بریکنگ, ترکی میں پہلے مکمل لاک ڈاؤن کی تیاریاں
ترکی میں گلیوں اور شاپنگ سینٹرز میں رش ہے۔ اکثر افراد استنبول کے مرکزی بس ٹرمینل کی جانب جا رہے ہیں تاکہ شہر سے باہر نکل سکیں جبکہ دیگر افراد شراب پر لگنے والی ممکنہ پابندی کے پیشِ نظر شراب کو سٹاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترکی میں آج کل ایسا ماحول ہے کیونکہ ملک میں وبا کے بعد سے پہلی مرتبہ جمعرات سے پہلا مکمل لاک ڈاؤن لگنے جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس انفیکشنز میں اضافے کو روکا جا سکے۔
واٹس گروپس پر اس وقت یہ بحث کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں زندگی کیسی ہو سکتی ہے۔
گذشتہ برس اس ماہ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ترکی کی تعریف کی گئی تھی کہ اس نے آغاز میں ہی اقدامات کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا۔
تاہم ایک برس بعد اب یہ ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں اور یہاں انفیکشنز کی شرح یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔