امریکی فوج کا اسرائیل کی مدد کے لیے بحری جہاز اور جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اسرائیل میں جاری لڑائی کے دوران ’علاقائی مزاحمت کو تقویت دینے‘ کے لیے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے تعینات کر رہی ہے۔ تازہ کشیدگی کے بعد اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 600 سے زیادہ بتائی گئی ہے جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 370 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن میں 250 اسرائیلی جبکہ غزہ پر جوابی فضائی حملوں میں 232 فلسطینی ہلاک

    فلسطین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسرائیل میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن اور اس کے جواب میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 1900 سے زیادہ افراد ان کارروائیوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

  2. فلسطین اسرائیل تنازعے پر بی بی سی کے لائیو پیج پر خوش آمدید!

    فلسطین تنازع

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسرائیل پر فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن اور اسرائیل کی جوابی کارروائی سے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    سنیچر کو ہونے والی جھڑپوں سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں