مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے تحت دھرنے جاری

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 12 روزہ آزادی مارچ کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پلان بی کے تحت چاروں صوبوں میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا عمل جاری ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, حکومتی مذاکراتی ٹیم کی اکرم درانی کی رہائش گاہ آمد، اجلاس شروع

    فائل فوٹو

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کا ایک اور دور جلد شروع ہونے والا ہے۔

    یہ مذاکرات اکرم درانی کی رہائش گاہ پر ہو رہے ہیں۔ حکومتی مذاکرتی کمیٹی میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، نورالحق قادری اور پرویز الہی شامل ہیں۔

    مذاکرات میں آزادی مارچ اور اپوزیشن کے مطالبات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

  2. بریکنگ, رہبر کمیٹی کا اجلاس جاری

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی رہائش گاہ پر شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو دیے گئے مطالبات سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

    رہبر کمیٹی میں سینیٹر میر طاہر بزنجو ،احسن اقبال ،امیر مقام ،میاں افتخار حسین ،فرحت اللہ بابر ،سید نیئر حسین بخار ی اور شفیق پسروری سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

    رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

  3. اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس 2:30 بجے متوقع

    حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات سے پہلے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس 2:30 بجے شروع ہونا تھا۔

    مشاورتی اجلاس رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

  4. اسلام آباد پولیس کا تازہ ٹریفک پلان

    ٹریفک

    ،تصویر کا ذریعہITP

    اسلام آباد پولیس نے منگل کے لیے تازہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ اس پلان کے مطابق:

    • ریڈ زون آنے جانے کے لیے براستہ سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو، جناح ایونیو، ناظم الدین روڈ، ایوب چوک، مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
    • آئی-10، آئی-نائن، ایچ-نائن، ایچ-ایٹ کے رہائشی براستہ ایکسائز لوپ ایچ-نائن سے ایجوکیشن پُل سے گارڈن فلائی اوور فیصل ایونیو استعمال کریں۔
    • راولپنڈی، آئی جے پی روڈ سے براستہ نائنتھ ایونیو اسلام آباد آنے والے حضرات فیض آباد مری روڈ سے فیصل ایونیو آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔
    • اسلام آباد سے راولپنڈی اور آئی جے پی روڈ براستہ نائنتھ ایونیو جانے کیلیے استعمال کر سکتے ہیں یا فیصل ایونیو فیض آباد سے مری روڈ اور آئی جے پی روڈ پر آ جا سکتے ہیں۔
    • نیو ایئرپورٹ، موٹروے اور پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والے حضرات چونگی نمبر 26 کے ذریعے کشمیر ہائی وے پر آ جا سکتے ہیں۔
    • آپ جی-11 سگنل کا استعمال کر کے اسلام آباد کے رہائشی سیکٹرز میں آ جا سکتے ہیں یا فقیر ایپی روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
    • مری، بارہ کہو سے نیو ایئرپورٹ، پشاور، موٹروے جانے والے حضرات براستہ راول ڈیم براستہ فیض آباد آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔
  5. آزادی مارچ: فرصت کے لمحات میں شرکا کی کھیل کود

    مارچ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    مارچ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    مارچ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  6. لاہور ہائی کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

    کورٹ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    لاہور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

    یاد رہے مقامی وکیل ندیم سرور نے مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کو بنیاد بنا کر ان کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    صحافی عباد الحق کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی ملک منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ آزادی مارچ کے دوران مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں اور اس سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    ندیم سرور ایڈووکیٹ نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں۔

    درخواست گزار وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی جائے۔

  7. فردوس عاشق اعوان: ’مولانا ہر گیند پر چھکا لگانا چاہتے ہیں‘

    فردوس

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا رویہ ’ہارڈ ہٹنگ والا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ ہر گیند پر چھکا لگا کر گرانڈ سے باہر پھینک دیں۔‘

    اُنھوں نے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’جب بہت سے مسائل بھی ہوں اور پِچ بھی ساز گار نہ ہو تو ایسے بیٹسمین کے آوٹ ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں۔‘

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کا گراونڈ میں رہنا ضروری ہے۔

    ’اس دھرنے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو جب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس سے پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز کی دل آزاری ہوتی ہے۔‘

  8. بریکنگ, حکومتی کمیٹی کی وزیرِاعظم سے ملاقات کے بعد دھرنے سے نمٹنے کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی

    رہبر

    ،تصویر کا ذریعہAPP

    وزیر اعظم عمران خان سے حزب مخالف کی جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی ملاقات کر رہی ہے۔

    وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی اس ضمن میں وزیر اعظم کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

    یہ ملاقات وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جاری ہے اور اس میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی پیر کی شب مولانا فضل الرحمن اور رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور حزب مخالف کی جماعتوں کے مطالبات کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کر رہے ہیں۔

    حکومتی کمیٹی کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد حکومت اس دھرنے سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی سے کہا گیا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے جاری رکھیں۔

    دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں متوقع ہے جس میں حزب مخالف کی جماعتوں کے مطالبات اور ان پر ممکنہ حکومتی ردعمل کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

    رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

  9. ’رہبر کمیٹی حکومتی ٹیم سے آج دوپہر پھر ملے گی‘

    رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے رات گئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ حکومتی ٹیم سے منگل کی دوپہر تین بجے ملیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں اپوزیشن نے اپنے مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومتی ٹیم منگل کو اعلی حکام سے مشاورت کر کے دوپہر کو ہونے والی ملاقات میں رہبر کمیٹی کو کسی قسم کا جواب دے گی۔

  10. ’ہمارے اور دھرنے والوں کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے‘

    صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی نے رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل اچھا ماحول پیدا کرنا ہے اور کہا کہ ’ہمارے اور دھرنے والوں کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔‘

    چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ موجود صورتحال کی وجہ سے دوسرے مسائل پیدا ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ منگل کو ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہونی ہے۔

    دوسری جانب اکرم درانی کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب کی خواہش تھی کہ وہ مولانا صاحب سے ملیں اور اس دوران ہم نے وہ ہی مطالبات رکھے جو ہمارے ہیں۔

    ملاقات
  11. رحمان ملک:’چوہدری شجاعت کی اسلام آباد آمد انتہائی اہم ہے‘

    رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رحمان ملک نے چوہدری شجاعت کی اسلام آباد آمد اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ وہ تجویز کرتے ہیں کہ حکومت این آر او کے بارے میں دوبارہ کبھی بات نہ کرے اورمستقبل کے دھرنا منتظمین کم مطالبات کا اعلان کریں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری

    ملاقات

    ،تصویر کا ذریعہCourtesy JUIF

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

    چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات جاری ہے۔

  13. بلاول بھٹو نے عوام سے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے رائے مانگ لی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بہاول پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران جیالوں اور عوام سے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق عوام نے والہانہ انداز میں بلاول بھٹو کو دھرنے میں شرکت کی رائے دی۔

    بلاول بھٹو نے شرکا سے کہا کہ وہ عوام کی اس رائے کو سی ای سی کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. ٹریفک پولیس کی سفر کرنے والوں کے لیے اہم ہدایات

    اسلام آباد میں جاری احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں روانی کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹس جاری کی جا رہی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  15. مولانا فضل الرحمان: ’اپوزیشن متحد ہے اور فیصلہ انھوں نے کرنا ہے کہ کب یہاں سے اٹھنا ہے‘

  16. مولانا فضل الرحمان: ’میں ایک پاکستانی شہری کی حیثیت سے یہ حق رکھتا ہوں کہ میرا اضطراب دور کیا جائے‘

  17. مولانا فضل الرحمان: بہت سے چیزیں ہمارے نوٹس میں آ رہی ہیں، لیکن ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘

  18. بریکنگ, فضل الرحمان: ’ناجائز حکمران کے ہوتے ہوئے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے‘

  19. مولانا فضل الرحمان: ’ان حکمرانوں کو جانا ہوگا۔ قوم کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اس سے کم پر بات نہیں بنے گی‘

  20. مولانا فضل الرحمان: ’ایک سابق آرمی چیف نے انٹرویو دیا کہ یہ جو علما مطالبات کر رہے ہیں، بالکل جائز ہیں۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘