آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
وزیراعظم نتن یاہو کے استعفے تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
اس وقت کچھ مظاہرین اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو استعفیٰ نہیں دیتے وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔
لائیو کوریج
پیدائش کے فوراً بعد سمگل کیے جانے والے بچے نے 40 برس بعد اپنی ماں کو کیسے ڈھونڈ نکالا؟
’جب یروشلم کی مسجد الاقصیٰ کی حفاظت پگڑی والے ہندوستانی فوجی کر رہے تھے‘: اسرائیل میں مدفون پاکستانی اور انڈین فوجیوں کی داستان
غزہ جنگ: اسرائیل اپنی زمینی کارروائی میں ’سرنگوں کی جنگ کی ماہر‘ حماس کے خلاف جنگی اہداف حاصل کرنے کے کتنا قریب ہے؟
عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے: پوپ فرانسس
’میں اسرائیلی انٹیلیجنس سے بات کر رہا ہوں، ہمیں بمباری کا حکم ہے‘: غزہ کے ڈاکٹر اور انٹیلیجنس اہلکار کے رابطوں کی کہانی
’ہر دس منٹ میں ایک بچہ ہلاک۔۔۔‘ اسرائیل غزہ جنگ اعداد و شمار کے حوالے سے کتنی ہولناک ہے؟
وزیراعظم نتن یاہو کے استعفے تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین, پال ایڈمز، نامہ نگار برائے سفارتی امور
اس وقت کچھ مظاہرین اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو استعفیٰ نہیں دیتے وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
یہ مظاہرین سات اکتوبر کو حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ جب تک جنگ جاری ہے اس وقت تک احتساب کی بات نہیں چھیڑا جائے گا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر ان مظاہرین میں سے ایک موئز انون ہیں جنھوں نے حماس کے 7 اکتوبر والے حملے میں اپنے والدین کھو دیے ہیں۔
ایک ماہ غم منانے کے بعد اب وہ اپنے حق کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غم سے نڈھال ہیں مگر انھیں شدید غصہ بھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے میرے والدین کو دغا دیا ہے۔ حکومت نے 1400 لوگوں سے بے وفائی کی ہے اور اس نے یرغمال بنائے جانے والے 240 لوگوں سے بے وفائی کی ہے۔
ان کی 76 برس کی ماں نتن یاہو کی سخت ناقدین میں سے تھیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہلاک کر دی گئیں جب وہ سات اکتوبر کو ایک اور مقام پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاج کے لیے جا رہی تھیں۔
موہز کا کہنا ہے کہ ’اب میں اپنی ماں کی جگہ پر یہاں پرموجود ہوں اور میں بھی نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘
موہز سمیت پارلیمنٹ کے باہر سراپا احتجاج ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ نتن یاہو کے استعفے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
ہمارے یرغمالیوں کی رہائی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی: اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ ’میں (جنگ بندی سے متعلق) مختلف اطراف سے پھیلائی جانے والی تمام افواہوں کو رد کر دینا چاہتا ہوں اور یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔‘
اس سے پہلے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسرائیل کے ساتھ انسانی بنیادوں پر جنگ میں تین دن تک کے وقفے سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں تا کہ حماس کی قید میں 12 یرغمالیوں کو رہا کروایا جا سکے۔ ان میں سے آدھے یرغمالی امریکی شہری ہیں۔
ایک امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر ساتھ ساتھ وہ وقفے کو یقینی بناتے ہیں تا کہ عام شہریوں کے لیے اشیائے ضروریہ کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
غزہ میں کم از کم 130 سرنگیں تباہ کر دیں: اسرائیل کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں کم از کم 130 سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے۔
فوج نے ٹیلیگرام پر مؤقف اختیار کیا کہ غزہ میں لڑنے والے اس کے انجنیئرز نے دشمن کے ہتھیار تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ شہر میں سرنگوں کا پتا چلا رہے ہیں اور انھیں اڑا رہے ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں اسرائیلی فوج نے لکھا کہ اس کی فوج نے بیت حانون میں ایک سکول کے قریب ایک سرنگ کو تباہ کیا ہے۔
یمن کے حوثی باغیوں نے ایک امریکی ڈرون مار گرایا: امریکہ
امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ایک امریکی ڈرون ایم کیو-9 ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ’حوثی باغیوں نے بغیر پائلٹ والے اس ڈرون کو یمن کے ساحل کے قریب نشانہ بنایا ہے۔‘
یہ حوثی باغی سنہ 2015 سے سعودی حکومت کی سربراہی میں فوجی اتحاد سے لڑ رہا ہے۔
غزّہ: جنگ بندی کے عالمی مطالبے پر کون عملدرآمد کروائے گا؟
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی کون سے ممالک حمایت کر رہے ہیں، کون مخالف ہے اور کون خاموش؟
لاطینی امریکہ کا وہ ملک جس کی معیشت فلسطینی پناہ گزینوں کی آمد اور محنت سے چمک اٹھی
اسرائیلی فوج کا حماس کے شعبہ اسلحہ کے رہنما کو مارنے کا دعویٰ
اسرائیلی ڈیفینس فورس (ایس ڈی ایف) کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے محسن ابو زینا کو ہلاک کر دیا ہے۔ وہ حماس کے شعبہ انٹیلیجنس اور اسلحے کے سربراہ ہیں اور ’سٹریٹیجک اسلحے اور راکٹس کی پروڈکشن کے سربراہوں میں سے ایک ہیں۔‘
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ’دہشتگردوں‘ کو ہلاک کرنا جاری رکھیں گے اور جہازوں سے حماس کی تنصیبات کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
رفح میں دھماکہ: ماں نے اپنی زخمی بچی کو فوٹیج دیکھ کر پہچان لیا
رفح کراسنگ مصر کی سرحد پر غزہ کے جنوب کی جانب ہے۔ یہ ایک نام نہاد محفوط علاقہ ہے۔ رفح کے قریب ایک رہائشی علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔
لوگوں نے ملبے کے نیچے دبے ہوئے متاثرین کو اپنے ہاتھوں سے نکالا ہے۔
ایک ریسکیور کی جانب سے ایک چھوٹی بچی کو النجر ہسپتال لے جایا گیا۔ اس بچی کا چہرہ جل گیا اور اس کی کمر پر بھی ایک شدید چوٹ لگی ہے، جس کی وجہ سے خون بہہ رہا ہے۔ بی بی سی کے محمد باسم نے اس بچی کی کی ویڈیو بنائی۔
کچھ دیر بعد انھوں نے ہسپتال کے باہر ایک خاتون کو دیکھا جو جو اپنی بچی کے انتظار میں تھیں۔
رانا ال سندے کا کہنا ہے کہ ان کی بچی جب بمباری ہوئی تو ان کی بچی ہمسائی کے گھر پر تھی۔
وہ چلاتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ’وہاں اب کچھ نہیں بچا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میری بچی اب کہاں ہے۔ میں اسے دیکھنا چاہتی ہوں۔‘
محمد باسم نے انھیں وہ فوٹیج بھی دکھائی جس میں ایک زخمی بچی کو دکھایا گیا ہے تو اس ویڈیو میں انھوں نے اس فوٹیج میں اپنی سات سال کی بچی میرا کو پہچان لیا۔ اس وقت تک میرا کو علاج کی غرض سے ایک دوسرے ہسپتال منتقل کیا جا چکا تھا۔
ہمیں ابھی یہ نہیں معلوم کہ رعنا انھیں تلاش کرنے میں کامیاب ہوں سکی ہے یا نہیں مگر محمد باسم کو یقین ہے کہ وہ اپنی بچی سے مل چکی ہیں۔
ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ان کا قافلہ غزہ میں فائرنگ کی زد میں آیا
انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد فراہم کرنے کی کوشش میں ان کے دو ٹرک تباہ اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس کے زندگی بچانے والی ادویات لے کر جانے والی دو گاڑیوں کے علاوہ دیگر پانچ ٹرکوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ اور اپنے تحت چلائے جانے والے القدس ہسپتال کے لیے یہ امداد پہنچا رہے تھے۔
ریڈ کراس نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی ہے۔
ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد اس نے اپنا روٹ تبدیل کر دیا تا کہ الشفا ہسپتال تک ہر صورت امداد کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔
بعد میں اس قافلے کے ہمراہ چھے ایمبولینسز بھی شدید زخمی مریضوں کو لے کر رفح کراسنگ کی طرف گئیں۔ ریڈ کراس کے سربراہ نے نے زور دیا ہے کہ جنگ کے دوران انسانی امداد پہنچانا کتنا مشکل ہو گیا ہے۔
عزہ میں ریڈ کراس کے وفد کے سربراہ ولیم شومبرگ نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں انسانی امداد پہنچانے والے کارکن کام نہیں کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عالمی انسانی قانون کے تحت ایسی ضروری طبی امداد پہنچانا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اسرائیل غزہ پر قبضہ یا اس کا انتظام نہیں سنبھالے گا: اسرائیلی حکام کی وضاحت
اسرائیلی حکام نے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے اس بیان کی وضاحت کی ہے کہ جنگ کے بعد غزہ پر اسرائیل کی نظر رہے گی۔
اسرائیل کی جنگی کابینہ کے متعدد اراکین نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے گذشتہ رات موجودہ تنازعے کے خاتمے کے بعد غزہ کے مستقبل سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔
اسرائیل کے وزیر برائے تزویراتی امور ران دیرمر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جب وزیراعظم نتن یاہو کہتے ہیں کہ اسرائیل غزہ کی مجموعی سکیورٹی کی ذمہ داری لے گا تو ان کا مطلب ہے کہ یہ علاقہ غیرفوجی رہے اور یہ کہ اسرائیلی دفاعی افواج یہاں کسی بھی نئے خطرے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی آپریشن کریں گی۔
انھوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کرے گا اور نہ اس کا حکومتی انتطام سبنھالے گا۔
اس سے قبل امریکہ نے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حصہ ہر صورت میں فلسطین کا حصہ رہنا چاہیے۔
امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کو جنگ میں وقفے کی تجویز
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ میں وقفہ کریں۔
وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں نے جنگی حکمت عملی کے تحت غزہ میں جاری فوجی آپریشن میں وقفے پر بات کی ہے۔ ان کے مطابق اس وقفے کا مقصد غزہ میں انسانی امداد کو یقینی بنانا اور وہاں حماس کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے شہریوں کی واپسی کو یقینی بنانا ہے۔
صدر بائیڈن سے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا انھوں نے تین دن وقفے کی تجویز دی ہے تو انھوں نے اس وقفے کے عرصے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واشنگٹن دیگر متعدد مغربی ممالک کی طرف اسرائیل کے اس مؤقف کا بھی حمایتی ہے کہ جنگ میں وقفہ صرف حماس کو فائدہ پہنچائے گا۔
حماس کا اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ
حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا فوجی ونگ اس وقت اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے اور اس نے اسرائیل کی فوج کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی ونگ نے گذشتہ دنوں میں بیت حانون اور مغربی غزہ میں واقع پناہ گزینوں کے بیچ کیمپ کے قریب متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت غزہ کے وسط میں آپریشن کر رہی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی فوج نے حماس کے ہزاروں جنگجوؤں کو قتل کر دیا ہے۔
بی بی سی ہر دو فریقین کے دعوؤں کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔