وزیر اعظم کی ہدایت پر جلسہ گاہ میں کیے گئے انتظامات
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے آزادی مارچ کے شرکا کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر دیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے مطابق کیمپ کے انعقاد کے بعد مارچ کے شرکا کی اچھی خاصی تعداد نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا اور اس موقع پر انھیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
چیئرمین کے مطابق شرکا کی جانب سے جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف واقع نکاسی آب کے نالوں میں گند پھینکا گیا تھا اور گذشتہ رات ہوئی بارش کے بعد جلسہ گاہ میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا تھا، تاہم مشینری کی مدد سے کچرا نکال کر نکاسی آب کا بندوبست کیا گیا ہے، جبکہ سی ڈی اے کے سینیٹری سٹاف نے جلسہ گاہ کی صفائی بھی کی ہے۔