آمنہ مفتی کا کالم اڑیں گے پرزے: خود سے ملنے کے دن!
’جیسے اچھے دن پلک جھپکتے میں گزر جاتے ہیں، برے دن بھی گزر جائیں گے۔ قدرت کا اپنا نظام ہے۔ اس کا نظام چل رہا ہے۔ ہمارے اختیار میں فقط صبر اور احتیاط ہے۔ احتیاط کیجیے!
’بے مقصد دوڑتی بھاگتی زندگی، ذرا دیر کو ٹھہری ہے۔ آپ بھی ٹھہریے اور خود سے ملیے۔ آپ بہت سے لوگوں سے اچھے ہیں خود سے مل کر یقیناً بہت خوشی ہو گی، ذرا مل کر تو دیکھیے!‘