آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا میں ایک دن میں پونے چار لاکھ نئے متاثرین، پاکستان میں مزید 151 ہلاکتیں
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے نگراں ادارے این سی او سی کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ وائرس نے مزید 151 افراد کی جان لے لی ہے۔ انڈیا میں بھی وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال بدستور سنگین ہے جبکہ ترکی میں وبا کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات سے پہلا مکمل لاک ڈاؤن لگنے جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
لائیو کوریج
اترپردیش: ہسپتال کے باہر آکسیجن فراہم کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ
کووڈ وبا کے دوران دنیا کی محفوظ ترین جگہ میں رہنا کیسا ہے؟
انڈیا میں کووڈ 19: کیا 85 برس کے نارائن دبھادکر نے واقعی اپنا آکسیجن بیڈ نوجوان مریض کو دیا؟
یہ بدحواسیاں اور بوکھلاہٹیں، حکومت کو زیب نہیں دیتیں
ریئلٹی چیک: لیموں سے آکسیجن حاصل کرنے کا مشورہ اور دیگر ٹوٹکوں کی حقیقت
کورونا: ’میں نے ان سے بستر طلب کیا تو انھوں نے مجھے لاشیں دکھائیں‘
’میں نے ایک دن میں اپنی بیوی اور بچے دونوں کو کھو دیا‘
آئی پی ایل: ’لوگ سڑکوں پر مر رہے ہوں تو کیا کسی مہذب ملک میں اس کی اجازت ہوگی‘
سائیکل پر اہلیہ کی لاش لے جانے والے شخص کی تصویر کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟
کورونا: ’میرے انکل نے ہسپتال میں بیڈ کے حصول کے لیے 14 گھنٹے کا سفر کیا‘
کورونا وائرس: پاکستان میں آکسیجن سیلنڈرز کتنے اور کیوں مہنگے ہوئے؟
‘کیا ہو رہا ہے دہلی میں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنا بھیانک منظر ہوگا’
بریکنگ, انڈیا میں پہلی مرتبہ تین لاکھ 85 ہزار سے زیادہ نئے مریض، لگاتار دوسرے دن 3500 سے زیادہ ہلاکتیں
کورونا وائرس سے متعلق انڈیا میں جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 386654 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد میں ایک اور ریکارڈ اضافہ ہے۔
گذشتہ کئی روز سے انڈیا میں روزانہ ریکارڈ تعداد میں لوگ وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور ہر آنے والے دن اس تعداد میں اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3501 افراد نے وائرس کے ہاتھوں جانیں گنوائیں۔
انڈیا میں کووڈ 19 کے مثبت آنے کی شرح کم از کم 18 فیصد ہو چکی ہے۔
برکھا دت کے والد کے آخری الفاظ ’میرا دم گھٹ رہا ہے، میرا کوئی علاج کرو'
انڈیا میں وبا سے اموات کے باعث دن رات جلتی چتاؤں کے مناظر
ٹوئٹر پر اپنے دم توڑتے دادا کے لیے آکسیجن کی اپیل کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ
بی بی سی اردو کا لائیو پیج اختتام کو پہنچا!
کورونا وائرس سے متعلق دنیا بھر کی خبروں کے حوالےسے بی بی سی اردوں کا خصوصی لائیو پیج اختتام کو پہنچا۔
نئی دہلی میں عارضی کووڈ کیئر مرکز کی تعمیر کے مناظر
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور آکسیجن کے ناکافی سلینڈرز کے باعث ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت یونٹس مکمل طور پر بھر گئے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ اس وقت یہاں رام لیلا میدان میں پانچ سو آئی سی یو بیڈز پر مشتمل ایک عارضی کووڈ کیئرسینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ عارضی ہسپتال پانچ مئی تک کام کرنا شروع کر دے گا۔
بریکنگ, پاکستان: وبا کے آغاز کے بعد سے اپریل 2021 سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ بن گیا, جون 2020 کے مقابلے میں رواں ماہ سب سے زیادہ نئے مریض اور اموات
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے اپریل 2021 میں سب سے زیادہ نئے مریض اور اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔ اس سے قبل جون 2020 وہ مہینہ جب ملک میں کیسز اور اموات کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔
ہمارے نامہ نگار عابد حسین کے مطابق اپریل کے مہینے میں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 780 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور یہ تعداد گذشتہ برس جون میں ایک لاکھ 41 ہزار تھی۔
اسی طرح رواں ماہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3150 رہی جبکہ جون 2020 میں یہ تعداد 2852 تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مارچ کے وسط سے خاصی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کے بعد سے حکومت کی جانب سے متعدد پابندیوں کا نفاذ بھی کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ رواں ماہ سب سے زیادہ افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے اور ان کی کل تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زیادہ ہے۔ تاہم گذشتہ برس جون کے مہینے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 18 اعشاریہ نو تھی جو اپریل 2021 نو اعشاریہ چھ رہی۔