مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے تحت دھرنے جاری

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 12 روزہ آزادی مارچ کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پلان بی کے تحت چاروں صوبوں میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا عمل جاری ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, آل پارٹیز کانفرنس ڈیڈلاک کا شکار: جے یو آئی ذرائع

    مولانا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی جاری دھرنا ختم کرکے ملک گیر شٹر ڈاون اور سڑکیں بلاک کی جائیں یا دونوں احتجاج ایک ساتھ ہی کیے جائیں؟

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی حزبِ اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں اس سوال پر غور جاریہے۔

    اجلاس میں قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے رائے دی ہے کہ دھرنا جاری رکھتے ہوئے ملک گیر شٹرڈاون اور سڑکیں بلاک کردی جائیں۔

    انہی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ دھرنا ختم کر کے ملک گیر احتجاج پلان کرنے میں لگ گئے تو دس سال پیچھے چلے جائیں گے۔

    بعض جماعتوں نے دھرنا ختم کر کے رہبر کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ 20 نومبر کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

  2. آزادی مارچ کے شرکا کا ’می ٹائم‘

    شرکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    صفائی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نہانہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. بریکنگ, وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جاری

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اس وقت جاری ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ سمیت دیگر اہم امور زیرِ غور ہوں گے۔

  4. بریکنگ, سپیکر قومی اسمبلی: ’نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے‘

    قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پیر کے روز ٹویٹس کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات اور معاشی مسائل کا سامنا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’ملکی سیاسی قیادت کا ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کےلیے ایک صفحے پر ہونا ضروری ہے جس کے لیے نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔‘

    خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس سات نومبر کو طلب کیا ہے۔

    اسد

    ،تصویر کا ذریعہ@AsadQaiserPTI

    ان کا مزید کہنا ہے کہ ’ملک کی اعلیٰ عدلیہ اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے پارلیمانی سطح پر ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’ملک کی سیاسی قیادت سے تعاون کرنے اور تجاویز دینے کی درخواست کی ہے۔‘

    اسد قیصر

    ،تصویر کا ذریعہ@AsadQaiserPTI

    اسد قیصر

    ،تصویر کا ذریعہ@AsadQaiserPTI

  5. اسلام آباد میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم ہدایات

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف مظاہرے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت میں روانی کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے مندرجہ ذیل اپ ڈیٹس دی گئی ہیں۔

    آج تعلیمی ادارے کھلے ہونے کے باعث صبح میں سڑکوں پر ٹریفک جام اور شدید رش دیکھنے میں آیا۔ اسلام آباد میں سفر کرنے والوں کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات اہم ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    اسلام اباد ٹریفک پولیس کے مطابق: کشمیر ہائی وے دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ جی-11 اور جی-10 کے درمیان پراجیکٹ موڑ تک ٹریفک بلاک ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 3

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق: پی اے آر سی چوک سے آئی جے پی روڈ تک نائنتھ ایونیو ٹریفک کے لیے کھلا ہے جبکہ اسی ایوینیو پر آئی جے پی روڈ سے پی اے آر سی جانے والے شہری ایچ ای سی کے بائیں موڑ کی طرف مڑ جائیں گے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 4

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق: کشمیر ہائی وے پر جی-10 پراجیکٹ موڑ سے زیرو پوائنٹ سفر کرنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

  6. آزادی مارچ: رہنما مشاورتی میز پر، شرکا پنڈال میں

    شرکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آزادی مارچ میں شامل شرکا چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔

    شرکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آزادی مارچ میں شامل ایک بزرگ مطالعے میں مصروف ہیں۔

    شرکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کچھ شرکا نے ایک ٹرک کو ہی خیمے کی شکل دے دی ہے۔

    شرکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آزادی مارچ میں شامل کچھ شرکا سردیوں کی دھوپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

  7. فردوس عاشق اعوان: ’پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا ہے‘

    سرکاری ترجمان اور مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے آزادی مارچ کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’عمران خان کے نئے پاکستان سے تکلیف کی وجہ یہ ہے کہ اب حکمرانوں کے بجائے عوام کے مفاد اور حقوق کی نگہبانی ہو رہی ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔

    ’پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟‘

  8. بریکنگ, احسن اقبال: ’رہبر کمیٹی، اے پی سی کے فیصلوں کی روشنی میں آگے چلیں گے‘

    احسن اقبال

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آزادی مارچ میں رکھے گئے مطالبات کی سیاسی حمایت کرتی ہے اور مستقبل کا لائحہ عمل اے پی سی اور رہبر کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں طے کیا جائے گا۔

    انھوں نے ایک مرتبہ پھر حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے لیے ’معیشت کو چلانا مشکل ہو چکا ہے۔ معیشت کا ہر پہیہ جام ہو چکا ہے اور اعوانِ صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، پارلیمان کو تالے لگ گئے ہیں اور چور دروازے سے قانون سازی کی جار ہی ہے۔‘

  9. بریکنگ, حزبِ اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس کا آغاز

    حزبِ اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔

    اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت تو شرکت نہیں کر رہی تاہم ان پارٹیوں کی نمائندگی ان کے وفود کر رہے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیئر رہنما راجہ پرویز حیدر، فرحت اللہ بابر اور نئیر بخاری شامل ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    احسن اقبال کے مطابق شہباز شریف نے بھی اے پی سی میں شرکت کرنی تھی تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے باعث وہ اسلام آباد نہیں جا سکے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی نمائندگی کرنے والے وفد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور ڈاکٹر عباد اللہ شامل ہیں۔

  10. فواد چوہدری، شیریں مزاری کی فضل الرحمان پر تنقید

    حکومتی وزرا کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو ایک مرتبہ پھرتنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  11. آزادی مارچ کے شرکا جو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں

    ،ویڈیو کیپشنآزادی مارچ کے شرکا جو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں

    اسلام آباد میں حزب اختلاف کے آزادی مارچ میں اکثر شرکا پاکستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہیں۔ ان شرکا میں بعض ایسے بھی ہیں، جو اسلام آباد زندگی میں پہلی بار آئے ہیں۔

    یہ لوگ اسلام آباد کیوں آئے ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟ دیکھئے نامہ نگار خدائے نور ناصر اور نئیر عباس کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔۔

  12. طبلہ مولانا بجا رہے ہیں اور رقص میں سرکار ہے

    بات سے بات

    ’مزاحمتی حلوہ مولانا نے تیار کیا ہے مگر اسے فروخت اپوزیشن کے بجائے وزیرِ اعظم، کابینہ اور آئی ایس پی آر کر رہے ہیں۔

    ’آگے کیا ہو گا؟ یہ سوال ہی بے معنی ہے۔ جو ہو رہا ہے وہ بھی دھرنے کے موجدوں سمیت کس کی سمجھ میں آ رہا ہے؟‘

  13. آزادی مارچ: کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر

    مارچ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اگر آپ آزادی مارچ کے حوالے سے خبروں کے لامتناعی سلسلے سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو پڑھیے بی بی سی اردو کا خصوصی ضمیمہ۔

  14. بریکنگ, قومی اسمبلی کا اجلاس سات نومبر کو طلب

    قومی اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس سات نومبر سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے۔

    یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہی میں حذبِ اختللاف کی اکثر جماعتیں حکومت مخالف آزادی مارچ کا حصہ ہیں۔

    قومی اسمبلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی پریس کانفرنس دوپہر دو بجے

    قومی اسمبلی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے وزیرِ دفاع اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کی جانب سے آزادی مارچ اور اس حوالے سے جاری مذاکرات کے حوالے سے پریس کانفرنس آج دن دو بجے کریں گے۔

    حکومتی

    ،تصویر کا ذریعہPID

  16. آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس کی تیاریاں مکمل, مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت شرکت نہیں کرے گی

    حزبِ اختلاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیےاپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

    پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اے پی سی میں شرکت سے معذوری ظاہر کر دی ہے تاہم دونوں جماعتوں کی نمائندگی ایک وفد کرے گا۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی آج ہی متوقع ہے۔

    پیپلز پارٹی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. اختتام ہفتہ پر آزادی مارچ کا احوال

    مولانا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images/ISPR

    • مولانا فضل الرحمان بمقابلہ ڈی جی آئی ایس پی آر

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور اس وقت آمنے سامنے آئے جب جمعے کی شام اپنی تقریر میں ’اداروں‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اس تقریر کے ردِ عمل میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کو فوج پر الزام تراشی کرنے کے بجائے الیکشن میں شفافیت سے متعلق اپنی شکایت متعلقہ اداروں کے پاس لے جانے کا مشورہ دیا۔

    ان کے اس بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ 'انھوں (آصف غفور) نے اپنے بیان سے فوج کو جانبدار بنانے کی کوشش کی ہے، جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘

    • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا ردِ عمل

    اس حوالے سے وزیرِ دفاع اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری اپوزیشن کی ہو گی (اور یہ سب) ان کے گلے پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ’اداروں پر اپوزیشن نے تنقید کی اب اپوزیشن ملک دشمنی کی بات نہ کرے، ادارے ہم سب کے ہیں۔‘

    مولانا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • مرکزی شوریٰ کے اجلاس کا احوال

    جمعیت علماء اسلام ف کی مرکزی شوری کے رکن کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعیت علماء اسلام ف کی مرکزی شوریٰ (سنٹرل کمیٹی) کے اجلاس میں شاہراہ کشمیر سے آگے بڑھنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’شوریٰ کے کئی ارکان نے اپوزیشن کے بغیر آگے بڑھنے کی مخالفت کی ہے تاہم مرکزی شوریٰ میں طے کیا گیا کہ صورتحال پر غور کے لیئے چار نومبر بروز سوموار دوبارہ اجلاس ہو گا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’آگے بڑھنے کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مزید آگے بڑھنے میں تعاون سے انکار تھا۔‘

    • آزادی مارچ پر تجزیہ کاروں کی رائے؟

    بی بی سی کی نامہ نگار ہدیٰ اکرام نے اس دھرنے پر نظر رکھنے والی دو سینیئر صحافیوں عاصمہ شیرازی اور منیزے جہانگیر سے بھی گفتگو کی ہے۔

    سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ فی الوقت سیاسی حل نکالنے کی جانب کسی کا رجحان نظر نہیں آ رہا، اس وقت اعصابی جنگ لڑی جا رہی ہے کہ پہلے پیچھے کون ہٹے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاست کا جوا کھیلا ہے 'پہلے یہ تاثر تھا کہ شاید وہ اور وزیراعظم عمران خان انفرادی طور پر آمنے سامنے ہیں لیکن اب ایسا نہیں لگ رہا ہے۔‘

    صحافی منیزے جہانگیر نے کہا کہ اس وقت ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے آزادی مارچ کے لیے مولانا فضل الرحمان نے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی پوری طرح اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ ’شاید یہی وجہ ہے کہ حزب اختلاف کے جماعتیں اس طرح مارچ میں شریک نہیں ہو سکیں جیسے ہونا چاہتی تھیں۔‘

    • مولانا کا اتوار کا خطاب: ’ہماری فوج متنازع ہوتی جا رہی ہے‘

    مولانا فضل الرحمان نے اتوار کے روز اپنے خطاب میں ایک بار پھر اتنخابی دھاندلی پر بات کی اور فوج کو اس عمل سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

    انھوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں مداخلت کی جاتی ہے اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کیے جاتے ہیں۔

    فوج کے کردار کو زیر بحث لاتے ہوئے انھوں نے کہا ’میں بڑی وضاحت کے ساتھ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ آئندہ کے لیے ہماری فوج، جو ہمارے لیے محترم ہے، وہ ہر حال میں اس بات کو طے کرے گی کہ پاکستان کے عام انتخابات سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہے گا۔‘

  18. فضل الرحمان: ’دو دن کی مہلت ہے، آپ استعفیٰ دے دیں‘, یہ صفحہ اب اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    جمعے کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے مارچ کے شرکا سے خطاب کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھیں دو دن کی مہلت دی ہے۔

    حکومت کو دو دن کی مہلت دینے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’سنت تین دن کی ہے اور آج کا دن تو گزر گیا، اب باقی دو دن باقی ہیں‘

  19. ’وزیر اعظم عمران خان دو دن میں مستعفی ہوجائیں۔۔۔‘

    جمعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزدی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ دو دن میں مستعفی ہو جائیں ورنہ مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ مطالبہ صرف ان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے ریاستی اداروں سے بھی کہا اگر اُنھوں نے حکومت کی حمایت نہ چھوڑی تو پھر دو روز کے بعد ان اداروں کے بارے میں اپنی رائے قائم کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ہمارے نامہ نگار شہزاد ملک وہاں موجود تھے

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  20. آزادی مارچ کے جلسے میں پرویز رشید بھی موجود

    مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما پرویز رشید بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔