آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

لاہور نزدیک آتے ہی جوش و خروش میں اضافہ

نواز شریف نے لاہور واپسی کے سفر کے دوران گجرات، گوجرانوالہ اور مریدکے میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر عدلیہ کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ سے اپنی نااہلی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

لائیو کوریج

  1. گجرات سے گوجرانولہ روانگی

    سابق وزیراعظم اب گجرات سے گوجرانوالہ روانہ ہو گئے ہیں۔

    بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق میاں نواز شریف آج شب گوجرانوالہ میں بسر کریں گے اور کل اپنی آخری منزل لاہور پہنچیں گے۔

  2. ’مجھے کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا‘

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا نواز شریف ہر خطاب میں عدالت کی توہین کر رہے ہیں لیکن توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پر لگتی ہے۔ نواز شریف کی جانب سے عدالتی فیصلے پر تنقید کا حوالہ دیتے ہویے انھوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی بھی تو اسی بینچ نے کرنی ہے۔

  3. بچے کی ہلاکت پر متضاد بیانات

    بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق نواز شریف کے پروٹوکول میں شامل ایک گاڑی سے ٹکرانے والے بچے کی ہلاکت کے بعدوفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ جمہوری ریلی کا پہلا شہید ہے۔ تاہم دوسری جانب مقامی میڈیا نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بچے کی ہلاکت سابق وزیراعظم کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کے ٹکرانے سے نہیں ہوئی۔

    نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بچے کے اہلخانہ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  4. نواز شریف کا مختصر خطاب

    گجرات میں نواز شریف نے مختصر خطاب کیا اور شرکا سے کہا کہ وہ ان کے پیغام کا انتظار کریں وہ ان کے شاتھ ہیں۔

  5. ’تیسری بار میرے ساتھ یہ سلوک ہورہا ہے‘

    اہنے خطاب میں نواز شریف نے اپنے تینوں ادوار حکومت کے خاتمے کا حوالہ دیا اور کہا ایک بار مجھے صدر نے ایک بار پرویز مشرف نے اور اب عدلیہ نے عہدے سے ہٹایا ہے۔ انھوں نے جلسے کے شرکا سے سوال کیا کہ کیا وہ نواز شریف کا ساتھ دیں گے؟

  6. نواز شریف کا خطاب شروع

    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے اپنی نااہلی پر ایک بار پھر سوالات کیے جارہے ہیں۔

  7. طاہرالقادی کا 16 اگست کو مال روڈ جانے کا اعلان

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے 16 اگست کو لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین مال روڈ پر دھرنا دینا چاہتے ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جائیں گے۔

  8. نواز شریف کی خالی نشت کے لیے ان کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی

    نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ اس حلقے کے لیے پی ٹی آئی نے یاسمین راشد کو انتخاب لڑانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  9. ’نواز شریف گجرات میں خطاب کریں گے‘: مریم نواز

  10. گجرات میں نواز شریف کی آمد پر تیاریاں

  11. جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل

    نواز شریف کی ریلی کے دوران جی ٹی روڈ پر ٹریفک تقریباً معطل ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق گجرات، لاالہ سمیت جی ٹی روڈ پر موجود پبلک ٹرانپسورٹ سروس معطل ہے۔

  12. قافلہ لالہ موسی جانب رواں دواں

  13. کیمپ پر وزراِ مملکت کی بھیٹر

    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق نواز شریف کا قافلہ کھاریاں پہنچ رہا ہے جبکہ لالہ موسی کے باہر استقبالی کیمپ میں کئی وزرائے مملکت موجود ہیں۔

    لالہ موسی کے استقبالی کیمپ میں طارق فضل چوہدری، چوہدری جعفر اقبال اور طلال چوہدری موجود ہیں۔

  14. ’ہماری ریلی کسی ریاستی ادارے کے خلاف نہیں ہے مگر اب اداروں کو عوام کی بات ماننا پڑے گی‘: طلال چوہدری

  15. ’نواز شریف گجرات میں جمعے کی نماز کے بعد خطاب کریں گے‘: مریم نواز

  16. نواز شریف نے جی ٹی روڈ کا انتخاب کیوں کیا؟

    نواز شریف ہی نہیں، جس بھی سیاسی جماعت نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہو وہ زیادہ تر جی ٹی روڈ ہی کا انتخاب کرتی ہے۔ پڑھیے ہمارے ساتھی عمر دراز کا تجزیہ۔

    http://bbc.com.im/urdu/pakistan-40888569%3C/p%3E%3C/div%3E%3C/div%3E%3C/article%3E%3C/li%3E%3Cli class="css-xxlek1">

    ’ہمیں بھی پتا ہے کہ ہماری اس ریلی کے بعد کل نواز شریف نے بحال نہیں ہو جاتا۔۔۔ ہم مستقبل کو دیکھ رہے ہیں‘

  17. ’کھاریاں نواز شریف کا منتظر‘: مریم نواز

  18. ’ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے کی مکمل ٹیم موجود ہے‘

    نامہ نگار وجڈان ڈار نے نواز شریف کے قافلے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ موبائل ہسپتالوں کے انچارج اہلکار سے بات کی۔

  19. پنجاب حکومت کی جانب سے ریلی کے لیے موبائل ہسپتالوں کی فراہمی

    نواز شریف کی ریلی میں کسی ممنکنہ طبی حادثے سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے موبائل ہسپتال فراہم کیے گئے ہیں۔