بھی کاٹ دی جائےگی۔

    corona

    ،تصویر کا ذریعہHEALTH DEPARTMENT

  15. نادرا کے دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر لاگو

    نادرا نے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ممکنہ طور پر سوموار سے کھلنے والے نادرا دفاتر اور نادرا ملازمین کے لیے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کے میگا سینٹر اسلام آباد میں تجرباتی ٹیسٹ کیے۔

    چیئرمین نادرا عثمان مبین نے میگا سینٹر کا دورہ کیا عملے کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔

    حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کے دوران میگا سینٹر کے باہر جراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا، گیٹ سے گذرنے والوں پر جراثیم کش سپرے کیا گیا۔

    سائلین کو نادرا دفترآنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    نادرا دفاتر کےاندر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے قطاروں میں فاصلے کو یقینی بنایا جانے کا تجربہ بھی کیا گیا۔

    نادرا ملازمین کے لیے چہرے کا ماسک، ہاتھ دستانوں کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے۔ جبکہ سائلین اور تصدیق کنندہ کا بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

    جن لوگوں نے ماسک نہیں پہنا ہوگا، یا جسم کا درجہ حرارت چیک نہیں کروایا ہوگا یا پھر وہ جراثیم کش محلول استعمال نہیں کرتے تو ایسے افراد نادرا دفاترمیں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

    دفاتر میں ہر رجسٹریشن عمل کے بعد انگوٹھوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جائے۔

    نادرا کی جانب سے جاری بیان مںی کہا گیا ہے کہ نادرا دفاتر صرف وہ لوگ آئیں جن کو بہت (بائیومیٹرک، شناختی کارڈ میں ترمیم یا تنسیخ کی) ضرورت ہو تا کہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

  16. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے نوجوان میں کورونا کی تصدیق، کل تعداد 66 ہوگئی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہM A Jarral

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ضلع سدھنوتی کے ڈپٹی کمشنر راجہ ندیم جنجوعہ کے مطابق پلندری میں ایک نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 66 ہو گی۔

    ان کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے والد سے متاثر ہوا ہے جن میں پہلے سے کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

    صحافی ایم اے جرال کے مطابق ڈی سی راجہ ندیم نے بتایا کہ نوجوان کے والد نے رواں ماہ خیرپور سے لاہور اور پھر لاہور سے پلندری پہنچے تھے۔

    ندیم جنجوعہ کے مطابق مذکورہ نوجوان کو پہلے سے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا جیسے اب آئیسولیشن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق اس خطے میں اب تک دو ہزار کے قریب افراد کو قرنطینہ سنٹر لایا گیا ہے جس میں سے اب تک کے 232 افراد کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 37 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 29 اب بھی مختلف آئیسولیشن ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  17. بریکنگ, کورونا وائرس: ڈاکٹروں اور میڈیکل عملے کے لیے ہیلپ لائن قائم

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں ڈاکٹروں اور میڈیکل عملے کی شکایات کے اندراج اور ازالے کے لیے این ڈی ایم اے نے ایک ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔

    ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 این ڈی ایم اے کے آپریشن روم میں قائم کیا گیا ہے۔

    یونیورسل نمبر پر ڈاکٹر اور کورونا مریضوں کے علاج سے منسلک ہسپتال عملہ 24 گھنٹے رابطہ کر سکتا ہے۔

    ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی اور دوسرے مسائل پر اس نمبر پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ادارہ فرنٹ لائن ڈاکٹروں، نرسوں اور دوسرے میڈیکل سٹاف کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔

  18. پشاور کے مزید دو صحافیوں میں کورونا کی تشخیص

    پشاور سے تعلق رکھنے والے دو اور صحافی کورونا سے متاثر ہث گئے ہیں۔

    کورونا وائرس سےمتاثرہ دونوں صحافی آپس میں بھائی ہیں۔

    ایک صحافی نجی نیوز چینل جی این این کے ساتھ کام کرنے والے آصف شہزاد ہیں جبکہ دوسرے سچ ٹی وی کے واجد شہزاد ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    ان کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ پازیٹیو آیا ہے۔

  19. آٹھ پروازوں کے ذریعے 1510 پاکستانی وطن واپس لوٹیں گے

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی آٹھ پروازوں کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے 1510 پاکستانیوں کو تین مئی تک وطن واپس لایا جائے گا۔

    نامہ نگار بی بی سی سحر بلوچ کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے ذریعے 250 پاکستانی وطن واپس لوٹیں گے جبکہ لندن سے لاہور آنے والی پرواز کے ذریعے 250 اور سوڈان کے شہر خرطوم سے کراچی آنے والی پرواز کے ذریعے بھی 250 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    اسی طرح دبئی سے فیصل آباد آنے والی دو پروازوں پر مجموعی طور پر 280 پاکستانی جبکہ مسقط سے کراچی آنے والی دو مزید پروازوں کے ذریعے 280 مسافروں کو واپس لایا جائے گا۔

    نامہ نگار کے مطابق ترکی کے شہر استنبول سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر 200 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔

  20. بریکنگ, غیرملکیوں کے ویزوں میں 30 جون تک توسیع

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کے ویزوں کی مدت میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے۔

    اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ توسیع کا اطلاق تمام نوعیت کے ویزوں پر ہو گا اور اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی راستے منقطع ہیں اور بہت سے غیرملکی پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد کے ویزوں کی مدت یا تو ختم ہو چکی تھی یا ختم ہونے کے قریب تھی۔

    پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہMoI