مبشر لقمان، سلمان اقبال کے وارنٹِ گرفتاری جاری

ورانٹ گرفتاری توہینِ عدالت کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے

،تصویر کا ذریعہLAHORE

،تصویر کا کیپشنورانٹ گرفتاری توہینِ عدالت کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے
    • مصنف, شمائلہ جعفری
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
  • وقت اشاعت

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی چینل اے آر وائی کے اینکر مبشر لقمان چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال اور پروگرام’ کھرا سچ‘ کے پروڈیوسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ورانٹ گرفتاری توہینِ عدالت کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر جاری کیےگئے۔

مبشر لقمان نے کچھ عرصہ پہلے اپنے پروگرام کھرا سچ میں مبینہ طور پر عدلیہ پر الزامات عائد کیے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے پروگرام کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اینکر مبشر لقمان چیف ایگزیکٹیو سلمان اقبال اور پروڈیوسر کو عدالت میں طلب کیا تھا جو کہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے ان افراد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو حکم دیا کہ انھیں گرفتار کرکے 21 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے اس مقدمے کی سماعت کے لیے چیف جسٹس کو لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی ہے۔