پاکستان میں کوورنا کے متاثرین 9500 جبکہ ہلاکتیں 200 سے زیادہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9590 سے بڑھ گئی ہے جبکہ اس وبا میں 201 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کرنے والے سماجی کارکن فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. ’پیسے دیں یا نہ دیں، بس وائرس نہ دیں‘

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ خوب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ان کی تجویز مان لیتی اور 15 مارچ کو ہی لاک ڈاؤن ہو جاتا تو تبلیغی جماعت کے اجتماع کے بعد کورونا ملک بھر میں نہ پھیلتا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ان کی کوئی مالی مدد نہیں کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں بس درخواست یہ ہے کہ پیسے دیں یا نہ دیں وائرس نہ دیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم بھی یہی کہتے ہیں لوگ گھروں میں رہیں، میں بھی یہی کہہ رہا ہوں تو تضاد کہاں سے آ گیا؟

    کم تیل کی قیمت کا فائدہ عوام تک پہنچائیں

    وزیراعلی سندھ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں جو کمی آئی ہے اور اس سے جو قرض ری شیڈول ہونے سے فوری فائدہ ہو گا تو اس کا لوگوں کو براہ راست فائدہ پہنچائیں۔

  2. خیبر پختونخوا سے ریکوری سرٹیفکیٹ لے کر آنے والوں کے سندھ میں ٹیسٹ پھر مثبت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ تبلیغی جماعت کے تین ارکان خیبر پختونخوا سے اپنے آبائی ضلع ٹنڈو محمد خان واپس اور ان تینوں کے پاس ریکوری سرٹیفکیٹ تھا لیکن جب ان کا یہاں پر ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔انھوں نے یہ بات وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے بتائی۔

    وزیر اعلی سنھ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ انتہائی سنجیدہ بات ہے اور اس پر بطور خاص توجہ دی جانی چاہئے۔

    اس موقعے پر کے پی کے حکومت نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے کہ ان لوگوں کو کس طرح ہیلتھ سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

    corona test

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اجلاس میں این سی او سی، اسلام آباد کو قومی ڈیجیٹل ون لائن انٹروگریشن نظام سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا جہاں سے اس کو صوبائی ٹاسک فورس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس کی سربراہی وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ اس نظام میں ڈیش بورڈ ہوگا جہاں متعلقہ اطلاعات، آئسولیشن کی سہولیات کا ڈیٹا، مریضوں کی تعداد، مشتبہ افراد کی تعداد، ٹیسٹ کے گئے نمونے، قرنطینہ مراکز میں داخلہ، گھریلو آئسولیشن اور ہسپتال میں داخل کرنا، لیب کی سہولیات اور ان کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو مستقل بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    قومی ڈیٹا بیس کو صوبوں میں ڈویژنل سطح اور ضلعی سطح سے منسلک کیا جائے گا اور سب کو اعداد و شمار کو دیکھنے ان کے متعلقہ ڈیٹا کو اپ لوڈ کرنے، ترمیم کے حقوق اور ڈیش بورڈ تک مکمل رسائی کے حقوق حاصل ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف سکریٹری اور محکمہ صحت کو بھی اعداد و شمار تک رسائی حاصل ہوگی۔

  3. بریکنگ, وفاقی کابینہ کا اجلاس: کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکین برآمد کرنے کی اجازت

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دوست ممالک کو مشکل کی اس گھڑی میں کلوروکین برآمد کرنے کی منظور دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ دوائی دنیا بھرکی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اس دوائی کی برآمد سے متعلق دوست ممالک نے برآمد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    ان کے مطابق کچھ ممالک نے براہ راست وزیر اعظم سے بھی درخواست کی تھی۔

    کلوروکین کس ملک کو کتنی مقدار میں ملے گی؟

    معاون خصوصی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایک ملین سعودی عرب کو اور پانچ لاکھ ترکی اور اٹلی، پانچ ملین برطانیہ، تین لاکھ قطر، ایک ملین امریکہ کو دی جائے گی۔

    ان کے مطابق اس وقت کلوروکین کا ہماری ضروریات سے ذیادہ سٹاک موجود ہے۔ خام مال باہرسے آتا ہے۔

    ان کے مطابق اس وقت 40 ملین کی ٹیبلٹس (گولیاں) اور خام مال موجود ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں دوست ممالک کی مدد کی جائے گی۔

    ’اس سے ہمارا ان کا رشتہ مضبوط ہوگا، ان ممالک نے مشکل میں ہمشیہ ہماری مدد کی۔ پاکستان ہمیشہ ان سےکچھ نہ کچھ مانگتا رہا ہے۔‘

    اقلیتتوں سے متعلق کمیشن کی تشکیل نو

    معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن کی از سر نو تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اب اس کمیشن کا چیئرمین اقلیت سے ایک غیر سرکاری فرد ہو گا۔

    ان کے مطابق اقلیت کے کمیشن سے اقلیت کو اکثریت میں بدل لیا ہے۔ اس کمیشن میں اب تین مسیحی، دو ہندو، ایک سکھ اور ایک کالاشی اور دو مسلمان ہوں گے۔

    خدمات پہنچانے والوں کے لیے بھی ٹیکس چھوٹ

    پراپرٹی ڈویلپرز اورپروموٹرز پر بھی ٹیکس صفر کر دیا ہے۔ اس قانون سازی میں سب کے حقوق کا تحفظ دیا گیا ہے۔

    توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو اصلاحات لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ اس کو جدید ترین کیا جائے گا اور اس شعبے کو بھی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔

  4. محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے شیروں کے سات جوڑے فروخت کر دیے

  5. باجوڑ: سوشل میڈیا پر شکایت، ’سماجی دوری‘ برقرار نہ رکھنے پر سابق ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی

    خیبر پختونخواہ حکومت نے باجوڑ کے سابق ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے جس نے سماجی دوری کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی شان میں الوداعی تقریب کے انعقاد سے مقامی لوگوں کو نہیں روکا اور اس تقریب میں خود بھی شرکت کی۔

    ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ چیف سیکریٹری نے سابق ڈی سی سے وضاحت طلب کر لی ہے اور ان کی محکمہ صحت میں تعیناتی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے خلاف مسلم لیگ نون کے سابق رکن قومی اسمبلی شہاب الدین کے بیٹے نظام الدین سالارزئی نے ٹوئٹر پر شکایت کی تھی کہ اس تقریب کی پاداش میں سابق ڈپٹی کمشنر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    نظام الدین کا کہنا تھا کہ اگر ایک اعلیٰ سرکاری افسر ایسی جگہ جہاں کووڈ-19 کے متاثرین ہیں وہاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پھر اس کی دیکھا دیکھی غریب لوگ کو دکانیں اور کاروبار کھولنے سے کون روک سکتا ہے۔

    ترجمان کے پی حکومت کے مطابق غلطیاں ہوں گو تو پھر ہم جلدی ان کی درستگی بھی یقینی بنائیں گے۔ ان کے مطابق سرکاری افسران نے وبا کے خلاف صوبے میں جس غیر معمولی محنت سے کام کیا ہے اس پر کسی کو بھی پانی پھیرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی زندگی کیسی ہے؟, جانیے نیو جرسی میں موجود صباحت زکریا کی زبانی

  7. کشمیر نے وائرس کا بھی اچھا مقابلہ کیا: صدر عارف علوی

    عارف علوی

    ،تصویر کا ذریعہMA Jarral

    پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی منگل کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے ہیں۔

    وہاں اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ وہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ اور یہاں کے عوام کی خبر لینے یہاں آئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ کشمیر نے اس وائرس کا اچھے طریقے سے مقابلہ کیا ہے اور یہاں اس وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

  8. گیلپ سروے: وائرس کی وجہ سے 65 فیصد پاکستانی مسجد میں نماز نہ پڑھنے کے حق میں

    گیلپ سروے کے مطابق پانچ میں سے تین پاکستانی ان حکومتی اقدامات سے خوش ہیں جس کے تحت لوگوں کو کہا گیا کہ مسجد میں نماز نہ پڑھیں۔

    ذیادہ تر یہ لوگ شہروں میں رہتے ہیں اور ان کی عمر 50 سال سے زائد بنتی ہے جو حکومت کے ان اقدامات کی حمایت میں ہیں کہ بڑی تعداد میں مسجد میں جمع نہ ہوں۔

    سروے کے مطابق مارچ سے 22 فیصد ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق 18 فیصد لوگ حکومتی اقدامات سے خوش نہیں ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیر صحت کے عملے میں کورونا کی تشخیص

    kash

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

    جس شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے وہ اسلام آباد سے کسی دوسرے متاثرہ فرد سے متاثر ہوا ہے۔

    صحافی ایم اے جرال کا کہنا ہے کہ خطے کے وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا شخص وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے عملے کا اہلکار ہے۔

    ان کے مطابق وزیر صحت نے کچھ روز قبل اپنے عملے کے ٹیسٹ کروائے تھے۔

    ان کے مطابق وزیر صحت نے اپنے آپ کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے اور وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔

    راجہ وسیم نے بتایا کہ اس متاثرہ فرد کے ساتھ جو افراد بھی رابطے میں رہے ہیں ان سب کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔

    اس خطے میں کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے جانے والے کنٹرول روم کے مطابق اب تک 1400 کے قریب افراد کو قرنطینہ سنٹر لایا گیا ہے، جس میں سے اب تک ایک سو کے قریب افراد کے رزلٹ کے ٹیسٹ نہیں آئے جبکہ 16 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں.

  10. خیبر پختونخوا میں دس ہزار کے قریب ٹیسٹ

    صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ اب تک صوبے میں کورونا وائرس کے تقریباً دس ہزار تک ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں۔

    ان کے مطابق ایک ماہ کے اندر صوبے میں روزانہ 930 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے

    ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت سے متعلق بحت ہوتی ہے مگر ان کے خیال اس بحران کے دور میں سب سے موثر ہتھیار شفافیت ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  11. کیا وزیراعظم کو احتیاطاً کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے؟, ریاض سہیل، نامہ نگار، کراچی

    ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد کچھ حلقے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد ہونے والی ملاقات کے دوران فیصل ایدھی نے کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کروائے ہیں۔

    کراچی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو احتیاطاً کورونا کا ٹیسٹ کروا لینا چاہیے کیونکہ بعض اوقات بیمارے کے علامات ظاہر نہیں ہوتے۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل ایدھی سے چیک لینے کے بعد وزیراعظم نے سینٹائیزر استعمال کیا یا نہیں، چہرے کو ہاتھ لگایا یا نہیں، وہ چیک کسی اور کو تو نہیں پکڑایا۔۔۔ یہ تمام معاملات قابلِ غور ہیں۔

  12. پاکستان: مصدقہ متاثرین 9500 سے زیادہ، اموات 200 کے قریب, صحت یاب افراد 2101

    GRAPH

    سندھ، اسلام آباد اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں منگل کو نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 9505 ہو چکی ہے جبکہ اب تک اس مرض میں مبتلا 197 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  13. بلوچستان: ’ماسک کے بغیر گھر سے نکلے تو قرنطینہ منتقل کیے جائیں گے‘

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماسک نہ پہننے والے افراد اور بلاجواز گھروں سے نکلنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے ایک اجلاس میں اس رائے کا اظہار کیا کہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کی وجہ سے کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، جوکہ حکومت انتظامیہ سمیت عوام کے لئے باعث تشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت اور اداروں کی جانب سے جو حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے، عوام انھیں سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور نہ ہی لاک ڈاؤن سمیت دیگر انتظامات پر عمل کررہے ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ماسک کے بغیر اور گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور سڑکوں و گلیوں میں بلا جواز گھومنے والوں کے ٹیسٹ کرانے کے ساتھ ساتھ انھیں قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔

    اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درزی، پلمبر، حجام ، مارکیٹ اور پلازوں کی دکانیں کھولنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں مقامی منتقلی کے جو 317 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 252 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

  14. پنجاب میں چار ہزار ٹیسٹ روزانہ کی صلاحیت ہے

    عثمان بزدار

    ،تصویر کا ذریعہPTV

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت چار ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اگلے چند روز میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت دس ہزار ہو جائے گی۔

    ان کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے تقریباً 15ارب روپے کے فنڈز مہیا کیے جا چکے ہیں۔

    عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں رمضان بازار نہیں لگیں گے۔ ان کے مطابق رمضان المبارک میں رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو براہ راست مالی امداد دیں گے۔

    وزیراعلیٰ کے مطابق وہ پنجاب میں مالی امداد کی تقسیم کے پروگرام کی خود نگرانی کر رہے ہیں، اور حقدار کو اس کا جائز حق دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا ہےکہ وہ ہر ضلع میں جا کر خود زمینی حقائق دیکھ رہے ہیں اور اب تک 16 شہروں کے دورے کر چکے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کیٹگری ون کے تحت 97 فیصد مالی امداد دی جا چکی ہے جبکہ کیٹگری ٹو کے تحت تقریباً 50 فیصد مالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔

  15. بریکنگ, سندھ میں 289 نئے مریض اور مزید پانچ ہلاکتیں, پاکستان میں متاثرین 9505 ہو گئے

    پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں منگل کو مزید 289 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سندھ میں متاثرین کی کل تعداد 3053 تک پہنچ گئی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے کل ہلاکتوں کی تعداد بھی 66 ہو گئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ منگل کو مزید 2191 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیے گئے ٹیسٹوں کی کل تعداد 28249 تک پہنچ گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. بریکنگ, فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تشخیص

    فیصل ایدھی

    عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ان کے بیٹے سعد ایدھی نے بی بی سی کو بتایا کہ فیصل ایدھی کا گذشتہ روز کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونہ لیا گیا تھا اور منگل کو نتیجہ پازیٹو آیا ہے۔ ان کے مطابق فیصل ایدھی اس وقت اب سیلف آئسولیشن یا خود ساختہ تنہائی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن اس وقت کورونا کے مشتبہ مریضوں کی منتقلی، ہلاک ہونے والوں کی غسل، کفن اور تدفین پر بھی مامور ہے۔ ابتدائی دنوں میں فیصل ایدھی نے شکوہ کیا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ انھیں آگاہ نہیں کرتی کہ ہلاک ہونے والا کورونا کا مریض تھا یا نہیں۔

    یاد رہے کہ فیصل ایدھی کی چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے دوران فیصل ایدھی نے کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔

  17. بریکنگ, ایسا نظام بنایا جائے کے سرٹیفکیٹ آن لائن ہو: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

    Murad Ali Shah

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز خیبر پختو نخوا سے تبلیغی جماعت کے تین اراکین ٹنڈو محمد خان واپس آئےاور تینوں افراد کے پاس کورونا وائرس سے متاثرہ نہ ہونے کے سرٹیفکیٹ تھے۔ تاہم جب ان کو سندھ میں ٹیسٹ کیا تو تینوں پازیٹو آئے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایک ایسا نظام بنایا جائے کہ کورونا کے حوالے سے سرٹیفکیٹ آن لائن موجود ہوں اور پرفیکٹ ہو۔

  18. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 9219 ہوگئی, 192 ہلاکتیں، 2071 صحت یاب

    Covid19

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9219 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 192 افراد اس وبا میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں مزید چار جبکہ کشمیر میں ایک اور مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پنجاب بدستور 4195 متاثرین کے ساتھ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جبکہ سب سے زیادہ 74 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔

  19. پارلیمان کا لاک ڈاؤن

  20. بریکنگ, وزیرِ خارجہ جتنی مرتبہ کہیں گے ہم اتنی مرتبہ ملتان آئیں گے: یاسمین راشد