کراچی: آغا خان ہسپتال کی جانب سے سکریننگ عارضی طور پر بند
آغا خان ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کراچی میں سی ایچ سی (کمیونٹی ہیلتھ سینٹر) میں نئے مریضوں کے لیے کووڈ 19 کی تشخیص اور سکریننگ کو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔
نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق کراچی میں جمعے کو آغا خان ہسپتال میں کئی لوگوں نے سکریننگ کی درخواست کی تھی۔
آغا خان کے ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سنیچر کو ایمرجنسی اور دوسری سہولیات دستیاب رہیں گی تاہم کووڈ 19 کی تشخیص کا عمل روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کرفیو کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں صرف 10 بستر اور دو وینٹی لیٹرز موجود ہیں جن سے مریضوں کی بڑھتی تعداد کا علاج ممکن نہیں۔
انھوں نے حفاظتی سامان میسر کرنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔