پاکستان میں کوورنا کے متاثرین 9500 جبکہ ہلاکتیں 200 سے زیادہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9590 سے بڑھ گئی ہے جبکہ اس وبا میں 201 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پنجاب میں ہمارے پاس 50000 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے: یاسمین راشد

  2. بریکنگ, جب سے کورونا کی وبا شروع ہوئی ہے پنجاب میں دس فیلڈ ہسپتال بن چکے ہیں: یاسمین راشد

    کورونا
  3. بریکنگ, پنجاب میں نوے فیصد کیسز میں علامات نہیں ہیں یا بہت کم ہیں: یاسمین راشد

    پنجاب کی وزیرِ صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگرچہ پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز ہیں تاہم صوبے میں تقریباً 90 فیصد کیسز میں یا تو علامات نہیں ہیں یا پھر انتہائی کم ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت 19 مریض بھی ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی نازک ہے اور 7 مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر ہیں۔

  4. بریکنگ, ملتان میں نشتر ہسپتال کی لیب نے 3608 کورونا ٹیسٹ کیے ہیں: یاسمین راشد

    پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ملتان میں نشتر ہسپتال کی لیب لیول تھری کی لیباٹری ہے اور اس میں اب تک 3608 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایا جائے اور آئندہ ہفتے کے اختتام تک پنجاب میں روزانہ 5000 ٹیسٹ کیے جانے کا ہدف ہے۔

  5. اسلام آباد میں احساس پروگرام کے ذریعے وسائل کی تقسیم کے 22 سنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. بریکنگ, صدر ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے

    صدر ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے جہاں انھیں خطے میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. پاکستان میں کووڈ 19 کے متاثرین کا علاج کرنے والے مسیحاؤں پر کیا گزر رہی ہے؟

    پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش کا باعث ہے اور اس وبا سے نمٹنے کے لیے جہاں حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے وہیں اس ان دیکھے دشمن کے سامنے صف اول میں کھڑے ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

    ان ڈاکٹروں اور طبعی عملے پر کیا گزر رہی ہے، جانیے عماد خالق کی اس تحریر میں۔

    Coronavirus

    ،تصویر کا ذریعہDr. Shumaila

  8. ملک میں اب تک 111886 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

    کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو چھیاسی افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  9. ایوبیہ نیشنل پارک میں سڑک کنارے آرام کرتا تیندوا

  10. بریکنگ, ٌذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں: فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی معاونِ خصوصی برائے نشریات و معلومات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دے گی اور اس سلسلے میں جو ان کی مخبری کرے گا، اسے ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. ’کوئی کھانسے بھی تو کال آتی ہے کہ کورونا کا مریض ہے‘

  12. لاہور میں کورونا وائرس کے مریض نے خود کشی کی کوشش کیوں کی؟

  13. کورونا سے خیبر پختونخوا میں باقی صوبوں سے زیادہ اموات کیوں؟

  14. بریکنگ, پاکستان میں ایک دن میں نئے متاثرین اور ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ, مصدقہ متاثرین 9214، ہلاکتیں 193، صحت یاب 2053

    Figures

    پاکستان میں 20 اپریل کا دن کووڈ-19 کے متاثرین اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے بدترین رہا ہے اور پیر کو ملک بھر میں جہاں 796 نئے مریض سامنے آئے ہیں وہیں مزید 25 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔

    اس اضافے کے بعد پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 9214 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 193 افراد اس وبا میں ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

    پیر کو سب سے زیادہ 474 مریض پنجاب میں سامنے آئے جبکہ سندھ 225 نئے مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

    سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئیں جبکہ سندھ میں پانچ جبکہ اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا۔

  15. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں 39 نئے مریض، مزید سات اموات

    خیبر پختونخوا کے وزیرِ صجت تیمور جھگڑا کے مطابق صوبے میں پیر کو مزید 39 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس وائرس سے بیمار ہونے والے مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

    اس اضافے کے بعد صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 1276 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 74 افراد اس وبا میں ہلاک بھی ہو چکے ہیں جو کہ پاکستان میں کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 302 ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. بریکنگ, بلوچستان میں لاک ڈّاؤن میں پانچ مئی تک توسیع

    ‎بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

    پیر کی شب جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق اب صوبے میں ‎لاک ڈاؤن اب پانچ مئی تک نافذ آلعمل رہے گا۔

    اس سے قبل لاک ڈاؤن میں 21 اپریل تک توسیع کی گئی تھی ۔

    نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق چند روز قبل حکومت بلوچستان کے ترجمان نے یہ اعلان کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کا سلسلہ 28 اپریل تک جاری رہے گا مگر ہیر کی شب رات گئے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے اس میں پانچ مئی تک توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں وائرس کی مقامی منتقلی کے نئے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے-

    بلوچستان میں حکام کے مطابق اب تک 465 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چھ افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

    حکم نامہ

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF BALOCHISTAN

    حکم نامہ

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF BALOCHISTAN

    حکم نامہ

    ،تصویر کا ذریعہGOVT OF BALOCHISTAN

  17. بریکنگ, پنجاب میں 474 نئے کورونا متاثرین، تعداد 4195 تک پہنچ گئی

    Figures

    پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4195 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق 20 اپریل کی شب تک صوبے میں 4195 مصدقہ متاثرین ہیں جبکہ 724 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    پنجاب میں 474 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 9173 ہو گئی ہے جبکہ 2018 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. مزید 100 ٹرک اور کنٹینر سامان لے کر افغانستان میں داخل, محمد کاظم، کوئٹہ

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہNoor Zaman Achakzai

    افغانستان کے ساتھ یکطرفہ تجارت کو کھولنے کے فیصلے کے تحت پیر کو مزید ایک سو ٹرک اور کنٹینر سامان لے کر افغانستان میں داخل ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی ہے۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق انھوں نے وزیرِ اعلیٰ کو بتایا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان سے متصل ایرانی حدود میں اس وقت پاکستان کے لیے مختلف اشیاء لانے والی 1700 کے قریب کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں میں پیٹروکیمیکل مصنوعات اور کافی مقدار میں خوردنی اشیاء موجود ہیں جو کہ پاکستان میں داخلے کی منتظر ہیں، اور تاخیر ہونے سے ان میں پڑا ہوا مال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

  19. کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے مستحقین میں پکی پکائی روٹیوں کی تقسیم

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہMuhammad Kazim

    بلوچستان حکومت اور رفاہی ادارے بیت السلام کے اشتراک سے کوئٹہ کے مستحق خاندانوں میں پکی پکائی روٹیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق پکی پکائی روٹیاں لاک ڈاﺅن کے باعث متائثر ہونے والے مستحق افراد کے گھروں پر پہنچائی جا رہی ہیں، اور اس اسکیم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں چھ تندوروں سے روٹیاں تیار کی جا رہی ہیں۔

    محکمے نے بتایا ہے کہ مستحق خاندان روٹی کے حصول کے لیے فون نمبر 0811114004000 پر رابطہ قائم کر کے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔

  20. ثانیہ نشتر: 50 لاکھ گھرانوں میں نقد رقم تقسیم

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 50 لاکھ گھرانوں کو 12 ہزار روپے کی امداد دی جا چکی ہے۔

    ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پروگرام میں لوگوں کی اہلیت کے لیے معیار شفاف رکھا گیا ہے اور سرکاری یا نجی ملازمت رکھنے والے، گاڑیوں یا دیگر اثاثوں کے مالک افراد اس پروگرام کے تحت امداد کے لیے اہل نہیں ہیں۔

    تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ موٹرسائیکل مالکان اور پاسپورٹ کے حامل افراد اس پروگرام میں درخواست دینے کے لیے اہل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ جن لوگوں کی انگلیوں کے نشانات کی زخموں یا کسی اور وجہ سے تصدیق نہیں ہو پا رہی، ان کے لیے نیا طریقہ وضع کیا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر نشتر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان رواں ہفتے احساس راشن پروگرام کا افتتاح کریں گے اور اسے لوگوں کی اہلیت کی کڑی جانچ کے بعد تقسیم کیا جائے گا، جس کے لیے نادرا اور احساس کے ڈیٹابیس بروئے کار لائے جائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ پروگرام کے اختتام تک ایک کروڑ 20 لاکھ گھرانوں کو نقد رقم کی ادائیگی ہوچکی ہوگی، جو کہ آٹھ کروڑ افراد سے زائد ہے۔