کورونا: ’جمعرات سے احساس پروگرام کا آغاز، 20 لاکھ خاندانوں کی مالی امداد‘

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد چار ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 60 ہے۔

لائیو کوریج

  1. بیرونِ ملک سے آنے والوں کی ٹیسٹنگ کے لیے نیا طریقہ کار جاری

    ایوی ایشن ڈویژن نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں اور فضائی عملے کے حوالے سے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) میں تبدیلی کر دی ہے۔

    نئے طریقہ کار کے مطابق:

    بین الاقوامی پرواز سے آنے والے تمام مسافروں اور فضائی عملے کی معمول کے مطابق سکریننگ ہوگی تاہم ان کا سیمپل ہوائی اڈے پر نہیں لیا جائے گا۔

    تمام مسافروں اور فضائی عملے کے ارکان کو حکام کے منتخب کردہ مقام پر 24 گھنٹوں کے لیے قرنطینے میں رکھا جائے گا۔

    24 گھنٹوں کے بعد ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا جائے گا۔ مسافروں اور فضائی عملے کو اسی جگہ پر تب تک انتظار کرنا پڑے گا جب تک کہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کے نتائج نہیں آ جاتے۔

    جن لوگوں کا مثبت نتیجہ آئے گا، انھیں قرنطینے میں یا کسی اور متعلقہ جگہ پر رکھا جائے گا۔

    جس کسی کا منفی نتیجہ آئے گا، انھیں سخت ہدایات اور رہنمائی کے ساتھ گھر پر قرنطینے میں رہنے کے لیے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

    تمام مسافروں اور فضائی عملے کا ڈیٹا اور ان کے موبائل فون نمبرز ریکارڈ اور فالو اپ کے لیے محفوظ کیے جائیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ بالا طریقہ کار موجودہ طریقہ کار کی جگہ نافذ العمل ہوں گے

    PIA

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  2. کورونا وائرس: کراچی میں رات گئے جراثیم کش سپرے

    کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی شاہراہوں پر رات گئے جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت کراچی کے شاہین کمپلیکس سے لے کر میری ویدر ٹاور تک فائر بریگیڈ کے گاڑیوں کے ذریعے جراثیم سپرے کیا گیا ہے۔

    Karachi

    ،تصویر کا ذریعہKMC

    KARACHI

    ،تصویر کا ذریعہKMC

    Karachi

    ،تصویر کا ذریعہKMC

  3. مردان:یو سی منگا کو ڈی سیل کر دیا گیا

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان کی یونین کونسل منگا کو حکام نے ڈی سیل کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے یو سی منگا کو ڈی سیل کرنے کا اعلامیہ جاری کیا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. خیبر پختونخوا: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہلاکتیں، 33 نئے متاثرین, پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3157، ہلاکتوں کی کل تعداد 47

    coronavirus

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ-19 کے 33 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کووِڈ-19 کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 405 ہوگئی ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اسی دورانیے میں ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور دونوں کی عمر 60 سے زائد بتائی جاتی ہے۔

    چنانچہ اب ملک میں کووِڈ-19 کے مجموعی متاثرین کی تعداد 3157 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 16 ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 2882 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے کُل 1204 افراد کے نتائج منفی اور 405 کے مثبت آئے ہیں جبکہ 1273 مشتبہ متاثرین کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنے باقی ہیں۔

    صوبے میں کووِڈ-19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 62 ہے۔

  5. بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج مسلسل جاری ہے۔

    اتوار کو پاکستان میں کیا ہوا جاننے کے لیے کلک کریں