ڈونلڈ ٹرمپ: ’امریکہ میں وبا کی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے‘

دنیا میں ایک کروڑ 47 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کی وبا میں مبتلا لوگوں کی مہارت سے نشاندہی کے نتیجے میں وبا میں واضح طور پر کمی ہو رہی ہے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا پابندیوں کے دوران چائے بسکٹ، کتابوں اور ہوم ڈیلیوری پر اضافی خرچ

  2. سمارٹ لاک ڈاؤن: حکومت کیسے پتا چلاتی ہے کس علاقے کو بند کرنا ہے؟

  3. کشمیر کی تاریخی امرناتھ یاترا وبا کے باعث منسوخ

  4. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    تاہم بی بی سی اردو کی کورونا وائرس سے متعلق لائیو کوریج جاری ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ رہنے کے لیے ہمارے نئے پیج پر آئیے۔

  5. کورونا: امریکہ میں کیلیفورنیا کے بعد فلوریڈا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی

  6. بریکنگ, کورونا: پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 افراد دم توڑ گئے

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 5677 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق 38 میں سے 36 افراد کی موت ہسپتالوں میں ہوئی۔

    این سی او سی کے مطابق 21 جولائی کو ملک بھر میں کورونا کے 18331 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ 1332 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    چارٹ
  7. بریکنگ, ٹرمپ:’امریکہ میں وبا کی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے‘

    ڈونلڈ ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    امریکی صدر نے تمام امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے اثر پڑے گا۔‘

    کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر کے معاونین نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بارے میں ایک نیا لہجہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

  8. جانوروں کی خریداری کے دوران کیا احتیاطی تدابیر ضروری ہیں؟

    ہر سال کی طرح اِس سال بھی عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کی جا رہی ہے۔ لیکن کورونا کی وبا کے زمانے میں خریداروں کو منڈیوں میں کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے؟

    جانیے ہمارے ساتھی کریم الاسلام کی اِس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  9. نوبل انعام کی سالانہ تقریب 60 سال بعد منسوخ

    نوبل انعام کی سالانہ تقریب 60 سال بعد منسوخ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے خدشات کی بدولت نوبل انعام کی تقریب 60 سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کر دی گئی ہے۔

    سنہ 2020 میں نوبل انعام جیتنے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی لیکن 10 دسمبر کو ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔

    ادارے نے کہا ہے کہ کورونا کے اس دور میں ’انعام اور تقریب نئے طریقے سے منعقد ہوگی۔‘

    ’یہ خاص سال ہے جس میں سب کو قربانی دینے اور نئے حالات کے مطابق ڈھلنے کی ضرورت ہے۔‘

    ’ہم انعام یافتہ افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے نئے طریقے اپنائیں گے۔‘

    آخری مرتبہ یہ تقریب 1956 میں اس وقت منسوخ کی گئی تھی جب سرد جنگ کے دوران سوویت یونین نے ہنگری میں مداخلت کی تھی۔

  10. ہوائی سفر کے ذریعے چین آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ 19 کا ٹیسٹ لازم

    ہوائی سفر کے ذریعے چین آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ 19 کا ٹیسٹ لازم

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کی ایوی ایشن اتھارٹی نے منگل کو کہا ہے کہ چین آنے والے مسافروں کو پرواز پر سوار ہونے سے قبل کووڈ 19 کا منفی ٹیسٹ دائر کرنا ہوگا۔

    چینی حکومت بیرون ممالک سے آنے والے کورونا کے نئے متاثرین کو روکنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

    کورونا وائرس کے یہ ٹیسٹ پرواز پر سوار ہونے سے زیادہ سے زیادہ پانچ دن پرانے ہونے چاہییں۔ اس کے ساتھ ٹیسٹ کہاں سے کروانا ہے، ان کی نشاندہی ہر ملک میں موجود چینی سفارتخانے کریں گے۔

    سفارتخانے ان ملکوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کا جائزہ لیں گے اور ٹیسٹنگ کا طریقہ کار واضح کریں گے۔

  11. ووہان میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد زندگی کیسی ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    وسطی چین کا بڑا شہر ووہان سے کورونا کی وبا کا آغاز ہوا اور پھر شہر 76 دن تک لاک ڈاؤن میں رہا۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے دو ماہ بعد وہاں زندگی کیسی ہے؟

  12. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: ایک ڈاکٹر سمیت 15 افراد میں کورونا کی تشخیص

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: ایک ڈاکٹر سمیت 15 افراد میں کورونا کی تشخیص

    ،تصویر کا ذریعہMA JARRAL

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ڈاکٹر ندیم الرحمن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 191 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں آٹھ خواتین سمیت 15 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ان کے مطابق اب تک اس خطے میں 1937 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر اور ایک طبی عملے کا اہلکار شامل ہے۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں آٹھ خواتین سمیت 14 افراد کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک خاتون کا تعلق راولاکوٹ سے ہے۔ گذشتہ روز 21 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 1275 ہوگئی ہے۔

    ڈاکٹر ندیم الرحمن کے مطابق اب تک اس خطے میں 22932 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  13. آپ کورونا سے دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کیا آپ کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں؟ آپ کا نظام مدافعت کسی بھی وائرس سے بچاؤ میں کیا کردار ادا کرتا ہے اور اینٹی باڈیز کیسے متاثرہ جسم کو آئندہ اس بیماری سے بچا سکتی ہیں۔ جانیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  14. لنکڈ اِن نے 960 افراد کی ملازمت ختم کردی

    لنکڈ اِن نے 960 افراد کی ملازمت ختم کردی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پرفیشنل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ لنکڈ اِن نے اپنے 960 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے جو کہ ان کے کل ملازمین کا چھ فیصد حصہ بنتا ہے۔ عالمی وبا کے دوران کئی کمپنیوں نے تعیناتی معطل کر دی تھی جس سے لنکڈ اِن کو نقصان ہو رہا تھا۔

    کمپنی کے سی ای او رائن رولنسکی نے کہا ہے کہ ان کی ویب سائٹ بھی عالمی وبا کے اثرات سے بچ نہ سکی۔

    جون میں مائیکرو سافٹ نے یہ کمپنی 26.2 ارب ڈالر میں خرید لی تھی۔ برخاست کیے گئے اکثر ملازمین کا تعلق سیلز اور نئی بھرتیوں کے شعبوں سے تھا۔

    رائن رولنسکی کا کہنا تھا کہ ’یہ ادارے کے لیے افسوسناک ہے لیکن مشکل فیصلے ضروری تھے۔‘

    لنکڈ ان کے 30 سے زیادہ شہروں میں دفاتر ہیں اور یہاں 16 ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔

    عالمی وبا کے دوران دنیا بھر میں کئی کمپنیوں نے اپنے عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے اور ملازمین کو برخاست کیا ہے۔

  15. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 280 متاثرین، چھ اموات

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکام کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 280 متاثرین اور چھ اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

    صوبے میں کل متاثرین کی تعداد 32523 ہوگئی ہے۔ اب تک کووڈ 19 سے 1153 اموات ہوئی ہیں۔ جبکہ کل 25582 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    یہاں اس وقت 5,788 افراد زیر علاج ہیں۔

  16. کورونا وائرس: آکسفورڈ کی ویکسین ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا

    کورونا وائرس: آکسفورڈ کی ویکسین ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے بنائی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج آ گئے ہیں اور یہ بظاہر محفوظ ہے اور مدافعت کے نظام کو بیماری کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا رہی ہے۔

    اس کا تجربہ 1077 افراد پر کیا گیا اور انھیں انجیکشن لگائے گئے تاکہ وہ اپنے جسم میں اینٹی باڈیز اور وائٹ بلڈ سیل بنائیں جو کورونا وائرس کا مقابلہ کر سکیں۔

    اس تحقیق کے نتائج نہایت امید افزا ہیں، لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ اس بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کافی ہے اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر ٹرائل ضروری ہیں۔

    برطانیہ نے پہلے ہی دوائی کی ایک کروڑ خوراکیں آرڈر کر دی ہیں۔

  17. بلوچستان میں کورونا کے مزید 28 متاثرین، دو اموات

    بلوچستان میں کورونا کے مزید 28 متاثرین، دو اموات

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان میں کورونا کے 28 نئے متاثرین کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 11469 ہوگئی ہے۔ صوبے میں مزید دو مریضوں کی ہلاکت کے باعث کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 135 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 21 جولائی 2020 کو کورونا کے صرف 135 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 28 مثبت آئے۔ بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 55908 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 44439 کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    بلوچستان میں مجموعی طوپر پر127300 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 9381 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

  18. آئی سی یو میں ’سانس لینی مشکل، لیکن سانس ٹوٹنی آسان‘

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    پاکستان میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔ طبی عملے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی علامات کو چھپایا جاتا ہے اور اسے ایک سٹیگما سمجھا جاتا ہے۔ کئی لوگ اب بھی اسے جھوٹ قرار دیتے ہیں، اور کچھ کے خیال میں ڈاکٹر مریضوں کو مار رہے ہیں۔

    بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید اور موسی یاوری کو اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز کے کورونا آئی سی یو میں خصوصی رسائی دی گئی۔ انہوں نے وہاں تعینات ڈاکٹروں سے ملاقات کی جو وائرس کے ساتھ ساتھ افواہوں کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں۔

  19. وائٹ ہاؤس: صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ میں ’اچھی خبر‘ دیں گے

    وائٹ ہاؤس: صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ میں ’اچھی خبر‘ دیں گے

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    وائٹ ہاؤس کے ایک نمائندے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے متعلق منگل کی بریفنگ کے دوران ایک ’اچھی خبر‘ دیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ اچھی خبر کورونا وائرس کی ویکسین اور علاج سے متعلق مثبت اطلاعات پر مبنی ہوگی۔

    امریکہ کورونا وائرس سے سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں اس وقت 3,831,591 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ کووڈ 19 140,937 اموات ہوئی ہیں۔

    امریکی کانگریس کی جانب سے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ریلیف کے دوسرے بِل کی منظوری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

  20. سپین میں وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، ساحل سمندر تک رسائی محدود کر دی گئی

    سپین میں وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، ساحل سمندر تک رسائی محدود کر دی گئی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپین میں محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے متاثرین میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بحالی کے عمل کو ان نئے کیسز سے نقصان پہنچا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق ہر ایک لاکھ میں سے 27.39 افراد کورونا سے متاثرہ ہیں۔ 3 جولائی کو یہ تعداد 8.76 تھی۔

    11 مئی کو اکثر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی۔

    گذشتہ 14 روز کے دوران سپین میں 13487 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ 160 فیصد اضافہ ہے ۔

    منگل کو بارسیلونا کی ضلعی انتظامیہ نے 10 ساحل سمندروں تک لوگوں کی رسائی کو محدود کر دیا۔