بریکنگ, کیا اوہایو ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخاب میں کلیدی اہمیت اختیار کرے گا؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
18 الیکٹورل ووٹ رکھنے والی اوہایو کی ریاست کا شمار امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کڑے مقابلے والی ریاستوں میں ہوتا آیا ہے۔
گذشتہ 14 انتخابات میں اوہایو میں جیتنے والا امیدوار ہی وائٹ ہاؤس پہنچا ہے۔
2016 میں یہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 فیصد کے فرق سے فتح حاصل کی تھی لیکن اس مرتبہ یہاں زیادہ سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اوہایو میں ووٹنگ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے ختم ہوئی اور اب تک 89 فیصد ووٹ گنے جا چکے ہیں جن میں سے ٹرمپ نے 53 جبکہ بائیڈن نے 45 فیصد ووٹ لیے ہیں۔
ریاست میں ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی کی حتمی تاریخ 13 نومبر ہے تاہم الیکشن کی شب نہ گنے جانے والے ووٹوں کی کل تعداد بتائی جائے گی۔
























